لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں موسمی اور وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ اضافہ اس وقت سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور ایمرجنسیز میں فلو، کھانسی، نزلہ، بخار، گلے اور سانس کی تکالیف کے مریض بڑی تعداد میں رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کا دبا بڑھ گیا ہے۔تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے بڑے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کی مجموعی آمد میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ میڈیسن سے متعلق کیسز میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ او پی ڈی مریضوں کی…
Author: Khabrain News
یو اے ای میں فلائی دبئی پرواز کے واقعے پر تحقیقات کا حکم
از کے واقعے پر تعرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی نے فلائی دبئی کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز FZ1073 میں پیش آنے والےواقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔اماراتی خبر ایجنسی نے جمعرات کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا کہ کاک پٹ میں جھگڑے کے بعد پرواز کا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ تحقیقات میں واقعے کے حالات اور اس کے پسِ پردہ محرکات کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا اس کا تعلق کسی عسکریت پسند سرگرمی سے تھا یا واقعہ…
لاہور(جنرل رپورٹر)علامہ اقبال میڈیکل کالج کے سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے تھرڈ ایئر ایم بی بی ایس کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق عبداللہ مظہر سوئمنگ پول میں گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول پر لائف گارڈ اور مناسب حفاظتی انتظامات موجود نہ ہونے کے باعث طالبعلم کو بروقت نہ بچایا جا سکا۔واقعے کے بعد طلبا میں غم و غصے کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے پیش نظر علامہ اقبال میڈیکل کالج انتظامیہ نے آج تعطیل کا اعلان کردیا۔
غزہ (این این آئی)غزہ میں 100 لاشوں کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔ اکتوبر 2023 میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے ملنے والی 100 فلسطینی شہدا کی لاشوں کواجتماعی طور پر دفنایاگیا۔فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق گزشتہ سال نومبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 630 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔فلسطینی سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق 8 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔
ملتان (وقائع نگار) پاکستان بھر میں ریلوے کی تقریباً 32 ارب روپے مالیت کی اراضی پر قبضوں ہیں۔ ملتان ریلوے ڈویژن کی مختلف مقامات پر واقع سینکڑوں کنال قیمتی اراضی تاحال ناجائز قابضین کے استعمال میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ افسران کے تبادلوں، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی تبدیلی اور وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے کارروائی کی ہدایات کے باوجود بیشتر اراضی تاحال واگزار نہ کرائی جا سکی۔دستیاب ریکارڈ کے مطابق شیر شاہ ملتان میں 140 کنال، ڈیرہ غازی خان کے قریب 500 سے زائد کنال، موضع ہوت والا میں تقریباً 832 کنال، چک نمبر 12ـB.C میں 385 کنال 17…
لاہور( این این آئی) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ای آئی ایم ایس کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت گزشتہ 2 روز میں 70 سے زائد ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور مارکیز کو عدم نفاذ پر نوٹسز کا اجراء کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق پی آر اے انفورسمنٹ افسران نے متعدد ریسٹورنٹس کو نوٹسز کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے، آئی ایم ایس کے ذریعے کاروباری لین دین اور ٹیکس وصولی کے ریکارڈ میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔
لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سابقہ ممبر اور سماجی و سیاسی شخصیت عائشہ جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کا دوام سیاسی و معاشی استحکام سے وابستہ ہے۔ صوبوں کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے سے گریز کیا جائے، جمہوری قوتوں کے درمیان نفاق سے وفاق پر منفی اثر پڑتا ہے۔ صاف نیت، درست سمت اور انتھک خدمت سے پاکستان کی کایا پلٹ سکتی ہے۔ معاشرے کے محروم طبقات کی بحالی اور خوشحالی کیلئے مہنگائی کا سیلاب روکا جائے۔ جمہوری قوتوں کے مابین باہمی تعاون کے فروغ سے ملک دشمن قوتوں کے ہاں صف ماتم بچھ جائے گی۔ چاروں صوبوں…
لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ایلومنائی آفس نے میرٹ کم نیڈ کی بنیاد پر فارم ڈی تھر ڈ پروفیشنل ایئر کے طلبہ میں تین سکالر شپس تقسیم کر دی۔ یہ سکالر شپس کالج آف فارمیسی کے سابق طلبہ کے تعاون سے گرین پلس فارمیسی پرائیویٹ لمیٹڈ، یونیکسو لیبز پرائیویٹ لمیٹڈ، علی بابا کیمیکلز، میڈ شاپ فارما اور انگلش فارما سیوٹیکلز کے اشتراک سے فراہم کیے گئے۔ سکالر شپس کے چیک مستحق طلبہ میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور ڈین کالج آف فارمیسی و ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی ایلومنائی آفس پروفیسر ڈاکٹر حامد سعید نے تقسیم کیے۔ اس…
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے’ کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں بوڑھے والد پر سگے بیٹوں اور بہوئوں کے مبینہ تشدد کی شکایت پر فیصل کامران نے والدین پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ایس ایچ او مغلپورہ کو کارروائی کی ہدایت کی۔اسی طرح لین دین فراڈ کی شکایات پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو کارروائی کا حکم دیا۔فیصل کامران نے وراثتی جائیداد اور جعلی ڈگری کی شکایات پر انکوائریاں مارک کیں۔سود خوری کی شکایات پر ایس ایچ اوباغبانپورہ اور لاری اڈا کو کارروائی کا حکم دیا۔ ڈی…
