Author: Khabrain News

طالبان حکومت کے مستقبل کے حوالے سے ایران کی میزبانی میں چین، روس، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام پر زور دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے افغانستان میں تمام قومیتوں اور طبقات کی نمائندوں پر مشتمل جامع حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس انعقاد کیا جس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ بے بہ نفس نفیس جب کہ چین اور روسی ہم منصب ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ ایک روزہ اجلاس…

Read More

عراق ميں داعش کے مسلح جنگجوؤں نے ایک ديہات پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں جدید اسلحے سے لیس گاڑیوں میں سوار داعش جنگجوؤں نے بغداد کے علاقے بعقوبہ کے ايک گاؤں الرشاد پر حملہ کردیا۔ شیعہ اکثریتی آبادی والے دیہات میں حملے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ممکنہ طور پر پہلے تاوان کا مطالبہ کيا اور یہ مطالبہ پورا نہ کرنے کی پاداش میں حملہ کرکے فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں کی تلاش…

Read More

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف باآسانی 14 ویں اوور حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روے نے 61 اور ڈیوڈ مالان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کے شرف الاسلام اور نسیم احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کے مشفیق…

Read More

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیوزی لینڈ سے زبردست فتح کی خوشی میں اہلیہ کی سالگرہ ہی بھول گئے۔ محمد حفیظ نے جیت کے بعد گزشتہ شب ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے اہلیہ نازیہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ ویسے تو میں سالگرہ بھول گیا تھا لیکن ثانیہ مرزا کا شکریہ جنہوں نے بروقت کیک کا انتظام کیا۔قومی کرکٹر نے دو تصاویر بھی شیئر کیں، ایک تصویر میں وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ موجود ہیں جب کہ دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا ان کی اہلیہ نازیہ کے ساتھ کھڑی ہیں۔…

Read More

پاک فوج کا افغان بارڈر پر دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا جس کے دوران 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع کرم میں افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پر باڑ پار کرنے کی کوشش کی ، فوجی دستوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنائی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائیک اسد اور سپاہی آصف شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے…

Read More

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سادھوکی میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کومنتشر ہونے کی ہدایت کی۔ بعدازاں پولیس نے کالعدم تنظیم کےکارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شلینگ کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ سادھوکی میں جھڑپ کے دوران متعدد مظاہرین اورپولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ احتجاج کی وجہ سے مقامی آبادی متاثر ہورہی ہے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہے۔ 6 روز سے جاری احتجاج کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات…

Read More

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ ساتھی کرکٹر کوئنٹن ڈی کوک کا گھٹنے کے بل بیٹھ کر انسداد نسل پرستی کی تحریک میں شامل ہونے سے انکار کرنا حیرت انگیز ہے اور یہ ان کے لیے بطور کپتان ’مشکل ترین‘ دنوں میں سے ایک تھا۔  افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو انسداد نسل پرستی کی تحریک کی حمایت کرنے کے احکامات کی خلاف ورزی پر ڈی کوک کو میچ سے باہر کردیا گیا تھا۔ سابق کپتان نے تحریک کی حمایت میں گھنٹے پر بیٹھنے کے بجائے میچ سے باہر ہونے کا انتخاب کیا۔ کپتان…

Read More

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا، مظاہرین کوروکنے کے لئے رینجرز کو بھی استعمال کیاجائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، جب کہ سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم…

Read More

کراچی میں پہلے فیز میں پیپلز بس سروس کی 50 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 200بسیں کراچی اور لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔      اس حوالے سے کراچی میں ترکی اور چین کے نمائندگان نے معاہدہ پر دستخط تقریب میں شرکت کی جبکہ این آر ٹی سی کے ایم ڈی بریگیڈیئر توفیق شریک ہوئے۔ ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر توفیق کا کہنا تھا کہ این آر ٹی سی سندھ میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل استعمال کرے گی۔ ہم لاہور میٹرو سمیت کئی شہروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ…

Read More

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔  تاجروں کا کہنا تھا کہ حالیہ چند سالوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی لیکن اس کے بعد سونا مسلسل تاریخ کی بلند ترین قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اگست 2020 میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچی تھی۔ تاہم اس کے بعد سونے کی قیمت میں بتدریج کمی دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200…

Read More