All posts by Khabrain News

کورونا سے نمٹنے کی کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا، وزیر اعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج این سی او سی بند ہو رہا ہے اور این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ اور مؤثر کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا۔

روسی فوجیوں نے اپنے ہی ملک کا طیارہ مار گرایا

برطانیہ: (ویب ڈیسک) یوکرین میں حملے کے دوران روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنے ملک کا ہی طیارہ مار گرایا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جیرمی فلیمنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں اور وہ احکامات پرعمل نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روس کے لیے صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے لیکن صدر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مشیر انہیں سچائی بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ روسی صدر نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔
خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی دلبرداشتہ ہیں اور ان کے پاس اسلحے کی بھی کمی ہے جس کے باعث وہ غصے اور مایوسی کے عالم میں اپنے ہی ہتھیار تباہ کر رہے ہیں اور احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔

عمران خان آخری بال اور آخری اوور تک لڑیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی آج طلب کر رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے میں آج لاہور کا دورہ منسوخ کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میر جعفروں، بلیک میلروں اور جمہوریت کے غداروں کے خلاف وزیر اعظم کا خطاب اہم ہو گا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کا خطاب مؤخر ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہے البتہ آج وہ قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان آخری بال اور آخری اوور تک لڑیں گے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے اور بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں میں ہو گا اور کراچی کے بجلی صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز پیش کر دی۔
فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی۔ جس میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ریلیف پیکج کے باعث صارفین پر اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔
نیپرا حکام کے مطابق فروری میں ہائیڈل سے 14 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی اور اس کمی کو فرنس آئل اور ایل این جی پیداوار سے پورا کیا گیا لیکن عالمی سطح ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
نیپرا سندھ کے رکن رفیق شیخ نے کہا کہ سابقہ ایڈجسٹمنٹ کا آڈٹ کرائیں جبکہ سی پی پی اے اور نیپرا کے اعداد و شمار میں ہر ماہ بڑا فرق آتا ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 37 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ہے اور بجلی صارفین پر 17 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ آیا۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں 5 ہزار 372 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے اور فیول کی قلت سے 2 ہزار 139 میگاواٹ بجلی کم پیدا ہو رہی ہے۔ کے ٹو ٹرپ ہوا ہے جبکہ کے تھری ابھی مکمل آپریشنل نہیں ہوا اور گزشتہ روز چشمہ میں سی ون میں بھی کوئی فالٹ آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 5 ہزار 372 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جبکہ حکومت 40 ہزار میگاواٹ کی صلاحیت کا دعویٰ کرتی ہے لیکن اگر 5 سات ہزار میگاواٹ کم ہو بھی گئی تو فرق نہیں پڑنا چاہیے تھا۔

وقت آ گیا کہ قوم بدمعاشی کیخلاف اٹھ کھڑی ہو، علی زیدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا قوم بدمعاشی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب سے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے اس وقت سے بیرونی قوتیں ناخوش ہیں۔ غیر ملکی قوتوں کو آزاد و خود مختار پاکستان قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا تختہ الٹنے میں بیرونی ہاتھ کی شمولیت قومی سلامتی، خودمختاری اور جمہوریت پر حملہ ہے جبکہ قوم بیرونی فتنہ گروں کے ہاتھوں ملک بیچنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے چہرے یاد رکھے گی۔
علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیک وقت بیرونی فتنہ گروں اور مقامی مہروں کو للکارا ہے جبکہ بیرونی اشاروں پر ڈاکوؤں کی مدد سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالروں کی چمک میں حکومت گرائیں گے تو یہ شرمناک سلسلہ کیسے روکیں گے اور اب وقت آن پہنچا ہے کہ پوری قوم اس بدمعاشی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ قوم حق کا ساتھ دیں اور تاریخ کو تباہی کے رخ پر مڑنے سے روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔

رواں سال کے لیےزکٰوۃ کا نصاب مقرر

لاہور: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے رواں سال کے لیے زکٰوۃ کا نصاب مقرر کردیا ۔
اسٹیسٹ بینک کے مطابق زکٰوۃ کی کٹوتی کے لیے نصاب کی حد88 ہزار 927 روپے مقرر کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کوبینک 88 ہزار 927 روپےسےزائد رقم پرزکوۃ کٹوتی کریں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان پیر 4 اپریل کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔ اس دن زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیےبینک تعطیل قرار دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے/ مائکرو فنانس بینک عوام سے لین سے دین کے لیے بند رہیں گے۔

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 90 لاکھ روپے مالیت کی 900 گرام ہیروئن پاؤڈر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دوران چیکنگ نجی ایئرلائن کی پرواز سے ریاض سعودی عرب جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد کی۔ مسافرکا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، جسے شک کی بنیاد پر روکا۔
سوٹ کیس اسکیننگ کے مراحل سے گزر کر کلیئر ہو چکا تھا۔ سوٹ کیس کے سائیڈ وال اور ھینڈلز میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی اعلی کوالٹی کی 900 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جس کی بین الاقومی مالیت 90 لاکھ روپے ہے۔ مسافر نعمت اللہ کو گرفتار کر کے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد سے پاکستان میں اصلاحات کا عمل مثاثر ہوگا: موڈیز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد سے پاکستان میں اصلاحات کا عمل مثاثر اور بیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامانا کرنا پڑے گا۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے رپورٹ جاری کر دی۔
عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کے مطابق عدم اعتماد تحریک سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی ہوگی، تحریک سے بے یقینی، پالسی کا تسلسل اور بیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے جاری معاملات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔
موڈیز کے مطابق عدم اعتماد اس وقت آئی جب پاکستان کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کاسامنا ہے۔ عدم اعتماد تحریک سے ٹیکس اصلاحات بھی متاثر ہوں گی۔ موڈیز نے رپورٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ غیریقینی کی صورتحال میں پاکستان آئی ایم ایف سے کیسے بات کرے گا ؟ دوسری جانب عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ رہا ہے۔ مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔
موجودہ حالات میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر گھٹنا شروع ہوجائیں گے، زرمبادلہ ذخائر جو جولائی 2021 میں 18 ارب 90 کروڑ ڈالر تھے کم ہوکر فروری 2022 تک 14 ارب 90 کروڑ کی سطح پر باقی رہ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا چوبیس نکات پر مشتمل ہے۔ جس کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے۔ عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ ایجنڈے پر موجود معمول کی کارروائی معطل کر کے تحریک عدم اعتماد پر بحث کرآئی جائے گی۔
رولز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد کم سے کم 3 دن تک ایوان میں بحث ہوگی۔ رولز کے مطابق بحث کو سات دن تک جاری رکھنا اسپیکر کی صوابدید پر منحصر ہے۔ اس سے پہلے ایجنڈا میں وقفہ سوالات اور ایک توجہ دلاو نوٹس ہوگا۔ مشیر پارلیمانی امور الیکشن ایکٹ ترمیمی (دوسری ترمیم) بل ایوان میں پیش کریں گے۔
مشیر پارلیمانی امور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کریں گے۔ اپوزیشن کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ عمران خان اب وزارت عظمی کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کر دیا، وزیراعظم شام کو کسی بھی وقت خطاب کرسکتے ہیں۔