All posts by Khabrain News

رنبیر اور عالیہ رشتہ ازدواج میں منسلک

کترینہ کیف اور وکی کوشال کے بعد بولی وڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی بالآخر اپنے تمام کو پہنچی۔
دونوں اداکار کی آپس میں شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے۔
اس شادی میں تھیم گولڈ اور وائٹ رکھی گئی تھی اور تقریباً تمام مہمانوں نے ان ہی رنگوں کے زیب تن کیے۔
شادی کی تقریب جوڑے کے واستو گھر باندرہ میں منعقد ہوئی جس میں صرف اہلخانہ اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میں صرف 50 افراد نے شرکت کی تھی۔
اداکاروں کے پڑوسیوں کی جانب سے میڈیا کی مداخلت کو خطرہ قرار دیے جانے کے باعث شادی کے مقام پر سیکیورٹی اقدامات کو بڑھایا گیا نجی محافظوں اور پولیس فورس کے علاوہ سراغ رساں کتے بھی دیکھے گئے۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیرکی جانب سے اپنی شادی کی کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہ کیے جانے پر اس شادی کے بارے میں کئی دنوں سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
اس شادی کے بارے میں کبھی آرکے اسٹوڈیو تو کبھی کپور خاندان کے آبائی گھر میں ہونے کی باز گشت بھی ہوتی رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد عالیہ بھٹ امریکا روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ ہالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ہارٹ آف سٹون کی شوٹنگ کا آغازکریں گی، دوسری جانب رنبیربھی رشمیکا منڈنا کے ساتھ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم شوٹ کروائیں گے۔
شادی کے بعد رنبیراور عالیہ کی پہلی فلم ‘برہمسترا’ ہوگی جسےآیان مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اور اسے 9 ستمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔

27 پاور پلانٹس کی بندش لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ، وزیراعظم کو چارج شیٹ پیش

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 27 پاور پلانٹس کی بندش لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ، 9 آئی پی پیز، گیس، آر ایل این جی اور کوئلے کی عدم فراہمی کی وجہ سے بند، 18 پاور پلانٹس تکنیکی وجوہات کی وجہ سے خراب، 7 ہزار 140 میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے، وزیراعظم کو سابق حکومت کی نااہلی کی چارج شیٹ پیش کی گئی جبکہ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ایسی غفلت ناقابل برداشت، فوری اقدامات کریں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے زیرصدارت توانائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اجلاس میں ہوشربا انکشافات کئے گئے، توانائی ڈویژن نے شہباز شریف کو بریفنگ میں سابقہ حکومت کی نااہلی کی چارج شیٹ پیش کر دی۔
اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ بجلی کی قلت نہیں، کارخانے ایندھن نہ ہونے اور فنی خرابیوں کی وجہ سے بند پڑے ہیں، ملک میں 18 پاور پلانٹس کے مختلف غیر فعال یونٹس فنی نقائص کی وجہ سے ایک سال سے بند ہیں، 7 پاور پلانٹس ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند پڑے ہیں، 18 پاور پلانٹس میں بیلٹ ٹوٹنے، تاریں خراب ہونے جیسے مسائل پائے گئے، کئی پاور پلانٹس ایندھن کی عدم فراہمی سے بند ہیں، سابقہ حکومت میں فنی خرابیوں کو دور کرنے، بروقت مرمت کرانے اور فاضل پرزہ جات کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ زیادہ تر خرابیاں انتظامی نوعیت کی اور کچھ کا تعلق پالیسی فیصلوں سے ہے، 18 پاور پلانٹس میں پورٹ قاسم، گدو، مظفرگڑھ، کیپکو، جامشورو اور دیگر شامل ہیں، بندش کا شکار پاور پلانٹس 5 ہزار 751 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں، ایندھن نہ ہونے سے بند پاور پلانٹس میں نندی پور، ساہیوال کول جیسے سستی بجلی بنانے والے کارخانے شامل ہیں، 9 پاور پلانٹس دسمبر 2021 سے بلوں کی عدم ادائیگی اور ایندھن خریدنے کے پیسے نہ ہونے کے سبب بند پڑے ہیں، 9 پاور پلانٹس مجموعی طور پر 3 ہزار 535 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، فنی خرابیوں کی وجہ سے بند 18 کارخانے مجموعی طور پر 3 ہزار 605 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔
اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے صورتحال پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نقائص اور فنی خرابیاں فوری دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں، خدارا احساس کریں، ایسی غفلت ، لاپروائی ناقابل برداشت ہے، فوری اقدامات کریں۔

نیپرا کا ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پاور پلانٹس کے سربراہان کو کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس لےلیا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پاور پلانٹس کی بندش کی وجہ سے ہے، اتھارٹی نے بند پاور پلانٹس کے سربراہان کو کل ہیڈکواٹرز میں طلب کر لیا ہے۔
نیپرا نے کہا ہے کہ پاورپلانٹس کی بندش پر سربراہان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔
اتھارٹی نے این پی سی سی اورسی پی پی اے جی کو بھی کل طلب کر لیا جبکہ صارفین کی شکایات پرڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو بھی 19 اپریل کو طلب کیا ہے۔
خیال رہے ملک کے مختلف شہروں میں بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، جس کے باعث عوام پریشان ہیں۔

سندھ میں نئی اور منفرد نمبر پلیٹس کا اجرا، خصوصیات کیا ہیں؟

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے نئی نمبر پلیٹس کا اجرا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر رجسٹریشن ونگ سوک سینٹر میں نئی نمبر پلیٹس کا اجرا کر دیا گیا، نئی نمبر پلیٹس میں متعدد سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں، اور یہ پلیٹیں سیکیورٹی فیچرڈ ریٹرو ریفلیکٹیو ہیں۔
یہ نمبر پلیٹس رات کے اندھیرے میں بھی باآسانی نظر آتی ہیں، ان پر ایلومیونیم شیٹ لگی ہوئی ہے، ان نمبر پلیٹس پر بار کوڈ بھی لگا ہوا ہے، اور ان کی ڈپلیکیٹ بنانا ممکن نہیں ہے۔
پہلے مرحلے میں نئی رجسٹریشن پر یہ نمبر پلیٹس دی جائیں گی، مکیش کمار چاؤلہ نے کہ کوشش ہے کہ ایک سال کے اندر زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کو نئی نمبر پلیٹس دی جائیں۔
انھوں نے کہا سندھ کی نمبر پلیٹس منفرد ہیں، جلد ہی ٹریفک پولیس ان نمبر پلیٹس کے ذریعے گاڑیوں کی تفصیلات لے سکے گی، ان نمبر پلیٹس کی مدد سے امن و امان کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔
افتتاحی تقریب میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عاطف رحمان، ڈائریکٹر جنرل اورنگ زیب پنھور، ڈائریکٹر وحید شیخ، ایم ڈی سیپرا حلیم شیخ اور سابق ڈی جی شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔
مکیش کمار نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کو جدت کی راہ پر دیکھنا چاہتے ہیں، محکمہ ایکسائز سندھ روز بروز جدت کی طرف رواں دواں ہے۔

پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی کے کسی کام میں استعمال نہ کیے جانے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی۔
پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیاجائے گا۔عمران خان کی طرف سے بابر اعوان نےالیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نام کو قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔تحریک انصاف نے اجتماعی استعفے دئیے، اب پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں۔
کوئی بھی رکن پارلیمانی پارٹی کا نام استعمال کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتا۔پہلے ہی منحرف اراکین کے خلاف 63 اے کی درخواست دے چکے ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بکنے والے گھوڑوں کو نہیں روکا جاسکا۔امپورٹڈ وزیراعظم کو قوم تسلیم نہیں کرے گی ۔اس وقت پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ وزیراعظم نے تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا۔امپورٹڈ وزیراعظم جو فیصلے کر رہے ہیں ، وہ امپورٹڈ ہی ہیں۔ملک میں آنیاں جانیاں یا شوبازیاں جاری ہیں۔

امریکہ : میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ، مشتبہ شخص پر دہشت گردی کا مقدمہ دائر

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکہ کے نیویارک میٹرو اسٹیشن پر حملے کے شبے میں فرینک جیمز کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا مقدمہ دائر کر دیا۔
باسٹھ سالہ جیمز پر الزام ہے کہ انہوں نے میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ کرکے 29 افراد کو زخمی کیا تھا۔ جیمز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں امریکہ میں سیاہ فام افراد کی حالت زار پر گفتگو کی تھی اور کہا تھا کہ سخت ایکشن کی ضرورت ہے۔
مشتبہ حملہ آور پر آج بروکلین کی عدالت میں مقدمہ سنا جائے گا، الزام ثابت ہونے پر جیمز کو عمر قید کی سزا ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز امریکی شہر بروکلین کے سب وے اسٹیشن پر فائرنگ سے 29 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کہ اس مقام سے کئی دھماکہ خیز آلات بھی برآمد ہوئے تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نارنجی رنگ کے لباس میں منہ پر گیس ماسک لگائے اسٹیشن میں داخل ہوا، حملہ آور نے فائرنگ سے پہلے ایک ڈبہ بھی اسٹیشن پر پھینکا، جس سے دھواں اٹھنے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔
افراتفری مچنے کے بعد حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 29 افراد زخمی ہو گئے۔ نیویارک پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مشتبہ حملہ آور کی شناخت اور تصویر جاری کی تھی، جس کی شناخت کے لیے 50 ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

پوری قوم سامراج، غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم سامراج اور غدار گٹھ جوڑ کے خلاف کھڑی ہوچکی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے سینئر اراکین پارلیمان نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین پشاور میں تاریخی اور کامیاب ترین جلسے کے انعقاد پر عمران خان کو مبارکباد دی۔
اراکین نے انتخابات کو التوا کا شکار کر کے ملک و قوم کو بحران کی طرف دھکیلنے کی حکومتی کوشش پر اظہار تشویش کیا گیا جبکہ ملک میں جاری بحران کے مؤثر حل اور سیاسی استحکام کے لیے بلاتعطل انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا۔
اراکین پارلیمان نے کہا کہ سامراج کے اشاروں پر پاکستان کی سیاست و جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور تیسری دنیا میں جمہوریت کی بقا و ترقی کی راہ میں رکاوٹ سامراجی ذہنیت ہے۔ ملکی داخلی امور میں خفیہ و اعلانیہ مداخلت کے رجحانات عالمی عدمِ استحکام کی وجہ ہے۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ امریکی ایما پر مقامی کٹھ پتلیوں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو جمہور پاکستان نے توہین تصور کیا اور عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے تسلط جمانے کی کوشش پر عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین اور جمہوریت کی ساکھ خاک میں ملانے کا وسیلہ بن رہے ہیں جبکہ پوری قوم سامراج، غدار گٹھ جوڑ کے خلاف کھڑی ہوچکی ہے۔ انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے وزیر اعظم کے انتخاب کا موقع دیئے بغیر پیشقدمی ممکن نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا موقع ملنا چاہیے۔ اراکین پارلیمان انتخابات کی تیاری کریں ہم انتخابات کو سرد خانے کی نذر نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کو مزار قائد پر کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر نئے انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔

حجاب تنازع:بھارتی ریاست کرناٹک میں صدارتی راج نافذ کرنے کا مطالبہ

کرناٹک : (ویب ڈیسک) بھارت میں مسلم فورم نے فرقہ وارانہ فسادات کے باعث ریاست کرناٹک میں صدارتی راج کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی اور فرقہ وارانہ فسادات کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ مسلم فورم کی جانب سے ریاست کرناٹک میں صدارتی راج نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم فورم نے بھارت کے صدر رام ناتھ کووند کو خط لکھ دیا۔خط میں ہندو انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے نفرت انگیز بیانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ ریاست کرناٹک میں مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دی جارہی ہے۔ریاست دو ماہ سے نفرت انگیز واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کرناٹک میں صدارتی راج نافذ کیا جائے۔
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی لگائے جانے کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں ۔ گزشتہ دنوں ریاست کرناٹک، گجرات اور اتر پردیش پر رام نوامی تہوار کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے مساجد اور مسلمانوں کے گھر پر حملے بھی کیے۔

اسلام آباد: زیروپوائنٹ گاڑی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں زیروپوائنٹ کے پل کے نیچے گاڑی پرفائرنگ کا واقع پش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس کی جانب سے موقع پر پہنچ کر فوری تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

کوئی جماعت ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں بیٹھنے کو تیار نہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی جماعت ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کے امپورٹڈ ابھی تک کابینہ نہیں بنا سکے اور پاکستان میں کوئی نام نہاد حکومت بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف شو بازیاں چل رہی ہیں۔ مصطفیٰ امپیکس کیس کے مطابق وزیر اعظم کوئی فیصلہ کابینہ کے بغیر کرنے کا مجاز ہی نہیں ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ کوئی جماعت ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہے۔