Author: Khabrain News

امریکا: (ویب ڈیسک) اگر موبائل فون پر کسی گیم کو کھیلتے ہوئے خیال آتا ہے کہ کی بورڈ اور ماؤس کے ساتھ زیادہ مزہ آتا تو اب ایسا ممکن ہوگیا ہے۔ گوگل نے چند ممالک میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ونڈوز کمپیوٹر پر موبائل گیمز کھیلنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ امریکا، کینیڈا، میکسیکو، فلپائن، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا اور برازیل میں رہنے والے افراد مخصوص اینڈرائیڈ گیمز کو کمپیوٹر پر کھیل سکتے ہیں۔اس فیچر کی آزمائش ہانگ کانگ اور کوریا میں شروع ہوئی تھی اور اب اسے توسیع دی جارہی ہے۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کیا آپ ایسا آئی فون 14 پرو میکس لینا پسند کریں گے جس کے بیک کور پر ایک طلائی گھڑی نصب ہے؟ اگر ہاں تو آپ اسے خرید سکتے ہیں مگر اس کی قیمت ضرور دنگ کردے گی۔ Caviar نامی کمپنی نے آئی فون 14 پرو میکس کی باڈی میں طلائی گھڑی کو لگا کر اسے لگژری فون میں تبدیل کردیا ہے۔اس گھڑی میں 8 ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں اور اس کا مقصد فون کو زیادہ آئیکونک بنانا ہے۔ اس ماڈل کو آئی فون 14 پرو میکس گرینڈ Complications Daytona کا نام دیا گیا ہے جو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی شوکت خانم ہسپتال آمد، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔ شوکت خانم ہسپتال لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ عمران خان صحت یاب ہو رہے ہیں، عمران خان کا حوصلہ پہلے سے بلند…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالف ہیں دشمن نہیں،حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، اسدعمر نے بغیرتحقیق الزام لگایا، معاشرے میں تقسیم کا عمل گہرا کردیا گیا، ایسارویہ جمہوریت کیلئے بہت نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی مارچ پر حملہ مذہبی انتہاپسندی کا واقعہ ہے، پی ٹی آئی کا رویہ کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کل کا واقعہ تشویشناک جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، واقعے پر پی ٹی آئی کا رویہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے دوسرے بیٹے میر سجاول کی ماموں کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔ انسٹاگرام اسٹوری پر بختاور کی جانب سے چھوٹے بیٹے میر سجاول اور بلاول بھٹو کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس کا کیپشن ہے ’جب میر سجاول بلاول سے ملے‘ بختاور نے دوسرے بیٹے کی ماموں کے ہمراہ تصویر شیئر کردی یاد رہے کہ اکتوبر کے ماہ بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بختاور بھٹونے سوشل میڈیا پر دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور اللہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کا رخ سیاست دانوں اور ادارے کے سینئر افسر کا نام لے کر موڑا جا رہا ہے، عمران خان پر حملے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، چاہتے ہیں واردات کرنے والوں کی پشت پناہی کرنیوالے بے نقاب ہوں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا رخ ایسی جانب موڑا جا رہا ہے جہاں قاتلانہ حملے کا کوئی ملزم نہیں ملے گا، اس ساری چیز کو سبوتاژ کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) فیس بک گروپس سے ملتا جلتا فیچر کمیونٹیز اب واٹس ایپ صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر پر اپریل 2022 سے کام کیا جارہا تھا جس کا بنیادی مقصد ٹیلیگرام گروپس کو ٹکر دینا ہے اور اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔ کمیونٹیز میں واٹس ایپ گروپس کے مختلف فیچرز جیسے چیٹ، فائل شیئرنگ سپورٹ، گروپ ویڈیو کال اور ایموجی ری ایکشنز دستیاب ہوں گے جبکہ ایڈمن ٹولز سمیت دیگر فیچرز بھی دیے جائیں گے۔ اس نئے فیچر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے مستقل ہونے والے جج صاحبان سے حلف لیا۔ جسٹسس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹسس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس عابد حسین چٹھہ نے حلف اٹھا لیا۔ اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں جسٹسس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں لہٰذا لانگ مارچ ضرور چلے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کی عیادت کے لیے پہنچے۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سےگفتگو میں مراد راس نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت کافی بہتر ہے، اب دیکھتے ہیں ڈاکٹر انہیں کیا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں ہے، جو بھی فیصلہ ہو گا، بہتر ہو گا۔ واضح رہے عمران…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) شوکت خانم اسپتال کے باہر سے پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ مشکوک شخص کو پولیس ڈالے میں بٹھا کر لے گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کا تعلق رائیونڈ سے ہے، مشتبہ شخص اسپتال کے باہر کھڑی گاڑی کو مبینہ طور ہر کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔ فواد چودھری، ذلفی بخاری ، عمران اسماعیل ،عثمان بزدار، شاہ محمود قریشی بھی شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی عیادت کی گئی۔ لاہو رجناح اسپتال کے میڈیکو لیگل کی ٹیم شوکت…

مزید پڑھیں