اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 9 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق تمام کیسز پر بریفنگ ہوگی، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ نیا حلف نامہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ نئے حلف نامہ کے مطابق زیر کفالت افراد کے مکمل کوائف دینا ہوں گے اور ساتھ ہی زیر کفالت افراد کے نام اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی، بطور رکن اسمبلی ماضی میں کیا کارکردگی دکھائی بیان حلفی میں تفصیلات مانگ لی گئیں۔ بیان حلفی میں دوہری شہریت کا حامل نہ ہونے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔ سیاسی جماعت کو کتنا فنڈ دیا اور کتنا لیا تمام تفصیلات بھی بتانا ہوں گی، الیکشن…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی سینیٹرز کے احتجاج اور سینیٹر رضا ربانی سمیت چار حکومتی سینیٹرز کی مخالفت کے باوجود سینیٹ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا بل منظور کرلیا۔ بل کے تحت 50 کروڑ ڈالر اور اس سے زائد کی سرمایہ کاری پرٹیکس اتھارٹی کی انکوائری اورایکشن سے تحفظ حاصل ہوگا۔ بل قومی مفاد میں وسیع پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مستحکم ترقی کے لیے ہے، بل غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے ، ٹیکسسز، ٹرانسفر اور واپسی میں ریلیف سے متعلق ہے۔…
غزہ: (ویب ڈیسک) مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے چھت پر کھڑی 16 سالہ فلسطینی نوجوان لڑکی کو براہ راست فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی لڑکی کی شہادت کا واقعہ جنین میں پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جنین کے علاقے میں اسرائیلی فوجی کے اہلکار فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے پہنچے تھے۔ محاصرے کے دوران ایک لڑکی چھت سے یہ سارا منظر دیکھ رہی تھیں۔ جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے وفاق سے سوال کیا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ گزر چکا ہے، اب بتائیں کہ مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان وفاقی حکومت پر برس پڑے، چیئرمین پی اے سی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ حکومت کو پی اے سی کے پلیٹ فارم سے بی آرٹی سمیت بہت سے مقدمات بھیجے گئے ہیں مگر حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔ نور عالم خان نے سوال کہا کہ کیا حکومت اداروں کو گالیاں دینے والوں سے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تیزی سے نیچے جارہی ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہوچکا ہے، صورتحال کے منفی اثرات تمام اداروں پر پڑیں گے۔ معاشی ٹیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حالات سے آگاہ کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں، اگر حالات نہ سنبھالے تو مزید خراب ہوسکتے ہیں، شوکت ترین، حماد اظہر، ہمایوں اختر، مزمل، عمر ایوب سمیت ماہرین کو بلایا ہے، افسوس میڈیا عوام کو معاشی حالات سے آگاہ نہیں کر…
گجرات: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں رہے تو عوام کی خدمت کریں گے اور اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارا خاندانی مشن ہے، مسلم لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے،ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ مونس الہیٰ نے ماہرین کا حوالہ دے کر کہا کہ ملک معاشی طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے اور شہباز حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے میں نا کام ہو چکی ہے، ہم کل…
کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکراچی میں نئےگرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نئے گرڈ اسٹیشن سے شہر میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملےگی۔ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس علوی کا کہنا تھا کہ 40 ایکڑ زمین دینے پر وزیراعلیٰ سندھ کا مشکور ہوں۔ مونس علوی کا کہنا تھا کہ نئےگرڈ کے قیام سےکراچی کو نیشنل گرڈ سے 2050 میگاواٹ تک بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکےگی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔ مراد سعید نے خط کہا کہ اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی کئی دفعہ منصوبہ بندی کی گئی اس حوالے سے مقامی پولیس نے مجھے آگاہ کیا بلکہ دیر، باجوڑ کے دورے کینسل کرنے کا بھی کہا گیا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامیوں پر تنقید کی اور سوالات اٹھائے، اسکے بعد میرے خاندان کو ڈرانے دھمکانے کے سلسلے کا آغاز ہوا مراد سعید…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فوجداری کارروائی کی درخواست پر فیصلہ 15 دسمبر کے لئے محفوظ کرلیا گیا۔ توشہ خانہ ریفرنس پر عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں فیصلہ 15 دسمبر کو سنا یا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ فوجداری مقدمہ قابل سماعت ہے یا نہیں اس پر فیصلہ کریں گے۔ دوران سماعت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے وکیل سعد حسن نے…
