Author: Khabrain News

سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ان اطلاعات کی تردید کردی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسجد الحرام کے قریب ایک شخص نے بارودی جیکٹ پہن کر خودکش حملے کی کوشش کی۔ سعودی سیکیورٹی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں بم دھماکے یا خودکش حملے کی کوشش نہیں ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ ایک شخص کو راہگیروں کو ہراساں کرنے اور ان میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا اور اس کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔ سعودی حکام نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش…

مزید پڑھیں

جامشورو میں جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی۔ واقعے میں جھونپڑیوں میں موجود سامان بھی جل کر تباہ ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور ممکنہ جانی نقصان کی اطلاعات کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور (خبر نگار) محکمہ اوقاف لاہور میں مبینہ طور پر نوکریاں دلانے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے کا سنگین معاملہ سامنے آگیا۔ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور رانا احسان پر شہری بلاول سے اچھی سرکاری نوکری دلانے کے عوض 5 لاکھ 52 ہزار 200 روپے وصول کرنے کا الزام، متاثرہ شہری داد رسی کے لیے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کے پاس پہنچ گیا۔ درخواست پر محکمہ اوقاف نے مبینہ معاملے کی پروب انکوائری شروع کر دی۔ درخواست گزار بلاول نے مقف اختیار کیا ہے کہ جب رانا احسان میاں میر کے منیجر تعینات تھے تو اس کی پنکچر…

مزید پڑھیں

لاہور( خبر نگار) اس خبر کے حوالے سے زونل ایڈمنسٹریٹر لاہور رانا احسان نے کہا کہ یہ معاملہ سابقہ منیجر غلام رسول، ذیشان اور بابر انیس وغیرہ کے خلاف قبر کی غیر قانونی تعمیر سے متعلق کی گئی سابقہ رپورٹ کا تسلسل ہے۔ مذکورہ معطلی کے بعد یہ افراد انتقامی کارروائی کے طور پر مختلف جگہوں پر جھوٹی اور من گھڑت درخواستیں جمع کروا رہے ہیں، جس کا مقصد دبا بنانا ہے

مزید پڑھیں

لاہور(محمد کامران سے)شہر لاہور ایک بڑا اقتصادی و سیاسی مرکز، آج کل ایک سنگین مسئلے کا شکار ہے۔ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں اور پولیس ان واقعات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی نظر آتی ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں سے ریکارڈ تعداد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں، جن میں سے اکثر اب تک برآمد نہیں ہو سکیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی کے باوجود چور دن دھاڑے لوگوں کی قیمتی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چرا کر لے جاتے…

مزید پڑھیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے کرایہ داری سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کرایہ دار یکطرفہ طور پر مالک مکان کے ساتھ قانونی تعلق ختم نہیں کرسکتا اور کسی تیسرے شخص کے ملکیت کے دعوے کی بنیاد پر اصل مالک کو کرایہ دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سنگل بینچ نے شہری اعجاز حسین کی درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے رینٹ ٹربیونل کی جانب سے تخلیے کا حکم بحال کر دیا اور کرایہ دار کو فوری طور پر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے چین کے قومی دن پرصدر شی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعرات کو ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ اُمنگوں پر قائم ہے، پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ پاکستان اور چین کی قابل فخر شراکت داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 کے تحت پاکستان اور…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے خیبر پختو نخواہ میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صدر مملکت قائل ہوئے تو کوئی آئینی فیصلہ کریں گے، تاہم یہ بات بھی درست ہے کہ پی ٹی آئی نے 14 برسوں میں صوبے میں انتشار کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ 13،…

مزید پڑھیں

خان یونس(این این آئی)جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے علاقے المواسی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔ اسرائیل کے فضائی حملے میں معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر شہید ہو گئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق شہید صحافی کے بچوں نے اپنے والد کو اللہ آپ پر رحم کرے بابا کے الفاظ کے ساتھ الوداع کہا۔

مزید پڑھیں

کہروڑپکا(رپورٹ/محمد افضل جاوید) اکتوبر ‘ پاکستان میں اہم قومی و سیاسی واقعات کا مہینہ ۔ میاں نواز شریف نے 4 سالہ جلاوطنی کے بعد اکتوبرمیں لاہور جلسے سے خطاب کیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پاک افغان سرحد پر جھڑپوں کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوئی اور پاکستان نے حملے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا مگر بعد میں قطر اور ترکی کی ثالثی میں 19 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ لاہور میں احتجاج اور جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کی ہلاکت کے بعد TLP کا لانگ مارچ اسلام آباد روانہ ہوا مگر پر…

مزید پڑھیں