Author: Khabrain News

بیت المقدس : (ویب ڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس سے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ملاقات کی ہے جس کے دوران محمود عباس کی جانب سے یروشلم میں امریکی قونصل خانے کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر نے جیک سلیوان سے ملاقات کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے اقدامات کے لیے دباؤ ڈالنے سے روکے۔ فلسطینی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ محمود عباس…

مزید پڑھیں

ماسکو : (ویب ڈیسک) روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو بھاری ہتھیاروں جیسا کہ جنگی ٹینک اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم یوکرین کو مہیا کرتا ہے تو یہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور اس اقدام سے عالمی اور پین یورپی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو کریملن کی طرف سے یہ احتیاطی بیان ایک اہم ڈونر میٹنگ سے قبل سامنے آیا جب مغربی ممالک یوکرین کو مزید طاقتور فوجی سازوسامان بھیجنے پر غور کر رہے ہیں اور روسی افواج علاقے کو محفوظ بنانے کے…

مزید پڑھیں

پیرس : (ویب ڈیسک) فرانسیسی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے منصوبے کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور مارچ میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ ٹرین سروس معطل اور کئی پرائمری سکول دن بھر بند رہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے ریٹائرمنٹ کی عمر کو دو سال سے بڑھا کر 64 سال تک کرنے کے منصوبے کے خلاف جمعرات کو ہونے والی ملک گیر ہڑتال اور مارچ میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے حصہ لیا جبکہ ٹرانسپورٹ، سکول اور ریفائنریز کے شعبوں میں بھی ہڑتال…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس نعمت اللہ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے سے شہری لاپتہ ہوں متعلقہ تھانے میں فوری مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے ایس ایچ او شاہ لطیف کو حکم دیا کہ لاپتہ شہری میر علی حیدر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جائیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری حیدر…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی حالات کو ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی 4 سالہ حکومت کا موازنہ ہمارے ساتھ نہ کیا جائے، ملک کے خراب ہوتے ہوئے حالات ٹھیک کریں گے۔ قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا، اس کے دور کی نسبت ہمارے دور میں لوگ خوشحال تھے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبل ازوقت الیکشن نہ کرائے گئے تو پاکستان کی معیشت سری لنکا کی طرح دیوالیہ پن کا شکار ہو جائے گی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جان کو خطرہ ہے مگر چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انتخابات کا سال ہے، انتخابی مہم چلائیں گے، ہر صورت عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے، عوامی ریلیوں میں بلٹ پروف سکرین لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی مائنر لیگ کرکٹ کی ٹیم ’ہیوسٹن ہریکینز‘ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی مائنر لیگ کرکٹ کے سنٹرل ڈویژن میں کھیلنے والی ہیوسٹن ہریکینز کے دورہ پاکستان کا نظر ثانی شدہ پروگرام جاری کردیا گیا۔ مہمان ٹیم پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 28 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 29 جنوری کو ہو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اب یہ شوشہ چھوڑ رہے ہیں کہ اسمبلیوں کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے جو کہ سراسرغیر آئینی ہے، ہم انہیں اپریل میں جنرل الیکشن کے لئے مجبور کر دیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ میں کرپشن مقدمات ختم کرنے کے علاوہ اس ٹولے نے کچھ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے کامیاب ہونے والے نمائندے حلف اٹھانے سے پہلے ہی حرکت میں آگئے۔ جناح ٹاؤن اور ملیر میں جماعت اسلامی کے نمائندے اسامہ اور سعد اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے متحرک ہوگئے، گلیوں میں تعمیراتی کام کے دوران گیس لائن پھٹنے کا نوٹس لے لیا۔ کامیاب نمائندوں کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے لوگ منتخب ہوچکے ہیں اب چائنا کٹنگ نہیں ہوگی، صفائی کا عملہ گلیوں میں نظر آئیگا، آوارہ کتوں کا بھی فوری بندوبست کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی لندن سے پاکستان واپسی کا پروگرام طے پا گیا، ن لیگ کی سینئر نائب صدر 29 جنوری کو پاکستان واپس آئیں گی۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز غیرملکی ایئرلائن سے 28 جنوری کوہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی اور29 جنوری بروز اتوار شام 4 بجے لاہور پہنچیں گی جبکہ انکے ہمراہ فیملی کے چند افراد بھی لاہور پہنچیں گے۔ مریم نواز لندن میں 4 ماہ تک قیام کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ…

مزید پڑھیں