Author: Khabrain News

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اسمارٹ فون کی لت سے نمٹنے اور نوٹیفیکیشنز میں کمی لانے کے لیے نیا ’کوائٹ موڈ‘ فیچر متعارف کرادیا۔ میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کا یہ فیچر نوٹیفیکیشنز کو خاموش کرتا ہے اور ڈائریکٹ میسجز(ڈی ایم) میں خود بخود جواب بھیج دیتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ’اِن کوائٹ موڈ‘ کا اسٹیٹس بھی متعارف کرایا گیاہے جو انسٹاگرام کے پروفائل نام کے نیچے واضح ہوتا ہے تاکہ دوسرے صارفین اس کو دیکھ سکیں۔ پہلے مرحلے میں کوائٹ موڈ فیچر امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین کے…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری پر مشاورت کے لئے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی سپیکر ہاؤس پہنچ گئے ہیں، ملاقات میں دونوں رہنما اپنے اپنے نام پیش کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے دو ریٹائرڈ بیوروکریٹس صاحبزادہ سعید اورجاوید اقبال کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے، پی ٹی ائی نے دو شخصیات پر اتفاق کر لیا ہے، حتمی منظوری سابق وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ جاوید اقبال خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری، صاحبزادہ سعید اہم عہدوں پر کام کر چکے ہی، صاحبزادہ سعید خیبرپختونخوا کی پی ٹی ائی حکومت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت پیٹرولیم نے ملک میں تیل کی قلت کے امکان کو مسترد کردیا۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے پاس پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، اس کے علاوہ تیل ترسیل کرنے والی کمپنیوں کے پاس بھی پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں، قیاس آرائیوں اور گمراہ کن اطلاعات پر کان نہ دھریں۔ دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی خواتین ٹیم کو فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے پرمبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں پاکستان خواتین ٹیم کی دوسری پوزیشن پر بھی فخرہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے ماریہ خان کو شاندار گول کرنے پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال اور خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں 4 ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں سعودی عرب اور پاکستانی ویمن ٹیم کے…

مزید پڑھیں

سری نگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیری میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع کپواڑا میں فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے اہلکاروں اور افسران کی دوڑیں لگ گئیں، جائے وقوعہ پر اہلکار کی لاش کے ساتھ اس کی سرکاری رائفل بھی پڑی تھی۔ بھارتی فوجیوں نے اپنے ساتھیوں کو قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، بھارتی فوجی اہلکار نے سرکاری رائفل سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔ خودکشی کرنے والے اہلکار…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے وزیر برائے توانائی نکولے شولگینوف نے کہا ہے کہ پاکستان کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی وزیر توانائی کے مطابق پاکستان کے ساتھ خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے معاہدے کو مارچ کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات کی ٹرانسپورٹیشن، انشورنس اورحجم سے متعلق تفصیلات طے ہونگی۔ روسی وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ روس کے فی الحال ایل این جی سپلائی کے معاہدے ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایل این جی کیلئے…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سے جرمنی کے سفیر مسٹر ایلفرڈ گریناس نے ملاقات کی، ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں، بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس موقع پر جرمن سفیر کو ریکوڈک منصوبے، گوادر پورٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جرمن سفیر نے بلوچستان میں سرمایہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان مائرہ خان کے سعودی فٹبال ٹیم کے خلاف شاندار گول نے دھوم مچا دی۔ گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کھیلے گئے ویمن فٹبال میچ میں سعودی عرب کو ایک صفر کی سبقت حاصل تھی کہ آخری لمحات میں پاکستان کو فری کک مل گئی۔ قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان مائرہ خان نے فری کک پر شاندار ہٹ لگائی جو سعودی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر ہاتھوں کو چھوتی ہوئی گول کے اندر چلی گئی اور اس طرح میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے اخراجات اور بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے 15 رکنی قومی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزارت خزانہ نے قومی کفایت شعاری کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری ناصر کھوسہ، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی کفایت شعاری کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیئے گئے، کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم و ضبط کی سفارشات پیش کرے گی، سرکاری وسائل کی بچت کے لیے اقدامات تجویز کیے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر میں ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ریونیو پالیسیوں میں اصلاحات ضروری ہیں۔ تقریب سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ورثہ میں کمزور معیشت ملی، معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کروانے کے لئے پرعزم ہے، کمیشن محصولات میں اضافے کے لئے…

مزید پڑھیں