جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔ قومی ویمن انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر گروپ بی میں دوسری جیت اپنے نام کرلی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 98 رنز کا ہدف دیا قومی بولر انوشہ ناصر نے 2 کھلاڑیوں جبکہ عریشہ اور لائبہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی اوپنرز شوال ذوالفقار اور ایمن…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) سینیٹ کی سندھ میں خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کے علاوہ کوئی امیدوار نہیں، پیپلز پارٹی کے امیدوار کی بلامقابلہ کامیابی کا نو ٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ سینیٹ نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے علاوہ کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے، پیپلز پارٹی کے3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں نثارکھوڑو ،عاجز دھامرہ اور سرفراز راجڑ شامل تھے۔ عاجز دھامرہ پہلے ہی کاغذات نامزدگی واپس لے چکے تھے، آج سرفراز راجڑ نے بھی کاغذات واپس لے لیے۔ اس موقع پر پاکستان…
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات اسلام آباد نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی، 21 جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو لپیٹ میں لے گا۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق خطہ پوٹھوہار سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مری، گلیات، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے، شدید برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا وفد مجھ سے ملنے آیا، جو لوگ آئے یا جنہوں نے میڈیا پر آکر استعفے سے متعلق کہا اور مجھے اطمینان دلایا، میں نے مطمئن ہو کر ایسے ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔ راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس جس نے مجھے اطمینان کرایا ان کے استعفے منظور کیے، مجھ سے بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کر کے کہا ہے وہ ابھی سوچ رہے ہیں، جب استعفے منظور کرتا ہوں تو بھی شور…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان این اے 22، 24، 31 اور این اے 45 کرم سے کامیاب قرار پائے ہیں۔ عمران خان کی این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کراچی سے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے آج ہی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر کر 1909 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث ملکی سطح پر سونے کی قیمت فی تولہ قیمت میں 1200 اور اور فی دس گرام قیمت میں 1029 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 58 ہزار 865 روپے ہوگئی۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں کمی، سیاسی افق پر غیریقینی فضاء اور معیشت کو درپیش چیلنجز کی وجہ سے ڈالر کے اوپن ریٹ میں اضافہ ہوا۔ جمعرات کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 229 روپے 15 پیسے پر بند ہوا جوکہ گزشتہ روز 228 روپے 91 پیسے تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 239.50 روپےکا ہو گیا ہے۔
تخار: (ویب ڈیسک) افغان صوبے تخارکے شہر تعلقان میں گورنر آفس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں طالبان فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا تاہم اس میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ مقامی حکام نے دھماکےکی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور پریس کلب نے کوکا کولا کے تعاون سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کو امداد دینے کیلئے موجودہ کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین مہمان خصوصی تھے۔لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور کوکا کولا پاکستان کے نائب صدر فہد اشرف نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 9 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی امداد حاصل کی ۔ کوکا کولا جیسی کمپنیاں اور…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کی سرپرستی سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائما کا 2004 کا ڈیکلیریشن باقاعدہ طور پر عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔ شہری ساجد محمود کی جانب سے عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چُھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کی سرپرستی سے متعلق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا 18 نومبر 2004 کا ڈیکلیریشن پٹیشن کے ساتھ…
