Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل کرتے ہوئے پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر دلائل کا آغاز کیا۔ احتساب عدالت کے جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار بیمار تھے یا کوئی اور مسئلہ تھا؟، وکیل نے عدالت کو مسلم لیگی رہنما کے وارنٹ…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) کانز فلمی میلے میں جیوری ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم "جوائے لینڈ” 24 نومبر کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔ وفاقی و صوبائی سنسر بورڈ نے "جوائے لینڈ” کوریلیز کیلئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جبکہ فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔ "جوائے لینڈ” کا پریمئیر رواں برس فرانس میں منعقدہ کانز فلمی میلے میں ہوا جہاں اسے شاندار پذیرائی ملی اور فلم نے کانز میلے میں دو اعزازات "جیوری ایوارڈ” اور”کویر پام” حاصل کئے۔ فلم نے آسٹریلیا کے انڈین فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فلم کا اعزاز بھی اپنا…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین میں روسی فوج کے زیر قبضہ علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک میں آج سے ریفرنڈم کا آغاز ہو رہا ہے جو منگل تک جاری رہے گا، صدر پیوٹن ریفرنڈم کی بنیاد پر زیر قبضہ علاقوں کو روس میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔ لوہانسک اور دیگر علاقے روس میں شامل ہونے پر صورتحال مزید خطرناک رخ اختیار کرجائے گی، یوکرینی فورسز پہلے ہی ڈونٹیسک شہر کے گر د جمع ہوچکی ہیں، شہر پر یوکرینی فورسز کے میزائل حملوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریفرنڈ م کے بعد یہ علاقے روس میں شامل ہوجائیں گے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: ( ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی درخواست پرتعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124اے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شیریں مزاری کی درخواست پرسماعت کی، دورن سماعت شیریں مزاری کے وکیل نے دلائل دیئے کہ بغاوت کی دفعہ 124اے اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی ہے، بغاوت کی دفعہ 124 اے آئین پاکستان میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ پر اعتماد کر کے اسے مضبوط…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان پر تنقید کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ شاہین آفریدی نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں اتنے خودغرض کھلاڑی ہیں، اگر صحیح کھیلتے تو میچ 15 اوورز میں ہی اسکور مکمل ہوجانا چاہیے تھا لیکن یہ آخری اوور تک لے گئے، میرے خیال سے اس پر تحریک نہ چلائی جائے؟ شاہین نے طنزیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بابر اور…

مزید پڑھیں

لاہور: ( ویب ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف شاندار فتح اور ناقابل شکست پرفارمنس کے بعد کپتان بابر اعظم نے کئی اعزاز اپنے نام کیے، جبکہ تمام پاکستانی کپتانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم بطور کپتان 10 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلےپاکستانی کیپٹن بن گئے ہیں۔ بابر نے بطور کپتان 84 اننگز میں 10 سنچریاں اسکور کیں جبکہ انضمام الحق نے 189 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اس فہرست میں مصباح الحق کا تیسرا نمبر ہے، جنہوں نے 186 اننگز میں 8 سنچریاں سکور کیں، جبکہ عمران خان 186 اننگز کھیل کر 6 سنچریاں بنانے میں کامیاب ہو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نےنیب ترمیمی ایکٹ کے تحت احتساب عدالت لاہور سے ریلیف مانگ لیا۔ نواز شریف نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50کروڑ روپےسے کم مالیت کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں۔ درخواست گزار کے خلاف دائر ریفرنس میں 13کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے، احتساب عدالت تین ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت…

مزید پڑھیں

کراچی: ( ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ بدین میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں

لاہور: ( ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے تو موثر علاج کریں گے، حکومت نے فتنے اور فساد کو روکنے کی تیاری کرلی ہے۔ وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا پی ٹی آئی قانون کے مطابق پور امن احتجاج کرناچاہے تو تحفظ فراہم کریں گے، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، عمران خان مخالفین کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ سیلاب اور بارشوں سے ایک تہائی ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے، جس…

مزید پڑھیں

لاہور: ( ویب ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 596 ہو گئی،بلوچستان میں مزید 6 افراد چل بسے۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے 12ہزار 863افراد زخمی ہوئے، 20لاکھ 65ہزارسے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ ملک بھر میں سیلاب کے دوران 10لاکھ 40ہزار 735مویشی بہہ گئے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین میں 30ارب 4کروڑ روپے تقسیم کیے گئےہیں۔ ادھر پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان…

مزید پڑھیں