All posts by Khabrain News

کسی میں جرأت ہے تو او آئی سی اجلاس میں مداخلت کر کے دکھائے: شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی میں جرأت ہے تو او آئی سی اجلاس میں مداخلت کر کے دکھائے، کوئی حادثہ ہوا تو رہنماوں کیخلاف ایف آئی آر دوں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو او آئی سی کیخلاف بات کرتا ہے، اس پر لعنت ہے۔ بلاول کے سیاست کے دودھ کے دانت ٹوٹے نہیں، کہہ رہےہیں دھرنا دیں گے۔ سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ سندھ ہاؤس واقعہ میں ملوث افراد پر مقدمات درج کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر کوحق ہےعدم اعتماد کو حالات کے مطابق آگے لے جا سکتے ہیں، ووٹنگ کیلئے کسی رکن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ اصلی اور نسلی لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ منحرف اراکین سے کہتا ہوں مال ان کا کھائیں مگر ووٹ عمران خان کو دیں، آپ کی وکالت میں کروں گا۔ اپوزیشن کے جلسوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے، اسلام آباد کی اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے پاس ہے، اٹارنی جنرل ریفرنس دائر کر رہے ہیں جو قانونی معاملہ ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں نے 4 مہینے پہلے کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن 23 مارچ کو اسلام آباد نہیں آئے گی، عمران خان 27 مارچ کو جلسہ کر رہے ہیں ، اپوزیشن نے بھی مارچ کا کہا ہے، 27 تاریخ کے جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو دونوں پارٹیوں سے درخواستیں لینے اور الگ راستوں کا کہا ہے، اپوزیشن پہلے ہی جگہ دیکھ لے اور راستوں کا بھی انتخاب کر لے، تصادم ہوا تو اپوزیشن ذمے دار ہو گی۔

سیالکوٹ گیریژن کےقریب اسلحہ شیڈ میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سیالکوٹ گیریژن کے قریب اسلحہ شیڈ میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا، مؤثر اور بروقت اقدام کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

ترین گروپ کے حکومت سے مذاکرات، عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ برقرار

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومتی شخصیات کے ساتھ ترین گروپ کی ملاقات میں ایک بار پھر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا دوٹوک مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترین گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ پارٹی چھوڑ نا نہیں چاہتے مگر عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا۔
ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ترین گروپ کے ستر ہ ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کے ساتھ تحفظا ت کی طویل فہرست پیش کردی ۔ ترین گروپ نے ملاقات میں حلقو ں کے مسائل ،بیور و کریسی کے رویئے ،انتقامی رویے سے حکومتی ٹیم کو آگاہ کردیا۔وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔
حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیراعظم یا وزیراعلی سے ملاقات کی بھی پیشکش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے سامنے اپنے معاملات رکھنا چاہتے ہیں تو ملاقات کا اہتمام کرواسکتےہیں۔حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو آگاہ کردیا۔

عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی 4.99 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صارفین کے لیے بری خبر، بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافہ فروری کے لیے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اےنے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، نیپرا 31 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔سی سی پی پی اے کے مطابق کوئلے سے 31.70 فیصد، فرنس آئل سے 6.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔مقامی گیس سے 11.36اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ فروری میں جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا ہوئی، فروری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بری خبرہے، بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا 4 اپریل کو سماعت کرے گا ۔منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 3 ارب 95 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب بہاولپور کیمپس میں پہلے کاونووکیشن کی تقریب

لاہور: (ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب بہاولپور کیمپس میں پہلے کاونووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، 1400 طلبہ وطالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔
2012 سے قائم ہونے والے اس کیمپس میں اس وقت 11 مختلف ڈگری پروگرام پڑھائے جارہے ہیں جن سے فارغ و تحصیل ہونے والے نوجوان ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ کاونووکیشن میں پہلے بیج کے 1400 کامیاب طلبہ وطالبات کو گولڈ میڈلز، سلور میڈلز سمیت دیگر انعامات اور ڈگریاں عطا کی گئیں۔
ترجمان وزیرا علی پنجاب سمیرا ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نذیر کھچی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق قمر سمیت شہر کی دیگر اہم شخصیات اور والدین نے تقریب میں شامل ہو کر کامیاب بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز محمد عرفان نے مہمانوں کیساتھ طلبہ وطالبات میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔

حبا بخاری نے لڑکیوں کو ”جوائنٹ فیملی سسٹم“ میں رہنے کی ٹپس بتا دیں

نامور اداکار حبا بخاری نے شادی کے بعد جوائنٹ فیملی سسٹم میں جانے والی لڑکیوں کو کچھ بنیادی ٹپس دی ہیں۔

حبا بخاری ان دنوں میزبان و اداکارہ نادیہ خان کے ساتھ ایک ڈرامے کی عکسبندی میں مصروف ہیں جہاں سیٹ پر نادیہ نے حبا کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو بنائی اور اسے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا۔

نادیہ نے حبا سے شادی کے بعد زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں اور شوہر اداکار آریز سے متعلق بھی سوالات پوچھے۔

نادیہ خان نے حبا بخاری سے پوچھا کہ آپ جوائنٹ فیملی میں رہتی ہیں، بتائیں گھر میں کون کون ہیں اور اس حوالے سے لڑکیوں کو کیا مشورے دینا چاہیں گی کہ وہ کن باتوں کا خیال رکھیں؟ جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گھر میں ساس سسر سمیت آریز کے بھائی بھی رہتے ہیں اور سسرال میں میرا ہر کسی کے ساتھ ایک مخصوص تعلق ہے۔

جوائنٹ فیملی کے حوالے سے حبا نے کیا کہا؟

حبا نے بتایا کہ جب میری شادی ہوئی تو سب نے مجھے پرائیویسی دی، اگر میرا کمرہ بند ہے تو کوئی اسے کھولتا نہیں تھا، میری چیزوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا تھا اور فریج میں بھی کچھ کھانے کے لیے رکھا ہے تو وہ ایسے ہی رکھا ہوتا تھا۔

پنجاب حکومت کا تاریخی رمضان پیکج؛ عوام کو ریلیف کیلئے 8 ارب روپے مختص

پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کے لیے  تاریخی رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکج کے لیے 8 ارب روپے  مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ رواں برس رمضان بازاروں میں عوام کو 2021ء کی قیمتوں کے مطابق اشیاء ضروریہ دستیاب ہوں گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ 10کلو آٹے کا تھیلہ 375روپے کا ملے گا جبکہ زرعی فیئرپرائس شاپس پر آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 13آئٹمز عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر ملیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ  رمضان بازاروں میں سبزیوں، پھل اور دالوں کی سستے داموں فراہمی پر1 ارب 25کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 317رمضان بازار 25شعبان سے فنکشنل ہو جائیں گے جبکہ رمضان بازاروں کے اوقات کار صبح 9بجے سے افطار تک ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ماہ مقدس میں کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لئے خصوصی ریلیف پیکج دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام بنایا گیا ہے۔

27 مارچ کے جلسے میں عوام کی ریکارڈ توڑ شرکت چاہتا ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر اعلان کردہ جلسے میں عوام کو بھرپور شرکت کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلسے میں عوام کی ریکارڈ توڑ شرکت چاہتے ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ارضِ پاک پاکستان کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کےپہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں‘۔

ساتھ ہی انہوں نے ’سیاسی مافیاز کی جانب سے اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے سیاستدانوں کے ضمیر کی خریداری‘ کی بھی مذمت کی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے جلسے کا لوگو بھی شیئر کیا جس کے مطابق جلسے کی تھیم ’امر بالمعروف‘ رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد سیاسی ہنگامہ خیزی جاری ہے۔

۔

شین وارن کی آخری رسومات، بچوں کے والد کی میت کو چومنے کے جذباتی مناظر

مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کی آخری رسومات آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ادا کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شین وارن کی آخری رسومات میں ان کے تین بچوں، والدین، سابق کرکٹرز مارک ٹیلر ایلن بارڈر اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان سمیت قریبی دوست احباب نے بھی شرکت کی۔

شین وارن کی آخری رسومات میلبرن کے ایس ٹی کلڈا نامی فٹ بال کلب میں ادا کی گئیں جس کے لیے لیجنڈ اسپنر کی میت تابوت میں لائی گئی۔

وائرل تصاویر میں شین وارن کے بیٹے اور بیٹی کو والد کا تابوت چومتے جبکہ دوسری بیٹی کو میت کے پاس آنسو بہاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمد میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، فرخ حبیب

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمد میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس نے ملک کے تمام چیمبرز کو اکٹھا کیا جو وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران دنیا بھر کی معیشت بند ہو گئی اور کورونا کی وجہ سے سپلائی چین بھی متاثر ہوئی۔ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 21 ارب ڈالر ہوں گی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران کارباری شخصیات وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے رہے اور حکومتوں کا کام ہوتا ہے کہ تاجروں کے لیے آسانیاں پید اکرے جبکہ حکومت نے ہر وقت تاجر برادری کو سہولیات دیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے وزیر اعظم کی پالیسیوں کو سراہا اور تاجر برادری ملکی ترقی کے لیے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہوں۔ جب ہمیں حکومت ملی تو 20 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لیے ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔