تازہ تر ین

سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا: نواز و شہباز ملاقات میں اہم فیصلہ

لندن: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی اور سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران اہم فیصلے کیے گئے۔
ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا اور میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہو گا۔
نواز، شہباز ملاقات میں طے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان روانہ ہونےسے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ دوگھنٹے سے زائد وقت گزارا۔
بعد ازاں شہباز شریف پاکستان روانہ ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain