اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو پروجیکٹ عمران سے پاک کرنا اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ملک کو سب سے بڑے غیرملکی ایجنٹ فتنے اور مافیا سے نجات دلائی ہے، پروجیکٹ عمران نے ملک کو معاشی دیوالیے کی طرف دھکیلا، آج ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور سیاسی عدم استحکام اسی وجہ سے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال میں عمران پراجیکٹ نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکالا…
Author: Khabrain News
ڈیووس: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک چیلنجز سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، اسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون درکار ہوتا ہے۔ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا نیو ورلڈ آرڈر کی وجہ سے ایشیائی ممالک بالخصوص ترقی پزیر ممالک مشکلات کا شکار ہیں، تیسری دنیا کی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،کوئی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور روس کے درمیان دستاویزات پر دستخط کی تقریب کا انعقاد، دونوں ممالک کے دوران کسٹمز امور سے متعلق تعاون بڑھانے اور ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ اسلام آباد میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے بعد دستاویزات پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کسٹمز امور سے متعلق تعاون بڑھانے اور ڈیٹا شیئرنگ کے معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ تقریب کے دوران ایف بی آر اور روس کے فیڈرل کسٹمز سروس کے درمیان ڈیٹا تبادلے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے، ایم او…
کراچی : (ویب ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کسی سیاسی ایڈونچر کی ضرورت نہیں ، نہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا نہ کرنے دینگے، ہم ملکی مفاد میں فیصلے کریں گے ۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن رہنما اور وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت ملک معاشی بحران کی زد میں ہے ، ہماری حکومت آنے سے قبل خزانہ خالی تھا، اس وقت کہا جارہا تھا پاکستان سری لنکا بن جائے گا، ہم نے مشکل فیصلے کیے اور پاکستان کی معیشت کو دوبارہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سیکرٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹ محمد عمران سلیم عدالت میں پیش ہوئے، سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں، ہم سکون میں آچکے ہیں اور سب دکانداروں کا اس پر اتفاق ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کے الفاظ سن کر مجھے خوشی ہوئی، ہمیں اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنا ہو گا، لاہور میں شادیوں میں جاری ون ڈش کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سپیکر کا اقدام غیرقانونی اور قابل مذمت، حکومت کو گھر بھیجنا ملکی مفاد میں ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں اسمبلی میں بلوایا تھا، سپیکر نے کہا تھا کہ میں ایسے استعفے منظور نہیں کر سکتا، کیا جن کے استعفے منظور کیےگئے انہیں سپیکر نے بلایا تھا؟ یہ غیر قانونی ہے، جمہوریت کے نام پر مذاق ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم چاہتے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے مزید استعفوں کی منظوری پر پی ٹی آئی پر طنز کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی اراکین کے مزید 35 استعفوں کی منظوری کو تحریک انصاف کے لیے ایک اور سرپرائز قرار دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ…
کوئٹہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے لائن پر دھماکے سے ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہیں ۔ پولیس کے مطابق پنیر کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے ، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سات بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نےملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا کردیا ہے۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت نےملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا کردیا ہے ، آئی ایم ایف سےنہ قسط مل رہی نہ باہر سے امداد، صرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑھائےجارہےہیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوتے کہا کہ غریب پیسے دے کر آٹے کی لائن میں مر رہا ہےحالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے قائم کمیٹی نے اپوزیشن کے عدم تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، سینیٹر شبلی فراز، راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت اور میاں اسلم اقبال نے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت اور سیاسی صورتحال پر…
