All posts by Khabrain News
لمپی سکن وائرس: کیا متاثرہ جانوروں کا دودھ، گوشت انسانی صحت متاثر کر سکتا ہے؟
لمپی اسکن ڈیزیز سے متاثرہ جانورں کا گوشت اور دودھ انسانوں کے لیے محفوظ ہے یا نہیں آج کل یہ مضوع زیربحث ہے کراچی سندھ میں گائے میں جلد کی گانٹھ کی بیماری نے لوگوں میں شدید تشویش پیدا کردی ہے
لمپی اسکن ڈیزیز سے متاثرہ جانورں کے بارے میں لوگ شک میں مبتلا ہیں کہ گوشت کھائیں یا نہیں چونکہ ابھی تک اس مرض کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے اس لیے صوبائی حکومت نے وائرس کی بیماری پر قابو پانے کے لیے اب تک کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا ایک خبر کے مطابق صرف کراچی میں 15,100 سمیت 20,000 جانور لمپی اسکن ڈیزیز سے متاثر ہوئے ہیں یہ ایک سنگین صورتحال ہے
لمپی ڈیزیز کی علامات
لمپی اسکن ڈیزیز مویشیوں کا وائرل انفیکشن ہے اصل میں یہ افریقہ میں پایا جاتا تھا یہ مشرق وسطیٰ، ایشیا اور مشرقی یورپ کے ممالک میں بھی پھیل چکا ہے طبی علامات میں بخار، لکرمیشن، ہائپر سلائیویشن کی وجہ سے جلد پھٹ جاتی ہے
کسانوں نے بتایا کہ یہ بیماری پہلے ہی سانگھڑ، سکھر، میرپورخاص، حیدرآباد، خیرپور اور کراچی کے کھیتوں میں پھیل چکی ہے انہوں نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے ماہرین کے مشورے اور ادویات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے
لمپی اسکن ڈیزیز سے متاثرہ گوشت اور دودھ
ایم ایم نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے برنس روڈ میٹ منڈی کے قصابوں کا کہنا تھا کہ جن جانوروں کو یہ بیماری ہوتی ہے ان کے گوشت کے اندر موٹے دھبے ہوتے ہیں اس لیے اگر آپ گوشت لینے جائیں تو گوشت دیکھ لیں اور پھر خریدیں ڈیری فارمر کے مالک ملک بلال نے کہا کہ یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ غیر معیاری دودھ فروخت ہو رہا ہے محض پروپیگنڈا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں فروخت ہونے والا زیادہ تر دودھ بھینسوں کا ہے اور یہ بیماری گائے کے اندر اور خاص طور پر باہر سے پاکستان آنے والی گایوں میں زیادہ پائی جاتی ہے
حکومت کی طرف سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس دائر، سماعت 24 مارچ سے ہوگی
وفاقی حکومت نے منحرف اراکین کے معاملے پر آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جس پر سماعت 24مارچ سے ہوگی۔
عدالتِ عظمیٰ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ملک میں تصادم روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ صدارتی ریفرنس پر سماعت 24 مارچ سے ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھاکہ ایڈوائزری اختیار میں صدارتی ریفرنس آیا ہے، صدارتی ریفرنس پر لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے پارٹیوں کے حقوق کی بات کرتا ہے، کسی کو ووٹ دینے سے روکا نہیں جاسکتا، عوامی مفاد میں کسی صورت سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔
صدارتی ریفرنس
اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے منظور ریفرنس اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ میں دائر کیا۔
اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر ریفرنس میں سپریم کورٹ سے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بارے میں رائے لی جائے گی۔
امپائر نیوٹرل ، عمران خان گیم ہار چکے، اب انہیں بچانے کوئی نہیں آئیگا: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان گیم ہار چکے ہیں، پوری پارٹی ان کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گئی۔ نوازشریف نے باہر بیٹھ کر آپ کو گھر میں گھس کر مارا.
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان کی گنتی کبھی پوری نہیں تھی۔ کبھی آپ کہتے ہیں جو چھوڑ کر چلے گئے وہ لوٹے ہیں، کبھی انہیں کہتے ہیں واپس آ جاو، کچھ نہیں کہوں گا، جو آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ہمیں ان کو خریدنے کی کیا ضرورت ہے۔ ایسا حال تو کسی تانگہ پارٹی کا نہیں ہوتا۔ نوازشریف نے باہر بیٹھنے کے باوجود آپ کو گھر میں گھس کر مارا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کے خلاف بیرونی سازش ہو رہی ہے، ان کے خلاف کسی ملک کو سازش کی ضرورت نہیں، یہ اپنے لیے خود کافی ہیں۔ سازش والی بات نہ کریں، لوگ آپ پر ہنستے ہیں۔ آپ کوپتہ ہی نہیں ملک کو کیسے چلایا جاتا ہے، حکومت سے 10 لوگ پورے نہیں ہو رہے۔ آپ اپنے 10 لوگ پورے کر لیں، 10 لاکھ لوگ جمع کرنےکی ضرورت نہیں۔ آپ نے نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کونیوٹرل نہیں رہنے دیا، نیوٹرل کے لفظ پر آپ کی پارٹی بکھر گئی۔
شمالی کوریا نے متعدد راکٹ لانچرز فائر کردیے
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز متعدد راکٹ لانچر فائر کیے گئے، خطے میں اشتعال بڑھانے کے لیے جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کی یہ تازہ ترین اشتعال انگیزی ہے۔
پیونگ یانگ کی جانب سے رواں سال ممنوع ہتھیاروں کا ایک سلسلہ شروع کرتے ہوئے ان کا تجربہ کیا گیا اس سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک ’ریکنیسنس سیٹلائٹ‘ کے اجزا ہیں۔
تاہم سیول اور واشنگٹن نے اسے نیا آئی سی بی ایم (انٹر کانٹیننٹل بیلسٹک میزائل) سسٹم قرار دیا۔
تفصیلات بتائے بغیر ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری افواج نے دفاعی تیاری کو برقرار رکھتے ہوئے اس سے متعلق پیش رفت پر نظر رکھی ہوئی ہے‘۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’یونہاپ‘ نے ایک نامعلوم عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبہ پیانگ یانگ کے غیر متعین مقام سے صبح 7 بج کر 20 منٹ سے ایک گھنٹے کے دوران مغربی پانیوں میں 4 شاٹس فائر کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ راکٹ لانچر فائر کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
صدارتی بلیو ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ سخت تیاری کے ساتھ ’حکومت کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی خلا پیدا ہونے سے روکا جاسکے‘۔
9 مارچ کے انتخابات میں کامیابی کے بعد نو منتخب صدر یون سوک یول 10 مئی کو عہدہ سنبھالیں گے۔
پیانگ یانگ کے پاس آرٹلری فائر کے ساتھ سیول کو تباہ کرنے کی بڑی طاقت موجود ہے، جو ان سے صرف 60 کلو میٹر کے سرحدی فاصلے پر واقع ہے۔
انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے:وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے دعویٰ ہے پہلے کسی حکومت نے ہیلتھ کارڈ جیسا منصوبہ نہیں دیا۔ انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم نے پمز کےنئےشعبہ حادثات وایمرجنسی اسپتال کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سنگ بنیاد کے موقع پر کہا ہے کہ پہلی بار پمز ایمرجنسی کا دورہ کیاتو ٹھیک نہیں تھی۔آج خوشی ہے کہ ہم شعبہ حادثات وایمرجنسی اسپتال کی طرف گئے۔شعبہ وایمرجنسی کےلیے اسپیشل آرکیٹکٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آبادی کی وجہ سے تیزی سے بڑھتا جارہاہے۔آبادی بڑھتی ہے تو وسائل کم اور مسائل میں اضافہ ہوجاتاہے۔ہم نے آباد ی کے تناسب سے وسائل میں بھی اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دعویٰ ہے پہلے کسی حکومت نے ہیلتھ کارڈ جیسا منصوبہ نہیں دیا۔ہم نے ابتدائی طور پر محدود اور پھر تمام صوبوں کے لیے ہیلتھ کارڈ منصوبہ میں توسیع کی۔فلاحی ریاست اور اس میں انسانیت کی خدمت میری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آ ج شہری ملک کے کسی بھی اسپتال میں علاج کرواسکتےہیں۔کسی اسپتال کے سربراہ کا فون آیا اور کہا کہ ہیلتھ کارڈ سے مزدورکا دل کا آپریشن کیا۔مجھے خوشی ہے ملک کے ہر ادارے میں اصلاحات کے لیے کچھ نہ کچھ کیاگیا۔انہوں نے کہا ہے کہ انگریزی زبا ن تعلیم کے بجائے کلاس سسٹم اختیارکیا گیا۔انگریزی زبا ن تعلیم کے لیے استعمال ہوناچاہیے تھا لیکن یہ لوگوں کی احساس کمتری بن گیا۔ہم نے تعلیم کے یکساں نصاب کے لیے کوششیں کیں اور کامیاب ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی سے نوجوان کو تربیت ، شعور بیدار ہوگا اور آگاہی ملے گی۔ہیلتھ بورڈ کو میرٹ نظام پر عمل کرنے کےلیے بھاری ذمہ داری ہے ۔لوگوں کو سینئر اور جونیئر کے بجائے میرٹ کی بنیاد پر آگے لایاجائے۔
او آئی سی کی میزبانی کا اعزاز پاکستان کو ملنا عمران خان کی کاوشوں کا ثمر ہے:وزیر خارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کل سے شروع ہونے والے اجلاس میں 100 قراردادوں پر غور کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم برادر اسلامی ممالک سے کل کلیدی خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کل 48وین اجلاس میں شریک ہوگی جس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ میزبانی کا اعزاز پاکستان کو ملنا عمران خان کی کاوشوں کا ثمر ہے۔بیان کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کا بانی رکن ہونے کی حیثیت سے ہر دورِ حکومت میں کردار ادا کرتا رہا۔ چین کے وزیرِ خارجہ آج تشریف لائیں گے۔ مصر کے وزیر خارجہ آچکے۔ بیشتر دیگر وزرائے خارجہ بھی آج پہنچیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ 23 مارچ کو قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی پریڈ ملاحظہ کریں گے۔ عمران خان کے خطاب کے علاوہ او آئی سی اجلاس میں مسلم امت کو درپیش موضوعات پر گفتگو ہوگی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں 100قراردادوں پر غور اور گفت و شنید ہوگی۔ ایک سال کیلئے او آئی سی کی سربراہی پاکستان کو منتقل کردی جائے گی۔ ان شاء اللہ ملک و قوم کے وقار میں اضافہ متوقع ہے۔ سائیڈ لائنز پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہونگی۔دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ جانے والےوزرائے خارجہ سے آج میری ملاقات ہوگی۔ سیاسی کمیٹی کے اجلاس مسلسل جاری ہیں۔ حکومت تصادم نہیں چاہتی۔صدارتی ریفرنس دائر کرنے کے بارے میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ہارس ٹریڈنگ پر رہنمائی مطلوب ہے۔ کیا منحرف ممبران تاحیات نااہل ہوں گے؟ بلاول بھٹو زرداری کی باتوں پر ہنسی آتی ہے۔پی پی پی چیئرمین سے کہتا ہوں خدا کیلئے بڑے ہوجائیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقے سے کرے گی۔ کسی ممبر کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکا نہیں جائے گا۔ نمبرز پورے کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن پر عائد ہوتی ہے اور مخالفین ضمیر فروشی پر اتر آئے ہیں۔
’آپ ہمارے دلوں کی امید ہیں‘، شان کا وزیراعظم کے نام پیغام
پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد نے وزیر اعظم عمران کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے ہمیں بدعنوانوں کے خلاف آواز اٹھانے کے خوف سے نجات دلائی۔
شان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان آپ نے ہمیں کرپٹ افراد سے سوال کرنے کی ہمت دی، آپ نے ہمیں غلامانہ نیند میں سوئی ماضی کی حکومتوں کے خلاف جگایا ،آپ ہمارے دلوں میں رہنے والی امید ہیں۔
اداکار نے وزیراعظم کے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ سے لڑتے ہوئے یہ نہیں جانتے ہیں کہ ہم سب آپ کے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار منیب بٹ اور بلال قریشی عمران خان کے حق میں بیان جاری کرچکے ہیں۔
11 حلقوں کے ووٹر سپریم کورٹ جانے کو تیار، تحریک انصاف کے ووٹروں اور جماعت نے حکمت عملی مرتب کرلی: ذرائع
ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف کے ووٹروں اور جماعت نے تازہ صورتحال میں نئی حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے 11حلقوں کے ووٹر سپریم کورٹ جانے کو تیار ہوگئے ہیں۔ یہ ووٹر سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریںگے جس میں موقف اختیار کیاجائے گاکہ ہم نے ووٹ تحریک انصاف کودیئے تھے ‘ہمارے منتخب نمائندے ہماراووٹ کسی اور کو بیچ رہے ہیں۔ہم ان پرعدم اعتماد کرتے ہیں لہٰذا انہیں ڈی سیٹ کیا جائے۔تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ہرحلقے سے 20سے 25ہزار ووٹروں کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے پٹشنربنایاجائے گا‘ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیاہے۔ آئینی ماہرین کاکہناہے کہ یہ رٹ پٹیشنز حکومت کی درخواست کے ساتھ بھی منسلک ہوسکتی ہیں‘ لاکھوں ووٹر استدعالے کرسپریم کورٹ جائیںگے تو ان کی بات ضرورسنی جائے گی ۔
او آئی سی اجلاس کا کل سے آغاز، 150 سے زائد قراردادیں پیش ہونے کا امکان
پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں شروع ہو گا، دو روزہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر، مسلم امہ کو درپیش معاشی، سیاسی اور ثقافتی چیلنجز کیساتھ اسلامو فوبیا کے حوالے سے بھی غورکیا جائے گا۔ کانفرنس میں 150 سے زائد قراردادیں منظور ہونے کا امکان ہے۔
پاکستانی کی میزبانی میں 48 ویں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں حجاب ، مسئلہ کشمیر، پاکستان، بھارت امن عمل، کورونا، اسلامو فوبیا، مسلم اقلیتوں کے مسائل، افغانستان کی صورتحال سرفہرست ہوں گے، او آئی سی کی ازسرنو تشکیل اور چارٹر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ افغانستان، او آئی سی اجلاس میں خصوصی انتظام کے تحت شرکت کرے گا جبکہ شام کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر نمائندہ خصوصی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ افغانستان میں او آئی سی کا غیرفعال دفتر بھی کھول دیا گیا ہے۔
او آئی سی سیکرٹری جنرل کی جانب سے حریت رہنماوں میر واعظ عمر فاروق، نصرت عالم اور دیگر کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم بھارت کی جانب انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ او آئی سی نے پاکستان میں موجود غلام محمد صفی، سید فیض حسین اور صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو بھی دعوت دی ہے۔
او آئی سی اجلاس کے دوران رابطہ گروپ برائے کشمیر کا وزرائے خارجہ سطح کا اجلاس بھی ہو گا اور رابطہ گروپ کا اپنا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اجلاس میں 15 ممالک بحیثیت مبصر یا خصوصی حیثیت میں شرکت کریں گے، اب تک او آئی سی وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے 675 مبصرین نے تصدیق کر دی ہے۔ معاشی، معاشرتی، سیاسی، ثقافتی، قانونی امور بھی وزارتی کونسل اجلاس میں دیکھے جائیں گے۔

















