All posts by Khabrain News

اپوزیشن کے پاس 172سےزائد نمبرز ہیں،وزیراعظم کو اپنے لوگ چھوڑگئے، سعید غنی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس 172سےزائد نمبرز ہیں۔وزیراعظم کو اپنے لوگ چھوڑ کرچلے گئے ہیں۔پہلے کہہ چکاتھا کہ ایم کیوایم کےساتھ معاملات طے کرلیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 2،3دن میں حکومت کے اور ارکان ظاہر ہوں گے۔حکومت سےجانےوالے اراکین پر ردعمل پی ٹی آئی سوچ ہے عوامی نہیں۔پیپلزپارٹی نےعوامی مفاد کو ترجیح دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر بینظیر کےساتھ غیرمناسب سلوک کیا۔ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کےساتھ الگ الگ معاہدہ کیا۔ن لیگ اور ایم کیوایم کے معاہدہ پر پیپلزپارٹی کےدستخط نہیں۔ایم کیوایم نے کوئی وزارت نہیں مانگی ،حکومت میں شامل کرنے کی خواہش ہماری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کا معاملہ صر ف ایم کیوایم کا نہیں ہمارا بھی ہے۔ملازمتوں کا کوٹہ ہے اس معاملے پر بھی ایم کیوایم اور ہم بات کریں گے۔مردم شماری سمیت تمام معاملات پر ایم کیوایم مشاورت کا حصہ ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت میں مشاورت کا عمل ہوگا،۔ایم کیوایم کے تحفظات ایسے نہیں جو ناقابل غور ہیں۔پیپلزپارٹی کی خواہش ہے ایم کیوایم کےساتھ طویل ورکنگ ریلیشن شپ رہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ناظم جوکھیو کا بھائی پیپلزپارٹی کا ٹکٹ ہولڈر تھا۔ناظم جوکھیو کی اہلیہ پر کسی نے معافی کےلیے دباو نہیں ڈالا۔اگر قتل معاملے میں راضی نامہ ہوجائے تو پھر حکومت کچھ نہیں کرسکتی ۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت کا جو فیصلہ ہوگا وہی قبول کیاجائے گا۔

عمران خان کی مصنوعی اکثریت اب اقلیت میں بدل چکی: شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی مصنوعی اکثریت اب اقلیت میں بدل چکی ہے، عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی تو آج سلیکٹڈ حکومت کا آخری دن ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کے پاس عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر کا کوئی آئینی و جواز نہیں، عمران خان کس غیبی امداد کے انتظار میں ہیں، ڈوبتی ہوئی حکومت اب مبینہ خط کو سہارہ بنا کر بچنا چاہتی ہے، ورکرز کو انتشار پر اکسانے سے بہتر ہے عمران خان استعفیٰ دے دیں۔

پاک بحریہ کا اپنا تیار کردہ پی این ایس ہیبت نیوی میں شامل

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل پی این ایس ہیبت اور پل ٹگ پی این ٹی گوگا بحریہ میں شامل ہوگئے۔
کراچی میں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل پی این ایس ہیبت اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پُل ٹَگ پی این ٹی گوگا کی باقاعدہ پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس ہیبت پہلا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے، جسے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس نے مقامی طور پر ڈیزائن کیا ہے، اسے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس اور کراچی شپ یارڈ نے بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی مدد کے بنایا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سربراہ بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پی این ایس ہیبت کا آغاز مقامی ڈیزائن اور تعمیر میں ایک نئے باب کا آغاز کرتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید پختہ ہو گیا ہے، پی این ایس ہیبت سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور بحر ہند میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بحری چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا۔ PNT GOGA کی شمولیت بھی ایک سنگ میل ہے جس سے مقامی جہازوں کی تعمیر کی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔

پنجاب میں حکومت سازی: تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کے باہمی رابطے

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر تحریک انصاف کے تینوں ناراض دھڑوں نے مشترکہ فیصلے کے لئے باہمی رابطے کرلئے۔
وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں کس کی حمایت کی جائے ؟ اس معاملے پر تحریک انصاف کے چھینہ گروپ، علیم خان گروپ اور ترین گروپ کے رہنماؤں کے رابطے ہوئے۔ تحریک انصاف کے تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماوں کی غیر رسمی مشاورت ہوئی۔
وزیراعلی پنجاب کے لئے کس کی حمایت کی جائے، تینوں دھڑوں نے مختلف تجاویز کاجائزہ لیا گیا، تمام گروپس نے آپس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے لئے مشترکہ فیصلہ کرنے پر ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پنجاب میں فاروڈ بلاک بن پائے گا یا نہیں پس پردہ رابطوں کے ذریعے اہم مشاورت آج بھی ہوگی۔

یوکرین جنگ کے باعث دنیا افغانستان کو فراموش نہ کرے، اقوام متحدہ

لاہور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ یوکرین کی جنگ کے باعث افغانستان کو فراموش نہ کیا جائے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے سربراہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ کے باعث افغانستان کی صورت حال کو فراموش نہ کرے۔
اس ادارے کے سربراہ نے یہ اپیل افغانستان کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی توجہ یوکرین میں جاری جنگ پر مرکوز ہے تاہم ضروری ہے کہ افغانستان کے ساتھ عملی اظہار یکجہتی بھی جاری رکھا جائے۔

کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے تشکیل دیا گیانیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرختم

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا وبا سے نمٹنے اور پالیسیاں بنانے کے لیے تشکیل دیئے گئےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا گیا۔ ذمہ داریاں محکمہ صحت کے سپرد کردی گئیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن ہے۔کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کو سونپی جارہی ہیں۔2سال میں این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ االلہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک پاکستانی کے طور پر مجھے فخر ہے کہ عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے پاکستان کوکوویڈ پالیسی کے لیےدنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔

یوکرینی مہاجرین کی تعداد 4ملین سے تجاوز کر گئی، عالمی ادارہ برائے مہاجرین

لاہور: (ویب ڈیسک) یوکرینی مہاجرین کی تعداد 4 ملین سے تجاوز کر گئی۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد مختلف یورپی ممالک میں بطور مہاجر پناہ لینے والے یوکرینی شہریوں کی تعداد اب4 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
یو این ایچ سی آر نے کہا کہ 24 فروری سے جاری جنگ کے باعث اب تک 40 لاکھ 19 ہزار سے زائد شہری یوکرین سے رخصت ہو چکے ہیں۔
ان کے مطابق مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد نے ہمسایہ ملک پولینڈ کا رخ کیا ہے۔ جن کی تعداد لگ بھگ 23لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔

آج تک ذاتی گھر کیوں نہیں خریدا، انوپم کھیر نے بتا دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی سینئر اداکار انوپم کھیر نے بتا دیا کہ ایک کامیاب اداکار ہونے کے باوجود اْنہوں نے آج تک اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں خریدا۔
اداکار کا بتانا ہے کہ وہ کامیاب اداکار ہونے کے باوجود کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، انہوں نے آج تک صرف ایک گھر خریدا ہے جو اْنہوں نے اپنی والدہ کو بطور تحفہ دے دیا تھا۔
انوپم کھیر نے کہا کہ ‘وہ کئی برسوں سے ممبئی میں کرائے کے گھر میں رہ رہے ہیں۔انوپم کھیر نے بتایا کہ ‘اْن کا ممبئی میں گھر تو دور کی بات ایک فلیٹ تک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کئی سال قبل فیصلہ کیا تھا کہ اپنی ذاتی جائیداد نہیں چاہتا۔
انوپم کھیر کا اپنی اداکاری کے آغاز اور جد و جہد کے دور سے متعلق کہنا تھا کہ ‘جب وہ 1981 میں صرف 37 روپے لیکر ممبئی آئے تھے تو ریلوے سٹیشن پر سویا کرتے تھے مگر اْنہوں نے یہ بات کبھی اپنی والدہ کو نہیں بتائی۔

یوپی کے وزیراعلیٰ نے شاہ رخ کو ملک دشمن قرار دیدیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندوانتہاپسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بالی ووڈ کے میگا سٹارشاہ رخ خان کے خلاف زہراگلتے ہوئے انہیں ملک دشمن قرار دے دیا۔
اترپردیش کے مسلمان دشمن وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ نے بھارت کے سب سے بڑے سٹارشاہ رخ خان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں تو وہ عام مسلمان کی طرح سڑکوں پر خوار ہوتے پھریں گے۔
یوپی کے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ملک دشمن فلمیں بنا رہے ہیں اور وہ ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔ یوپی کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ شاہ رخ خان کو پاکستان جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ ہندو انتہا پسند شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘ پٹھان ’ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا: اقرا عزیز

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز کی جانب سے پہلی بار اپنے حمل اور ماں بننے کے احساس سے متعلق بات کی گئی ہے ۔
اقراء عزیز نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا جس میں اقرا نے کہا کہ ‘ماں بننے کے عمل کے دوران انہوں نے کسی کو کسی قسم کا کچھ تنگ نہیں کیا تھا، اْنہیں شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا اْنہیں معلوم ہوا کہ وہ ماں بننے والی ہیں، پھر ایک دن آیا کہ کبیر حسین اْن کے ہاتھوں میں تھا۔
اقراء عزیز نے بتایا کہ ‘ہاں بس تھوڑا وقت ایسا آیا تھا کہ وہ یاسر حسین سے بہت سی جگہوں پر جانے اور مزے مزے کے کھانے، کھانے کی فرمائش کرتی تھیں۔ اقرا عزیز نے میاں بیوی کے رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘شادی میں سب پیار محبت کے ساتھ عزت بھی ہو تو وہ پھر لمبی چلتی ہے، پیار محبت شادی سے پہلے ہو یا بعد میں جلدی ختم ہو جاتی ہے مگر اگر رشتے میں عزت بھی پائی جائے تو ہر رشتہ دیرپا چلتا ہے۔