Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) گلشن اقبال پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم حسنات کھوکھر عرف سنجے دت کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو منظر عام آنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسنات کھوکھر عرف سنجے دت کو گرفتار کرکے پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اکثر سکول چوک کے باہر ہوائی فائرنگ کرکے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا اور انہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے مہاجروں اور تمام مظلوموں کو ان کے حقوق واپس دلوائیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں مردم شُماری میں کم گنا جاتا ہے، کراچی اورحیدرآباد میں غیر منصفانہ، متنازعہ حلقہ بندیاں کی گئیں، ہمیں ہمارے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف بھر پور احتجاج کرنا ہے۔ سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کا کہنا تھا کہ کب تک ظلم سہیں، آگے بڑھیں اور طاقتور ایوانوں تک آواز پہنچائیں،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی، قرار داد 4 لیگی ارکان کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کے ووٹ کے لیے جو حکم دیا ہے اس پر آئین کے مطابق عمل کیا جائے، اعتماد کے ووٹ کا مرحلہ سپیکر یا ڈپٹی سپیکر کے بجائے غیر جانبدار ممبر کی سربراہی میں کرایا جائے۔ قرار داد ایم پی اے محمد ارشد اور علی حیدر گیلانی کی جانب سے جمع کرائی گئی، اپوزیشن…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جس دن ہماری حکومت آئے گی والیم 10 کھلے گا، آدھا تتر،آدھا بٹیراب نہیں چلےگا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انڈسٹریز بند ہو رہی ہے، جو بکنے والے تھے وہ دفعہ ہو چکے ہیں اب کوئی بکاؤ مال نہیں، یہ سوشل میڈیا کا دور ہے کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ زرداری تین میں نا تیرہ میں، زرداری کمپنی کی مشہوری کے لیے صرف ایک اشتہار ہے، ہم نے ان کے لیے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی غیر آئینی اقدام کرے گی تو حکومت گورنر راج نافذ کر سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں تو وہ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے، گورنر کی مرضی ہے ان سے جب بھی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیں۔ رانا ثنا اللہ نے زور دیا کہ ہمیں معلوم ہے کہ انکے پاس نمبر پورے نہیں ہیں ، اگر ہیں تو ووٹ آف کانفیڈینس لے لیں، حمزہ شہباز ہی وزیر…

مزید پڑھیں

کولاراڈو: (ویب ڈیسک) بولڈر شہر میں ایک مکمل طور پر مقفل ٹرک سے 5 شاہکار پینٹنگ چوری ہوگئیں جس کی تلاش میں پولیس سرگرداں ہیں۔ مصوری کے ان شاہکار کی قیمت 4 لاکھ ڈالر تھی جو پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ 12 لاکھ روپے بنتی ہے۔ شہری انتظامیہ کے مطابق یہ پیٹنگ 14 دسمبر کی شام سے لے کر صبح تک کے وقت میں چوری ہوئی ہیں، ٹرک ڈرائیور اور اس کا معاون عملہ شام کو ایک ہوٹل میں رکا تھا، جب صبح وہ ٹرک پر پہنچے تو اس کا مضبوطی سے بند کیا گیا دروازہ اور تالا وغیرہ ٹوٹا…

مزید پڑھیں

نیروبی: (ویب ڈیسک) گلوبل وارمنگ کے پیشِ نظر اوزون کی تہہ کو بچانے کے لیے کی جانے والی کوششیں رنگ لانے لگ گئیں۔ پیر کے روز دنیا بھر کے سیکڑوں سائنس دانوں کی جانب سے مرتب کی جانے والی رپورٹ کے مطابق اوزون کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے استعمال میں کمی کے نتیجے میں اوزون کی تہہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور اس صدی کے آخر تک زمین کو گلوبل وارمنگ کے سبب بڑھنے والے درجہ حرارت میں 0.5- 1 ڈگری تک کمی کا سامنا متوقع ہے۔ اوزون سطح کرہ ارض کو ڈھانپنے والی ایک حفاظتی سطح ہے جو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک صارفین کی جانب سے اکثر شکایات کے بعد ایپ انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کروانے کی ٹھان لی۔ کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا مقصد مناسب وقت تک نیند کو یقینی بنانا ہے، کمپنی کی جانب سے نئے فیچر سلیپ ریمائنڈرز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ اس فیچر کے تحت سونے کے وقت کے الرٹس لگانے جبکہ نیند کے دوران نوٹیفکیشنز کو میوٹ کرنے جیسے آپشنز دستیاب ہوں گے، نئے فیچر کی آزمائش دنیا بھر میں صارفین کی محدود تعداد میں کی جا رہی ہے، یہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ خوراک پنجاب نے 26 ہزار میٹرک ٹن گندم صوبے کی 970 فلور ملز کو ریلیز کر دی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کو 5 ہزار 9 سو 95 میٹرک ٹن گندم کا کوٹہ ریلیز کر دیا گیا، گوجرانوالہ ڈویژن کو 1 ہزار 9 سو 19 میٹرک ٹن اور گجرات ڈویژن کو 1 ہزار 3 سو 36 میٹرک ٹن گندم کوٹہ ریلیز کیا گیا ہے۔ لاہور ڈویژن کو 7 ہزار 3 سو 2 میٹرک ٹن گندم، فیصل آباد ڈویژن کو 2 ہزار 6 سو 41 میٹرک ٹن، سرگودھا ڈویژن 1072 اور ملتان ڈویژن کو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں مرغی کا گوشت غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا۔ لاہور میں ضلعی انتظامیہ سرکاری لسٹ پر عمل کرانے میں ناکام ہو گئی اور شہر میں مرغی کا گوشت 650 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت مزید بڑھ کر 289 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتیں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں اور شہر میں مرغی کا گوشت کہیں 640 تو کہیں 660 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ انڈے فی درجن…

مزید پڑھیں