لاہور: (ویب ڈیسک) بارشیں برسانے والے نئے نظام کی آمد، نیا سلسلہ 21 جنوری سے ملک میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث بننے والے بارشوں کے نئے نظام نے دستک دے دی، نیا نظام بلوچستان کے راستے 21 جنوری سے ملک میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا جو ہفتے کی شام تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، نئے نظام کے تحت ملک…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہ کرنے پر ان کی نااہلی کی درخواست پر اپنا جواب دینے کا ایک اور موقع فراہم کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ساجد محمود کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ میں ٹیریان وائٹ کی کفالت کے انتظامات کئے لیکن اپنے کاغذات نامزدگی میں اور الیکشن لڑنے کے حلف نامے میں اس…
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی کوتحلیل ہوئے دوسرا روز ہے لیکن صوبے کا نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا اس پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے ۔ خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ پر ڈیڈ لاک ، اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ میں دوریوں کے باعث پہلے مرحلے میں اتفاق رائے کے امکانات کافی کم ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر کو اے این پی کی جانب سے بھی نام دے دیئے گئےہیں ۔ زرائع کے مطابق دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے، اپوزیشن لیڈر اوروزیراعلیٰ میں تاحال کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا جبکہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام دینے کا آج…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔ اس فہرست میں خسرو بخیتار اور عامرکیانی کے ساتھ ساتھ فخر امام اور کرامت کھوکھر بھی شامل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کچھ کرنا نہیں چاہتی، وزارت خارجہ قانونی محاذ پر فوزیہ صدیقی کو سہولت فراہم کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکا سے رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست پر سماعت کی، ڈاکٹرفوزیہ صدیقی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیس کے حوالے سے کیا پیشرفت ہے، منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ قائم مقام امریکی سفیر سے…
کراچی: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے معاملے پر ڈی سی آفس کیماڑی میں ڈی آر او کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں نامزد علی زیدی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست دائر کی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی درخواست ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کو 28 جنوری تک…
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن قبل از وقت ہوں، بروقت یا جب بھی، اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حصول و ارتکاز اقتدار کی بے رحم جنگ سے ہٹ کر مکالمہ ہو، اپنی اپنی غلطیاں مانی جائیں، ریاست کو دلدل سے نکال کر ملک چلانے کی راہ ڈھونڈی جائے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ میں اب تک دن کے ہنگاموں میں گم تھا مگر اب شام ہوتی جا رہی ہے،…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ کوژک ٹاپ پر ٹریول ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ توبہ اچکزئی میں برفباری کے دوران لاپتہ پولیو ٹیم کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، پولیو ٹیم کو قلعہ عبداللہ ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ چمن شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بھر گئے، شمالی بلوچستان کے موسمی اثرات آج سے سندھ بھر میں پڑنے کا امکان ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ریکارڈ سردی متوقع ہے، کراچی میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینی گریڈ تک…
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں اعتراضات پر امیدواروں کی درخواست پر مختلف حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔ کراچی کے علاقے صفورا کی یو سی 8 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس کے نتیجے میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار کو فاتح قرار دیا گیا جبکہ ابتدائی طور پر فاتح قرار دی گئی جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر آ گئی۔ ادھر پی ٹی آئی کی جانب سے ضلع دادو میں انڈس ہائی وے پر 41 گھنٹوں سے جاری دھرنا ختم کر…
لاہور: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر سے برآمد ہونے والے سامان میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، لیپ ٹاپ، چارجرز، ساڑھے 7 کلو قیمتی آرٹیفیشل جیولری اور دیگر سمگل شدہ سامان شامل ہے ۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر ترمذی کی زیرنگرانی کارروائی کی گئی ، ملزم حسیب 17 جنوری کو کراچی سے دبئی گیا اور ایک دن بعد دبئی سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اترا، شک گزرنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی…
