تازہ تر ین

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے ایک بار پھر شادی کیلئے ہاں کردی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ کی انسٹا پوسٹ دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ملائکہ اروڑہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے اور اس تصویر میں اداکارہ کو تھوڑا سا شرماتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے ہاں کردی ہے‘۔
تصویر میں ملائکہ اروڑہ کے ہاتھ میں منگنی کی کوئی انگوٹھی نہیں نظر آرہی لیکن پھر بھی مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔
ملائکہ اروڑہ ارجن کپور کی محبت میں مبتلا ہونے سے پہلے اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھیں۔
شادی کے 19 سال بعد 2017ء میں ان کی طلاق ہوگئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ارہان ہے جو اس وقت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ملک سے باہر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain