اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیلی میل میں جھوٹی خبر شائع کرانا عمران نیازی کی سازش تھی، ان کی کوشش تھی پاکستان کو کوئی عالمی گرانٹ نہ ملے، دو سال کی تحقیقات میں کچھ ثابت نہ ہوا، دس سال گزر جائیں یا بیس سال سچ سامنے آکر رہتا ہے، عمران خان کا کام دن رات جھوٹ بولنا ہے، توشہ خانہ کی گھڑی بیچی اور رسید بھی جعلی بنوائی گئی، تالی ایک نہیں، دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، ہم قومی مفاد کی خاطر تمام اختلافات بھلا سکتے ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر سے…
Author: Khabrain News
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرکے ان کو بہت مزہ آتا ہے۔ نواز الدین صدیقی ان اداکاروں میں شامل ہیں جنہیں بالی ووڈ کےدونوں بڑے خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کا تجربہ ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ جہاں ریہرسل میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے، وہیں سلمان خان بہت فیاض آدمی ہیں۔ فلم ’گینگ آف واسع پور پارٹ ٹو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا سفارتی بات چیت پر آمادگی تو دکھاتا ہے لیکن اس میں وہ سنجیدہ نہیں اور تعمیری انداز میں آگے نہیں بڑھا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا یوکرین جنگ پر سفارتی سطح پر بات چیت کی بات تو کرتا ہے لیکن اس حوالے سے اب تک کوئی تعمیری قدم نہیں اُٹھایا۔ جس سے لگتا ہے کہ امریکا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب روس اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا…
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت میں واقع چینی حکام کے مہمان خانے کے نزدیک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد سے فائرنگ کی مسلسل آوازیں بھی آ رہی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے گونج اُٹھا۔ دھماکے کا مقام چین کے حکام کا مہمان خانہ ہے جہاں چین سے آنے والے حکام اور شہری قیام کرتے ہیں۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اُس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی جگہ سے اب بھی مسلسل فانرنگ کے تبادلے کی آوازیں آرہی ہیں۔ کابل…
دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں فٹبال کی عالمی جنگ اختتام کی جانب گامزن ہے، فائنل میں پہنچنے کی جنگ کا کل سے آغاز ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان رات 12 بجے لوسیل اسٹیڈیم میں میدان لگے گا، دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش کے درمیان 14 دسمبر کو شیڈول ہے۔ ارجنٹینا کا ورلڈ کپ کا سفر اپ سیٹ شکست سے شروع ہوا، میسی کی ٹیم کو سعودی عرب کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاریخی شکست کے بعد ارجنٹائن نے شاندار کم بیک کیا۔ میکسیکو اور پولینڈ کو…
کوئنز لینڈ: (ویب ڈیسک) ایک آسٹریلوی خاتون نے 107 روز تک روزانہ 42.16 کلو میٹر دوڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ارچنا مرے-بارٹلیٹ نے کوئنز لینڈ کے علاقے کیپ یورک میں اگست سے اس معمول کا آغاز کیا اور 3 دسمبر کو 107 دن تک لگاتار میراتھن(خواتین کی) کے برابر فاصلہ طے کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی رنر کیٹ جیڈن کے پاس تھا۔ انہوں نے رواں سال کے ابتداء میں 106 دن تک تواتر کے ساتھ دوڑ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ ارچنا اپنے اس…
نیودہلی: (ویب ڈیسک) شادی بیاہ کے موقع پر ناچ گانا یوں تو عام سی بات ہے لیکن بھارت سے چند نوجوانوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جنہوں نے ڈانس کو کچھ انوکھا ہی رنگ دے ڈالا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو بھارت کے کسی علاقے کی ہے جہاں کچھ نوجوان شادی کے لیے لگے ٹینٹ میں دیوانوں کی طرح ناچ رہے ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں میں موسیقی کے آلات نہیں بلکہ تھال، پتیلے اورکرسیاں ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں جیسے کچھ صارفین یہ کہتے…
رہوڈ آئی لینڈ: (ویب ڈیسک) امریکی اسکولوں کے طالبعلموں کی بنائی گئی تجرباتی چھوٹی کشتی یا ” منی بوٹ ” رواں برس مارچ میں سمندر کے حوالے کی گئی تھی، جو 9300 کلومیٹر سفر طے کرکے روڈ آئی لینڈ امریکا سے برطانوی ساحل تک پہنچ گئی ہے۔ اس چھوٹی سی کشتی ’انسپائریشن‘ کو تین امریکی اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بنایا تھا ، بچوں نے یہ کشتی روڈ آئی لینڈ گریجویٹ اسکول آف اوشیانوگرافی کے ماہرین کی زیرِنگرانی تیار کی تھی جس کا مقصد بچوں کو سمندر اور اس کے ماحول سے آگاہ کرانا تھا، اس کشتی پر خاص…
دبئی سٹی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے چاند کے لیے اپنا پہلا مشن خلا میں روانہ کردیا ہے جوایک چھوٹی خلائی گاڑی پر مشتمل ہے۔ راشد روور نامی یہ ایک چھوٹی قمری گاڑی ہے جو دبئی میں واقع ’محمد بن راشد اسپیس سینٹر (ایم بی آر ایس سی) ‘ میں بنائی گئی ہے جس میں اماراتی سائنسدانوں نے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اپریل 2023 میں یہ چاند پر اترے گا اور کامیابی کے صورت میں امریکہ اور چین کے بعد امارات چاند پر مشن بھیجنے والا تیسرا ملک ہوگا۔ راشد روور فلوریڈا میں واقع مشہور خلائی اڈے، کیپ…
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت کے تعاون سے دنیا کی سب سے پہلی اسپیس بیٹری بنائی جائے گی جو امیریسیئم-241 سے چلتی ہوگی۔ امیریسیئم نامی عنصر انسان کی بنائی ہوئی ایک تابکار دھات ہے جو معمول کی صورتحال میں ٹھوس شکل رکھتی ہے۔ یہ دھات تب بنتی ہے جب پلوٹونیم نیوکلیئر ری ایکٹرز میں یا نیوکلیئر ہتھیاروں کے تجربوں کے دوران نیوٹرونز کو جذب کر لیتا ہے۔ امیریسیئم-241 اس عنصر کا سب سے عام آئیسوٹوپ ہے۔ ایٹمی خلائی بیٹریاں جن کو ریڈیو آئیسوٹوپ پاور سسٹم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کے اندر جب تابکاری کم ہوتی ہے تو…
