Author: Khabrain News

لاہور(خبریں ڈیجیٹل)ایلون مسک کی کمپنی X نے اپنی الگ میسجنگ ایپ XChat متعارف کرا دی ہے، جسے واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ پلیٹ فارمز کے متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ XChat میں صارفین میسجز کے علاوہ فائل شیئرنگ، آڈیو اور ویڈیو کالز اور گروپ چیٹس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔X کے مطابق XCh میں اہل چیٹس کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن موجود ہے، جبکہ پیغامات PIN کے ذریعے بھی محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔ ایپ میں غائب ہونے والے پیغامات، پیغامات ایڈٹ یا ڈیلیٹ کرنے اور اسکرین شاٹ بلاک کرنے جیسے پرائیویسی فیچرز بھی شامل ہیں۔XChat…

مزید پڑھیں

لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔اساتذہ کی ریشنلائزیشن ،ڈوپلیکٹ،خالی اسامیوں کا جائزہ لینے کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ 7 رکنی کمیٹی کے کنوینئرسپیشل سیکرٹری محمد اقبال کومقرر کیاگیا۔ کمیٹی میں سی ای او پیکٹا سید موسی علی بخاری،ایڈیشنل سیکرٹری ،ڈی پی آئی سیکنڈری شامل ہیں ۔کمیٹی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن کو رپورٹ پیش کریں گی۔

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت14روپے اضافے سے490روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10 روپے اضافے سے338روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 264روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 15سے20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122)، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ستمبر 2026 کے دوران پنجاب بھر میں پیش آنے والے 41,472 روڈ ٹریفک حادثات میں 330 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع، 21,528 افراد کے شدید زخمی ہوکر مستقل معذوری کا شکار ہونے، 1,473 آگ لگنے کے واقعات اور 143 ڈوبنے کے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) نے ستمبر 2026 کے دوران پنجاب بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار 91 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2 لاکھ 35 ہزار 750 متاثرین کو ریسکیو سروسز…

مزید پڑھیں

ااسلام آباد(خبریں ڈیجیٹل) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 9.41 ارب روپے مالیت کے غیر واضح اثاثے پرانے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں غیر قانونی طور پر شامل کرنے کے فراڈ کا سراغ لگا لیا۔ایف بی آر کے مطابق ڈیٹا بیس کے تجزیے کے دوران 85 ٹیکس دہندگان کی نشاندہی ہوئی جنہوں نے مارچ 2025 سے جون 2026 کے دوران ٹیکس سال 2014 سے 2019 کے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں پہلے سے ظاہر نہ کی گئی نقد رقم، سونا، پرائز بانڈز، جائیدادیں اور کاروباری سرمایہ شامل کیا۔

مزید پڑھیں

کراچی (پ ر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر، PIBF Youth Chapterکے رکن اور نوجوان سیاسی و سماجی رہنما تیمور احمد نے ترکیہ کے شہر استنبول کی اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکودر کے میئر دندار ضیا گلتکین اور نائب صدر عیسیٰ دوگان سے ملاقات کی۔ملاقات میں استنبول کے بلدیاتی نظام، ڈسٹرکٹ میونسپلٹی کے اختیارات، شہری سہولتوں، مربوط ٹرانسپورٹ نظام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بلڈنگ کنٹرول، بنیادی انفراسٹرکچر اور مقامی حکومتوں کے مالیاتی نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر میئر دندار ضیا گلتکین نے بتایا کہ ترکیہ کے شہر استنبول کو انتظامی طور پر…

مزید پڑھیں

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 46 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 30.385 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 584 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار دو ملزمان سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے…

مزید پڑھیں

سرینگر (این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بہت سے کشمیری نوجوان برسوں سے جیلوں میں قید ہیں جس سے ان کا مستقبل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہا  کہ نوجوانوں کو پاسپورٹ اور ملازمت کے لیے تصدیقی عمل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں بار بار سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ یاستی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے بھارتی حکومت…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) محکمہ خزانہ نے پنشن اصلاحات کے لئے بجٹ جاری کر دیا۔پنشن اصلاحات کے لئے 62کروڑ 24لاکھ کا بجٹ جاری کیا گیا۔پنشن اصلاحات کیلئے حکومت اور ملازمین دونوں فنڈز شیئر کریں گے،آدھے پیسے حکومت اور آدھے پیسے ملازمین ڈالیں گے۔ ملازمین کو اب پنشن نئی اصلاحات کے تحت ملے گی۔

مزید پڑھیں

وہاڑی (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہ میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنا حکومت کی مزید نااہلی ہوگی، حکومت ایسا کرکے خود اپنی تباہی کو دعوت دے گی،آئین کے تحت ایسا اقدام اٹھانے کے لیے حکومت کے پاس کوئی حق یا بنیاد موجود نہیں۔ایک انٹر ویو میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان واپس آگئے ہیں، انہوں نے ہماری قیادت کو ٹیلیفون کرکے درخواست کی تھی کہ ان کی واپسی کا انتظار کیا جائے، وہ واپس آکر اس معاملے پر مکمل بات کریں گے اور عوام کو ریلیف دینے…

مزید پڑھیں