All posts by Khabrain News

روس کا قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان

روس : (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روسی کرنسی روبل میں لینےکا اعلان کر دیا۔
ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ امریکا اور یورپ کو اشیا دیں اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست ممالک کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روبل میں کریں گے۔دوسری جانب اٹلی کا کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید یورو ہی میں کی جانی چاہیے، روس سے گیس کی خرید روبل میں کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا۔
اٹلی کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی جانب سے یورو کے بجائے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ پابندیوں سے بچنے کی کوشش ہے۔
آسٹریا کا کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید روبل نہیں یورو ہی میں کریں گے۔
خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک روس پر معاشی پابندیوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

کیف: روسی فوج کے حملے میں روس کی خاتون صحافی ہلاک

کیف : (ویب ڈیسک) دوسری جانب یوکرین پر روسی حملے کو ایک ماہ مکمل ہوگیا اور اب یوکرینی صدر نے دنیا بھر میں روس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی فوج کی گولہ باری کے دوران روسی خاتون صحافی ہلاک ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی اوکسانا بؤلینا یوکرین میں رہائش پذیر تھیں اور تحقیقاتی ویب سائٹ دی انسائیڈر کے لیے کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں سے رپورٹنگ کر تی تھیں۔
اوکسانا نے اس وقت اپنی آخری سانسیں لیں جب وہ یوکرین کے ضلع پوڈیل میں ہونے والے نقصانات کی فلم بندی میں مصروف تھیں۔
اس کے علاوہ یوکرین کی صورتحال پر نیٹو کانفرنس آج برسلز میں ہوگی جس میں شرکت کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن برسلز پہنچ گئے ہیں۔
نیٹو چیف کا کہنا ہےکہ برسلز میں ہونے والے اجلاس میں 4 جنگی گروپ بھیجنے کی منظور ی دی جائے گی، یہ گروپ بلغاریہ،ہنگری، رومانیہ اور سلوواکیہ بھیجے جائیں گے۔
تاہم روس نے خبر دار کیا ہے کہ نیٹو دستہ یوکرین آیا تو روس سےبراہ راست لڑائی ہوگی۔
روس کی جانب سے جاری بمباری پر جرمنی نے یوکرین کو 2 ہزار سے زائد ٹینک شکن ہتھیار دینے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب کانسٹیبلری کی مزید نفری اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کانسٹیبلری کی مزیدنفری اورگاڑیاں اسلام آبادپولیس کےحوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کی ایک ہزار نفری اسلام آباد پولیس کےحوالےکی جائےگی۔
اس کےعلاوہ 2 بکتربند گاڑیاں اور 5 قیدی وین بھی اسلام آباد پولیس کے حوالے کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کانسٹیبلری کی نفری کی رہائش کا انتظام اسلام آباد پولیس کرےگی۔۔ ڈیوٹی کےبعد نفری اور گاڑیاں پنجاب کانسٹیبلری کو واپس بھیج دی جائیں گی۔

اس سے بڑی ریلی تو کونسلر نکالتی ہے: شہباز گل نے بلاول کے جلسے کی ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مالاکنڈ جلسے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
شہباز گل کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے مالا کنڈ جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ یہ تو حالت ہے بلاول کے جلسے کی جس نے انقلاب لانا ہے۔
شہباز گل نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ اس سے بڑی ریلی تو کونسلر نکالتی ہے۔

کراچی: شہری نے لوٹ مار کیلئے آنے والے ڈاکو کو فائرنگ سے ہلاک کردیا

کراچی: (ویب ڈیسک) سپر ہائی وے پر کار سوار شہری نے لوٹ مار کی کوشش کرنے والے ڈاکو پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب دو ملزمان نے کار سوار عرفان اللّہ کو لوٹنے کی کوشش کی جسے شہری نے ناکام بنادیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ شہری نے لوٹ مارکرنے والے ملزمان پرذاتی اسلحہ سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل ملی ہے۔

شریف خاندان کیخلاف کیس: رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا منی لانڈرنگ ہوئی، سرکاری افسر کا اعتراف

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورکی احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے افسر نے تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہیں نہیں لکھاکہ منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔
احتساب عدالت لاہورمیں شہباز شریف اور ان کےخاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں سیاسی مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے تاہم حمزہ شہباز نےحاضری مکمل کرائی۔عدالت میں نیب کے 4گواہوں پر جرح ہوئی جس میں نیب کے گواہ ایس ای سی پی کے افسر یاسر بھٹی نے جرح میں تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہیں منی لانڈرنگ نہیں لکھا، ان کی رپورٹ میں کسی شخص یا کمپنی کو بے نامی بھی نہیں لکھا گیا۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ جب سے تحریک عدم اعتماد سامنےآئی ہے، عمران نیازی حواس باختہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوتے تھے تب عمران نیازی کو ضمیر کی آواز اچھی لگتی تھی، اب وہ دھمکیوں پر اتر آئےہیں، وہ دوسرے ملکوں کو بھی للکارتے ہیں جس کی قیمت پاکستان کو چکانا پڑےگی۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے نیب کے 4گواہوں پر جرح کے بعدسماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

فواد چودھری نے سپریم کورٹ بار کو ن لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سپریم کورٹ بار کو ن لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جواب پڑھ کر لگتا ہے سپریم کورٹ بار باڈی مسلم ن لیگ کے ماتحت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں بلکہ اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کے اس کردار سے عام وکیل نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کاردعمل ہے۔

پولینڈ کا 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم

وارسا: (ویب ڈیسک) پولینڈ نے جاسوسی کے شبہے میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کے وزیر داخلہ مارئیس کامنسک نے کہا ہے کہ سفارت کاروں کے روپ میں موجود 45 روسی جاسوسوں کو ملک سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں روس کے اسپیشل سروسز نیٹ ورک کو ختم کر رہے ہیں۔
قبل ازیں پولینڈ کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کے ادارے اے بی ڈبلیو کے ترجمان نے کہا تھا کہ انہوں نے 45 روسی سفارت کاروں کو مُشتبہ جاسوس کے طور پر شناخت کیا ہے اور وزارت خارجہ سے انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز اے بی ڈبلیو کے ترجمان اسٹینسلا زیرن نے میڈیا کو بتایا کہ داخلی سلامتی کے ادارے نے سفارتی سرگرمیوں کی آڑ میں پولینڈ میں کام کرنے والے 45 افراد کی فہرست تیار کی۔
اے بی ڈبلیو کے ترجمان نے مُشتبہ جاسوسوں پر پولینڈ کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔
پولش کاؤنٹر انٹیلیجنس اے بی ڈبلیو کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے نے روس کی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کے شُبہے میں ایک پولش شہری کو حراست میں لیا ہے۔
ترجمان اسٹینسلا زیرن کے مطابق گرفتار شدہ شخص وارسا رجسٹری آفس کے آرکائیوز میں کام کرتا تھا۔ مُشتبہ شخص کی سرگرمیاں پولینڈ کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

پاکستان کو مزید غیر مستحکم کرنے سے پہلے وزیراعظم گھر چلے جائیں: شیری رحمان

لاہور: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور پاکستان کو مزید غیر مستحکم کرنے سے پہلے وزیراعظم کو گھر جانا چاہیے، اناپرست عمران خان کے لیے اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔
شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے اپنا مینڈیٹ کھو دیا ہے، وزیراعظم ہر گزرتے دن کے ساتھ پارلیمنٹ میں اپنی تعداد کے ساتھ ساتھ حمایت بھی کھو رہے ہیں، کوئی عمران خان کو سمجھائے کہ حکومت پوری زندگی کے لیے نہیں ہوتی، یہ بادشاہت نہیں ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کی لڑائی کو سڑکوں پر لے جانے پر تلا ہوا ہے، اپنی حکومت کو بچانے کے لیے آئین کو پامال کرنا ان کی ذہنی حالت کی عکاسی کرتا ہے، سیاسی شکست پی ٹی آئی کا انجام بن چکا ہے، ان کے ساتھ نہ مانگے تانگے کے ارکان ہیں نہ ہی اتحادی، شیری رحمان نے کہاکہ سپیکر کو چاہیے وہ وزیراعظم کو بچانے کی کوششیں بند کریں، تاخیری حربے اب وزیراعظم کو نہیں بچا پائیں گے۔

‘سارے چور اکٹھے ہو گئے، پوری قوم 27 مارچ کو باہر نکلے اور سچائی کا ساتھ دے’

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، چاہتا ہوں 27 مارچ کو پوری قوم میرے ساتھ نکلے، ہم برائی کے ساتھ نہیں سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ لوگ قوم کے پیسے سے عوامی نمائندوں کو خریدرہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے27مارچ کےجلسےکےحوالےسےقوم کےنام اہم پیغام میں کہا کہ امربالمروف ونہی عن المنکرقرآن پاک میں اللہ کاحکم ہے، اللہ تعالی مسلمانوں کوحکم دیتاہےکہ اچھائی کےساتھ کھڑےہوناہے، حکم دیا گیا ہے کہ برائی اوربدی کےخلاف کھڑےہوں۔
انہوں نے کہا کہ سارے چور اکٹھے ہو گئے، ڈاکوؤں کاٹولا30سال سےملک کولوٹ رہاہےاورپیسےباہربھیج رہاہے۔ کرپٹ ٹولےنےعوامی نمائندوں کےضمیرکی قیمتیں لگائیں، عوام کے پیسے سے عوامی نمائندوں کی خریدوفروخت کی جا رہی ہے، چاہتا ہوں عوام 27 مارچ کو سچائی کا ساتھ دے۔