Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی سے منحرف اور جے یو آئی کا حصہ بننے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکر کو اپنا استعفی قبول نہ کرنے کا خط لکھ دیا۔ تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میرا استعفیٰ پی ٹی آئی کے آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے ٹائپ کیا تھا۔ ناصر خان موسیٰ زئی نے مزید کہا کہ…

مزید پڑھیں

علی پور: (ویب ڈیسک) کراچی روڈ پر تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ سٹی کی حدود چندر بھان نالہ کے قریب کراچی روڈ پر پیش آیا، جہاں حادثے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے، جن کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو لواحقین کے اصرار پر ہسپتال کی بجائے گھر منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی، نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔ لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے عہدے پر تقرری کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کسی بھی نام پر متفق نہ ہو سکی۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈیفنس کے علاقے میں واقع سکول میں مبینہ طور پر نشے سے روکنے پر لڑکیوں کے گروپ نے ساتھی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائر ل ہو گئی۔تشدد کے دوران لڑکیاں معافی کا مطالبہ بھی کرتی رہیں اور گالیاں بھی دیں ۔ سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں کے ایک گروپ نے اپنی ساتھی طالبہ کو زمین پر لٹایا ہوا ہے اور خود اس کے اوپر بیٹھ کر اسے تشدد کا نشانہ بنا رہیں ہیں ۔ اس دوران وہاں…

مزید پڑھیں

پرتھ: (ویب ڈیسک) یہ دنیا عجائبات سے بھری ہے اور آسٹریلیا کے علاقے ہیلنس برگ میں ایک طویل لیکن متروک ریلوے سرنگ میں اب ایسے کیڑوں نے بسیرا کرلیا ہے جو رات کے وقت دمکتی نیلی روشنی خارج کرتے ہیں۔ نیوساؤتھ ویلزمیں واقع اس جگہ پر اب سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سرنگ بھوتوں اور آسیب کی کہانیوں کی شہرت بھی رکھتی ہے۔ یہاں حیاتیاتی طور پر روشنی خارج کرنے والے حشرات نے ڈیرہ جمالیا ہے۔ 1889 میں تعمیر کی گئی اس 624 میٹر طویل سرنگ کا نام ’میٹروپولیٹن ٹنل‘ ہے۔ ایک زمانے…

مزید پڑھیں

ایریزونا: (ویب ڈیسک) ڈرون اور کواڈکاپٹر عام ہونے سے اب ان کی تیز رفتاری کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ننھے منے کواڈکاپٹر نے تیز ترین پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مکینکل انجنیئر اور شوقیہ ڈرون ساز ریان لیڈرمان نے ایکس ایل آر وی تھری نامی کواڈکاپٹر ڈیزائن کیا ہے اور اس کا فریم بھی بنایا ہے۔ اس کا وزن محض 490 گرام ہے جو عام کواڈکاپٹر سے تو مختلف ہے لیکن مقابلے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس پر گولی کی شکل کے خول بنائے گئے ہیں جو اس کی رفتار بڑھاتے ہیں…

مزید پڑھیں

شکاگو: (ویب ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ براعظم انٹارکٹیکا میں آسمانی پتھر (میٹیورائٹس) بڑی تعداد میں ملتے ہیں اور اب ماہرین نے ایک ایسا ہی غیرمعمولی شہابیہ دریافت کیا ہے جس کا وزن 7.6 کلوگرام ہے جواسے مزید غیرمعمولی بناتے ہیں۔ انٹارکٹیکا ایک دشوار گزار اور سخت سردی میں گھرا مقام ہے لیکن اسی نیلگوں برف میں آسمانی پتھر کی بڑی تعداد نہ صرف یہاں گرتی ہے بلکہ انہیں سفید برفیلی چادر میں باآسانی ڈھونڈ نکالا جاسکتا ہے۔ پھر وہاں موسمیاتی شدت کم ہے اور سیاہ پتھر زیادہ ٹوٹ پھوٹ کے شکار نہیں ہوتے۔ برف میں گرنے کے…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے پانی سے تباہی مچا دینے والا ایٹمی بم بنا ڈالا، یہ جدید ہتھیار ساحلی شہر کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کا سونامی بنانا اور پھر اس سے سارا ملک ڈبو دینا اس ہتھیار کی خصوصیت ہے، یہ جدید ہتھیار سونامی پیدا کر کے برطانیہ جیسے ملک کو سمندر برد کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار خاص طور پر نیٹو ممالک سے نمٹنے کے لئے بنایا گیا ہے اور زیر سمندر پیدا کی جانے والی سونامی ساحلی شہر کو صفحہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام سامنے لایا جائے، اگر کسی ایسے شخص کا نام سامنے لایا گیا جو متنازعہ ہو تو عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے۔ لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ایک نام پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔ اجلاس کے بعد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس سے مارچ کے بعد خام تیل اور دیگر انرجی مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ روس سے سستے تیل اور گیس خریدنے کے معاملہ پر وزیر پٹرولیم نے چند ہفتوں بعد روس سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی نوید سنا دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس میں انرجی سکیورٹی پر جامع پلان تیار کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مارچ کے بعد روس سے خام تیل اور دیگر انرجی مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائے گی، روس سے اگلی سردیوں…

مزید پڑھیں