لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سرکار فیل ہو چکی، دو خاندانوں کی وجہ سے ملک ڈوب رہا ہے، کوئی بھی انہیں پیسے دینے کو تیار نہیں، اب تو سعودی عرب نےبھی انکار کر دیا۔ رول آف لا کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وکلا سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف اس وقت قرضہ دے گا جب ان کی شرائط مانی جائیں گی، پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال زیادہ دورہ نہیں، حالات کی بہتری کا واحد راستہ صاف اور…
Author: Khabrain News
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) مہنگائی کا جن عالمی قوتوں اور معاشی طور پر مضبوط ممالک میں بھی بے قابو ہوگیا، جاپان میں 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تو برطانیہ نے بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا جب کہ امریکا میں بھی مہنگائی عروج پر ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں گزشتہ ماہ مہنگائی میں 4 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔ مہنگائی کے ستائے عوام حکومت پر کڑی تنقید کر رہے ہیں بالخصوص حال ہی میں فوجی بجٹ میں…
بیجنگ : (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے بیجنگ کی جانب سے فراہم کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے ، جبکہ یہ 3 سالوں میں پہلی بار ہے کہ 63 ہزار سے زائد کورونا مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ نیشنل ہیلتھ کمیشن میں بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل بھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہمشندوں میں شامل ہوگئے۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ کام کرکے بہت تجربہ حاصل کرچکا ہوں، اگر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور اس میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔ غیر ملکی کوچز کو جتنے پیسے دیے جاتے ہیں، اس سے کم معاوضہ بھی پاکستانی کوچز کو ملے تو وہ بھی ٹیم کو بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں،شہرہ آفاق سپنر نے ملک میں کوالٹی اسپنرز…
کراچی: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل8 کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی میں 9 میچز کا انعقاد ہوگا۔ 8 مقابلے رات اور ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد کے درمیان 16 فروری، تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 18 فروری، چوتھا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان 19 فروری، پانچواں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی کے درمیان 20 فروری کو ہوگا۔ چھٹا میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ…
میلبورن: (ویب ڈیسک) یونانی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ سٹیفانوس اور اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 111 واں میگا ایونٹ میں آج کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں یونانی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈ ڈ سٹیفانوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے حریف ٹینس کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 31.83 فیصد ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 8 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا، زندہ مرغی فی کلو 11 روپے 76 پیسے مہنگی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 62 روپے 78 پیسے مہنگا ہوا، دال مونگ 2 اور دال ماش اڑھائی روپے مہنگی ہوئی جبکہ کیلے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں حالیہ ہفتے کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کمی آگئی۔ سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2022ء براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 461 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.147 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کی گئی تھی۔ سٹاک مارکیٹ سے 6 ماہ کے دوران 12.9 ملین ڈالر کا انخلاء دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 307 ملین ڈالر تھا، مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ٹرین ٹریک پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دہشتگردوں کے اس بزدلانہ اقدام پر سخت قانونی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وزیر ریلوے کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ لاہور سے 3 اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی ہے کہ مسافروں کو بحفاظت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں چینی سفارت کاروں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا، تقریب میں چینی کمپنیوں، ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی پیک سمیت دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات خوش آئند ہیں، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر کی گہرائیوں سے گہری ہے۔
