اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.58 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی…
Author: Khabrain News
ہربن: (ویب ڈیسک) چین کے مشہور آئس تھیم پارک ( آئس فیسٹیول) میں پاکستان کی فیصل مسجد کا برف سے بنا مجسمہ توجہ کا مرکز بن گیا۔ چین کے سرد ترین شہر ہربن میں17 دسمبر سے آئس تھیم کھولا دیاگیا تھا، یہ بڑے پیمانے پر برف اور برف کے مجسموں کا دنیا کا مقبول ترین تھیم پارک ہے، یہ 8 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے، اس میں سیاحوں کے لیے 100 سے زیادہ برف سے بنی پرکشش عمارتیں ،مجسمے ، سلائیڈز اور تفریحی کے لیے کافی چیزیں موجود ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق اس آئس پارک میں…
بیروت: (ویب ڈیسک) عرب ملک لبنان کی پارلیمان 11 ویں بار بھی نئے صدر کے انتخاب میں ناکام ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں صدر کے انتخاب کیلئے 11 ویں بار پولنگ لبنانی پارلیمنٹ میں ہوئی جہاں صدارتی امیدوار مائیکل مواعد کو 34 ووٹ ملے لیکن ووٹنگ میں حصہ لینے والے 37 ارکان نے بیلٹ پیپرز خالی لوٹا دیے۔ صدارتی امیدوار عیسام خلیفے کو سات، زیادہ برعود کو دو اور ایڈورڈ حنین کو صرف ایک ووٹ ملا،اکتوبر 2022 میں اس وقت کے صدر مائیکل عون کے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں ایک نگران حکومت تشکیل…
لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی حالات کو ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی 4 سالہ حکومت کا موازنہ ہمارے ساتھ نہ کیا جائے، ملک کے خراب ہوتے ہوئے حالات ٹھیک کریں گے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ڈیٹا اور معلومات 21 ویں صدی کا نیا سونا ہیں۔ سی ایکس او ڈیجیٹل فورم کے زیر اہتمام گلوبل ڈیجیٹل سمٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور فیصلہ سازوں کو ملک میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی اور فروغ کے لئے فوری طور پر درست فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا…
لندن: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے، نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں ووٹ اور سپورٹ ان کی ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف الیکشن میں (ن) لیگ کی قیادت کریں گے، انتخابی مہم میں نوازشریف اور مریم نواز بھی شامل ہوں گے، ہم سب کی مشترکہ رائے ہے پارٹی کی کامیابی کیلئے نواز شریف کا پاکستان میں ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف بھی چاہتے ہیں جلدی واپس…
لندن: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو نسلی اور اصلی ہو گا عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو گا، 10 ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔ لندن میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، اب پی ڈی ایم والے عوام میں جانے کے قابل نہیں رہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب کے مفرور لندن میں ارد گرد بسیرا کیے ہوئے ہیں، 385 لوگوں نے نیب قانون میں تبدیلی کر کے اپنی جان بچائی۔…
کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزير برائے پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرکے ہی معیشت میں استحکام کی کوشش ہوسکتی ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کرکے مزید اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات روکنے سے زرمبادلہ ذخائر کی گراوٹ رکی ہے، 13 جنوری تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 44 کروڑ ڈالر رہے۔ جنوری کے دوسرے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 25 کروڑ 58 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 4.60 ارب ڈالر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے روس کے وزیر توانائی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صدر ولادمیر پیوٹن کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی امور پر تعاون میں پاک روس دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے انرجی سیکٹر کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا اور روس کی جانب سے پاکستان کو…
