تازہ تر ین

کارتک آریان نے نئی فلم ’فریڈی‘ کیلئے کتنے کلو وزن بڑھایا؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) کارتک آریان کے فٹس ٹرینر کا کہنا ہے کہ اداکار نے اپنی نئی فلم ’سیریل کلر‘کیلئے 14 کلو وزن بڑھایا ہے۔
بالی ووڈ میں حال ہی میں اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے وا لے اداکار کارتک آریان نے اپنی نئی فلم کے تجربے کےحوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
کارتک آریان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم کی تیاری کے دوران دو تصاویر پوسٹ کی ہیں، ایک تصویر وزن بڑھنے سے پہلے کی جبکہ دوسری بعد کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اپنی نئی فلم کے کردار ’فریڈی‘ کے لیے انہوں نے 14 کلو وزن بڑھایا ہے۔
’فریڈی‘ میں کارتک ایک دندان ساز کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ایک سیریل کلر ہے، فلم 2 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain