تازہ تر ین

25 ہزار سے زائد کھانے کے ڈبوں سے لفظ لکھنے کا عالمی ریکارڈ

ویسٹ ورجینیا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک فوڈ بینک نے 25 ہزار 550 کھانے کے ڈبے ترتیب دے کر لفظ مونتینیرس لکھا اور گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے دارالحکومت چارلسٹن کے ماؤنٹین مشن فوڈ بینک نے کھانے کے پیک ڈبوں سے لفظ لکھ کر عالمی ریکارڈ بنایا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ اسپارٹن نیش نامی کمپنی نے ریاست مشیگن میں جولائی کے مہینے میں بنایا تھا۔ کمپنی نے 5 ہزار 791 کھانے کے ڈبے استعمال کرتے ہوئے اپنی ہی کمپنی کا نام لکھا تھا۔
ریاست کے گورنر جِم جسٹس کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بنانے کی کوشش میں استعمال کیا جانے والا کھانا مغربی ورجینیا کے خاندانوں کو عطیہ کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain