All posts by Khabrain News

صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔

اب صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلیاں تحلیل کر دی گئی ہیں۔

چین کی روس پر عائد پابندیوں کے خلاف سہولت کاری کی تردید

چین : (ویب ڈیسک) چین نے روس پر عائد پابندیوں کے خلاف سہولت کاری کی تردید کر دی۔
چین کا کہنا ہے کہ روس پر عائد امریکی اور یورپی پابندیوں کے خلاف بیجنگ ماسکو کے لیے کوئی آسانیاں پیدا نہیں کر رہا۔
چینی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق چین جان بوجھ کر ایسا کچھ نہیں کر رہا، جس سے روس کے لیے آسانی پیدا ہو سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ تاہم چین پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ ان کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوتے ہیں۔
بیجنگ حکومت کا یہ بیان یورپی یونین اور چینی رہنماؤں کے کل ہونے والے آن لائن سربراہی اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کی جنگ میں ماسکو کی مدد کرنے کی صورت میں چینی یورپی اقتصادی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
چین نے یوکرین میں فوجی مداخلت کرنے پر ابھی تک اپنے اتحادی ملک روس کی کوئی مذمت نہیں کی۔

سری لنکا میں پر تشدد مظاہروں کے بعد ایمرجنسی کا نفاذ

سری لنکا: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے صدر نے ملک میں جاری غیر معمولی معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر گوٹابایا راجا پاکشے نے ملکی فوج کو مظاہرین اور دیگر مشتبہ افراد کو بغیر وارنٹ گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق ایمرجنسی کا اعلان امن عامہ کے تحفظ اور ملک میں لازمی خدمات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
سری لنکا میں ان دنوں کھانے پینے کی اشیا، عام اشیائے ضرورت اور ایندھن اور گیس کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اور یہ جنوبی ایشیائی ملک اپنی تاریخ کے بدترین مالیاتی بحران سے دوچار ہے۔
ایک روز قبل ہزاروں مشتعل افراد نے کولمبو کے مضافات میں ملکی صدر کی نجی رہائش گاہ کے باہر پرتشدد مظاہرے بھی کیے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر قوم کو مبارکباد دی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیا ہے، میں ساری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ سازش ساری قوم کے سامنے ہورہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے صدر کو تجویز دی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں، تا کہ الیکشن ہوں اور عوام فیصلہ کرے کہ وہ کسے لانا چاہتی ہے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم کو کہتا ہوں آپ انتخابات کی تیاری کریں، آپ نے ملک کا فیصلہ کرنا ہے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد جو ہوگا وہ سب دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں یہ اتنی بڑی بیرون ملک سازش ناکام ہوگئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔
اسمبلی میں اراکین بڑی تعداد میں موجود ہیں، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے وزارت اعلی کے امیدوار پرویز الہی ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ عبد العلیم خان گروپ نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز نے عبدالعلیم خان کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کے گروپ کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے خطاب میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر قوم کو مبارکباد دی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی سربراہی میں اسمبلی ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں وزیر قانون فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 7 مارچ کو ایک میٹنگ ہوتی ہے اور اس کے ایک روز بعد 8 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے سفیر کو 7 مارچ کو ایک میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے، اس میں دوسرے ممالک کے حکام بھی بیٹھتے ہیں، ہمار ےسفیر کو بتایا جاتا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاری ہے، اس وقت تک پاکستان میں بھی کسی کو پتہ نہیں تھا کہ تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ پاکستان سے ہمارے تعلقات کا دارومدار اس عدم اعتماد کی کامیابی پر ہے، اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو آپ کو معاف کر دیا جائے گا لیکن اگر اعتماد کامیاب نہیں ہوتی تو آپ کا اگلا راستہ بہت سخت ہو گا۔

کامونکے: بیٹیوں کی پیدائش پر بیوی کو زندہ جلا دیا

کامونکے: (ویب ڈیسک) بدبخت نے بیٹیاں پیدا ہونے پر بیوی کو زندہ جلا دیا، ملزم کمسن بیٹیوں کو ساتھ لے کر فرار ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ واہنڈو کے علاقے شیخو میں عتیق احمد کی شادی 4 سال قبل موضع تمبولی کی رہائشی ثوبیہ سے ہوئی۔ شادی کے بعد یکے بعد دیگرے 3 بیٹیاں پیدا ہوئیں جس کی وجہ سے ملزم عتیق اکثروبیشتر بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا، گذشتہ روز سہ پہر کے قریب عتیق نے ثوبیہ کو آگ لگا دی۔
خاتون مدد کیلئے اردگرد کے لوگوں کو مدد کیلئے پکارتی رہی لیکن کوئی نہ پہنچا اور ثوبیہ جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ بیوی کو جلانے کے بعد ملزم 3 کمسن بیٹیوں کو لے کر موقع سے فرار ہو گیا، واہندہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کردی

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین و قانون کے منافی قرار دے کر مسترد کردیا گیا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جو کچھ تاخیر کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں تقریباً 12 بج کر 5 منٹ پر شروع ہوا۔

اجلاس کے آغاز میں وزیر قانون فواد چوہدری نے قرار داد کو غیر ملک کی جانب سے پاکستان میں حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت پیش کی جاتی ہے لیکن آئین کا ایک اور آرٹیکل 5 ایک ہے جس کے مطابق ملک سے وفاداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 مارچ کو ہمارے ایک سفیر کو ایک سرکاری اجلاس میں طلب کیا جاتا ہے اور اجلاس میں شریک ہوتے ہیں، اس ملاقات میں دوسرے ملک کے سفیر بھی ہوتے ہیں، ایک اجلاس میں ہمارے سفیر کو یہ بتایا جاتا ہےکہ تحریک عدم پیش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو عدم اعتماد پیش کی گئی تھی، ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ پاکستان سے اس ملک کے تعلقات کا دار و مدار اس تحریک کی کامیابی پر منحصر ہے اگر اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو آپ کو معاف کردیا جائے گا اور ناکام ہوتی ہے تو آپ کا اگلا راستہ خطرناک ہوگا۔

فواد چوہدری کے اعتراض کے بعد ڈپٹی اسپیکر کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد 8 مارچ 2022 کو پیش کی تھی، عدم اعتماد کی تحریک کا آئین، قانون اور رولز کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی غیر ملکی طاقت کو یہ حق نہیں کہ وہ سازش کے تحت پاکستان کی منتخب حکومت کو گرائے، وزیر قانون نے جو نکات اٹھائے ہیں وہ درست ہیں لہٰذا میں رولنگ دیتا ہوں کہ عدم اعتماد کی قرارداد آئین، قومی خود مختاری اور آزادی کے منافی ہے اور رولز اور ضابطے کے خلاف میں یہ قرارداد مسترد کرنے کی رولنگ دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 54 کی شق 3 کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جمعہ 25 مارچ 2022 کو طلب کردہ اجلاس کو برخاست کرتا ہوں۔

ساتھ ہی انہوں نے اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 25 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک سے ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2022 تک کی مدت میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو 2.517 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 25 فیصد زیادہ ہے۔
گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو 2.012 ملین ڈٓالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا تھا۔ فروری 2022 میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں گذشتہ سال فروری کے مقابلے میں 49 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔