اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر بحث کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رکھا جائے گا۔
All posts by Khabrain News
’’زیرو‘‘ دنیا کا مختصر ترین ماؤس
نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا کا مختصر ترین ماؤس تیار کرلیا گیا جسے ’’زیرو ماؤس‘‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ ہر طرح کے ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔
یہ ماؤس ایک انگلی سے کام کرسکتا ہے جسے آپ جیب میں آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں لیپ ٹاپ پیڈ کے آئی پیڈ پر کام کرنے میں الجھن ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ٹچ پیڈ کی حساسیت ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے مقامات پر ماؤس کی ضرورت پیش آتی ہے۔
لیپ ٹاپ کو ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد کئی مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیرو ماؤس کو گھ، دفتر اور سفر میں ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک انگلی یعنی ون فنگر ڈیزائن کی وجہ سے اسے استعمال کرنا بہت آسان اور باسہولت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گوگو پر یہ تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ ہرقسم کی سطح پر آسانی سے چل سکتا ہے اور کام کرتا ہے۔ اپنے ڈیزائن کی بنیاد پر یہ ماؤس موڈ اور ایئرموڈ دونوں میں کام کرسکتا ہے۔
کسی بھی کانفرنس میں پریزینٹیشن کے دوران آپ اسے لیزر پوائنٹر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یوں اسے ہرفن مولا دنیا کا سب سے چھوٹا ماؤس کہا جاسکتا ہے جبکہ عین اسی وقت یہ پریزنٹیشن سلائیڈ کو آگے پیچھے کرنے کا کام بھی انجام دیتا ہے اور آپ کو بار بار لیپ ٹاپ کی طرف نہیں جانا پڑتا۔
اگر آپ ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ہیں تو زیرو ماؤس سے فون اور ٹیبلٹ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ بار بار آپ کو فون ریکارڈنگ روکنے کے لیے اس کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور ماؤس کے صرف ایک کلک سے آپ اپنا کام انجام دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ بھی زیرو ماؤس ٹچ آلات کنٹرول کرنے کے بہت سے آپشن فراہم کرتا ہے۔
زیرو ماؤس کی تعارفی قیمت 39 ڈالر رکھی گئی ہے۔
خواتین کے بارے میں غیر اخلاقی باتیں کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے، شہباز گل
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ خواتین کے بارے میں غیر اخلاقی باتیں کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں گھریلو خواتین کو نہیں لانا چاہیے اور جو خواتین سیاست کرتی ہیں ان کو سیاسی جواب دیا جاتا ہے۔ خواتین کو عزت دینا ہماری اقدار کا حصہ ہے اور گھروں میں بیٹھی خواتین پر جملے بازی نہیں کی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو کے بارے میں غیر اخلاقی گفتگو کی گئی اور مسلم لیگ ن نے جہاں دیگر برائیاں شروع کیں وہاں یہ بھی شروع کی۔ خاتون اول کے بارے میں نامناسب زبان استعمال کی جاتی ہے جبکہ خاتون اول نہ سیاست کرتی ہیں نہ کوئی بیان بازی۔
شہباز گل نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنی غیر سیاسی بیگمات کے نام پر گھر خریدے۔ خاتون اول کی دوست فرح بی بی پر حملہ آور ہو رہے ہیں جس کا مقصد عمران خان کو نشانہ بنانا ہے۔ فرح بی بی نے کوئی ٹھیکہ لیا یا ذاتی فائدہ لیا تو بتائیں۔ کسی کی ذاتی زندگی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے جبکہ شہباز شریف نے بیویوں کو فائدہ پہنچایا تو اس پر بات کی لیکن نام نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہیلی کاپٹر سے شہید محترمہ اور ان کی والدہ کی تصاویر پھینکیں اور اب یہ لوگ بار بار خاتون اول پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ خاتون اول نے کبھی کسی کو برا نہیں کہا لیکن شہباز شریف اور مریم صفدر تنقید کر رہے ہیں۔ ہم نے ان کو نہیں روکا اس لیے یہ بار بار حرکتیں کرتے رہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ خواتین کے بارے میں غیراخلاقی باتیں کرنا ن لیگ کا خاندانی وتیرہ ہے جبکہ عمران خان کے کوئی کیمپ آفس نہیں ہیں اور آج تک عمران خان نے کوئی بھی نجی دورہ سرکاری دورے پر نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جتنی دیر عمران خان وزیر اعظم رہے اتنے وقت میں نواز شریف نے 18 فیکٹریاں بنا لیں لیکن کیا عمران خان نے 18 فیکٹریاں لگائیں، یا نجی دورے کیے، یا مقصود چپڑاسی کو پیسے دیئے تو بتائیں ؟ عمران خان تو ہیلی کاپٹر پر پائے نہیں منگواتے جبکہ وزیر اعظم آفس سے پتہ چلا مریم نواز کی ملازمہ کو بھی ہیلی کاپٹر لاہور چھوڑ کر آتا تھا۔
شہباز گل نے کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی سیاسی بات ہے تو وہ کریں لیکن یہ تو سیاست میں ہر جگہ پر ناکام ہوئے ہیں۔ سرخی، پوڈر لگا کر اب یہ لوگ انقلابی ہو گئے ہیں۔
نیت صاف ہو تو اندرونی، بیرونی سازش ناکام ہوتی ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکمرانوں کی نیت صاف ہو تو چاہے کتنی ہی بڑی اندرونی یا بیرونی سازش ہو، ناکام ہوتی ہے
وزیراعظم سے سندھ کے اراکین قومی ، صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی،ملاقات میں وزرا علی زیدی، فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران سماعیل بھی شامل تھے۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے عمران خان کو سندھ حقوق مارچ اورامر بالمعروف کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، وزیرِ اعظم نے منتخب نمائندوں و پارٹی عہدیداران کو سندھ میں پارٹی تنظیم کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایات جاری کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مشکور ہیں جن کی سازشوں کہ وجہ سے مقبولیت اور جوش و جذبے کی نئی لہر پیدا ہوئی، ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع، پی ٹی آئی پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاک ہ تحریک انصاف قومی سطح پر ملک کی واحد گراس روٹ لیول کی جماعت ہے، پیسوں سے عوامی اجتماع نہیں بھرتے، جب قوم ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نکلتی ہے تو عوامی اجتماع امر بالمعروف جیسے ہوتے ہیں، آپ سب میں وہ چہرے نظر آرہے ہیں جنہوں نے پارٹی میں ورکر کے طور شمولیت اختیار کی، جب حکمرانوں کی نیت صاف ہو تو چاہے کتنی ہی بڑی اندرونی یا بیرونی سازش ہو، ناکام ہوتی ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک اور وزیر کا قلمدان تبدیل کر دیا
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک اور وزیر کا قلمدان تبدیل کر دیا ہے۔
حکومت بلوچستان کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سردارمسعود لونی سے ٹرانسپورٹ و بہبود آبادی کا قلمدان لیکر انہیں محکمہ جنگلات کا قلمدان دے دیا ہے۔
اس سے قبل نورمحمد دمڑ کا بھی قلمدان بدل دیا تھا، ان سے وزارت خزانہ کا قلم لیکر انہیں منصوبہ بندی و ترقیات کا قلم دان دیا گیا ہے۔
اقتدار بچانے کیلئے ملک کا تماشا بنانے سے بڑی سازش کیا ہو سکتی ہے؟ مریم نواز
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو سابق وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ مُلکی سلامتی کے لیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے عمران خان اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کہ مُلک کا تماشہ بنا دے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان کو سابق جعلی وزیراعظم مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟ کبھی سعودی عرب، ایران کے درمیان ثالثی۔ کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی۔ یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگیئ ؟
انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ تومغرب کے چہیتے تھے نہ؟ اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو۔ سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاو۔
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے۔ خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی زخمی کر رہے ہو۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے۔ آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو۔ پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو۔ اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو 3 بار وزارتِ عظمٰی کے عہدے سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے مُلکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔ نہ کسی پر جھوٹے الزام لگائے۔ اس سے زیادہ مُلکی سلامتی کے لیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنا اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کہ مُلک کا تماشا بنا دے؟
بی اے پی کے ایک اور رکن کا حکومت میں واپسی کا امکان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ایک اور رکن کا حکومت میں واپسی کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بے اے پی کی اپوزیشن میں شمولیت کے بعد حکومتی دعویٰ سامنے آیا ہے جس کے مطابق بی اے پی کے ایک رکن نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
اس حوالے سے حکومتی ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ زبیدہ جلال پہلے ہی اپوزیشن اتحاد میں جانے سے انکار کر چکی ہیں۔
خیال رہے کہ بی اے پی ارکان نے گزشتہ رات اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد نمبر گیم کی صورتحال دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی ہے، 4 آزاد امیدوار، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی اور بی اے پی کے خالد مگسی حکومت سے علیحدہ ہوکر اپوزیشن سے جاملے ہیں جبکہ اس وقت سب کی توجہ ایم کیو ایم کے فیصلے پر ہے۔
تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا: طارق بشیر چیمہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر کا عہدہ چھوڑنے والے طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا۔
چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دل میں جو آتا ہے چلا دیتے ہو، کس نے اطلاع دی پارٹی سے ناراض ہوں۔
صحافی نے سوال کیا کہ فرخ حبیب نے ٹویٹ میں کہا کہ طارق چیمہ دوریاں پیدا کر رہے تھے، اس پر جواب دیتے ہوئے ق لیگی رہنما نے کہا کہ میں نے فرخ حبیب سے مشورہ کیا ہو گا، اس کو ناراضگی کا پتہ ہو گا، کل کا استعفی دیدیا ہے، واپس نہیں لوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا، شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے کسی رہنما سے کوئی ملاقات نہیں ہے، ق لیگ میں ہوں، چودھری صاحب کیساتھ ہوں، انکا ورکر ہوں۔
پہلا ون ڈے میچ: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے314 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 314رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
شاہینوں کے خلاف کینگروز بلے بازوں نے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا، اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ایرون فنچ 23، بین مک ڈرموٹ 55، مارنس لبوشین 25، مارکس سٹوئنس 26 اور الیکس کیری 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کیمرون گرین 40 اور نیتھین ایلس 3 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔
اس طرح آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، حارث رؤف نے 2،2 ، افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود شامل ہیں۔
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لئے آسٹریلوی پلیئنگ الیون میں کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین مک ڈرموٹ، مارنس لبوشین، مارکس سٹوئنس، الیکس کیری، کیمرون گرین، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور مچل سویپسن شامل ہیں۔
سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 32 امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1900 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لا ہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور نئی قیمت 1 لاکھ 30 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام کی قدر میں 771 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 840 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 10 روپے اور 8.58 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1500 روپے اور 1286 روپے ہو گئی ہے۔

















