امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ چلتی ٹرین میں موجود مسافرخاتون کو زیادتی سے بچانے کے بجائے اس کی ویڈیو بناتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی مدد نہ کرنے پر ٹرین میں موجود افرادکو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق ٹرین میں سوار تمام مسافر متاثرہ خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو خاموشی سے دیکھتے رہے اور پولیس کو اطلاع تک نہ دی تاہم ٹرین کے ایک ملازم نے پولیس…
Author: Khabrain News
باکسر عامر خان کے کزن عبدل خان نے بھارتی نژاد گرجنت سنگھ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق عالمی چیمپئن باکسر عامر خان کے کزن باکسر عبدل خان نے دبئی میں گزشتہ روز اپنا ڈیبیو کیا اور ان کے مقابل بھارت سے تعلق رکھنے والے باکسر گرجنت سنگھ تھے۔۔۔ کڑے مقابلے کو بعد عبدل نے بھارتی حریف کو نہ صرف شکست سے دو چار کیا بلکہ عالمی رینکنگ میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔ سابق باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ عبدل باکسنگ کی دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کریں گے…
حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مہنگائی پر حکومت کے خلاف آج سے سڑکوں پر احتجاج کرے گی جس کے لیے (ن) لیگ نے اپنا شیڈول جاری کردیا ہے۔ لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں 20اکتوبر سے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیکر صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کو کال دی گئی۔ پارٹی میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لیے کمیٹیاں بھی بنادی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد میں…
کراچی : سندھ میں گندم ذخیرہ کرنے اور محفوظ رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہونے لگا۔ سندھ میں سالانہ 14 لاکھ ٹن گندم خریدی جاتی ہے مگر محکمہ خوراک کے پاس گندم ذخیرہ کرنے کا انتظام ہی نہیں۔ سندھ کے سرکاری گوداموں میں صرف سات لاکھ ٹن گندم رکھی جا سکتی ہے۔ زیادہ تر سرکاری گندم کھلے مقامات پر رکھی جاتی ہے۔ کبھی بارش تو کبھی موسم اور چوہوں کی خوراک بن جاتی ہے۔ کرپٹ مافیا بھی سرکاری گندم پر ہاتھ صاف کر لیتا ہے۔ محکمہ خوراک نے سرکاری گندم کو محفوظ کرنے کے لئے سائلوز بنانے کا فیصلہ کیا…
قومی اسکواڈ کا آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور محمد نواز نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، خوشدل شاہ، شاہ نواز دھانی اور حیدر علی نے بھی سیشن میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین وارم اپ میچ کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ، وارم اپ میچ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے…
راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کی حدود میں بلیک میں فروخت کی جانے والی سرکاری چینی پکڑ ی گئی۔ اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے چھاپہ مار کر فروخت کی گئی 30 میٹرک ٹن چینی برآمد کی۔ اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں طارق شہزاد اور طیب کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم طارق نے 90 روپےکلو کےحساب سےچینی ملزم طیب کو بیچی، ملزم نے فراہم کردہ چینی میں خوردبرد کی اور ناجائز منافع کمایا۔
ن لیگ نے 20 اکتوبر سےمہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے 20 اکتوبر سےمہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے اور مہنگائی کے خلاف پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔
لندن : برطانیہ ،ملائیشیا، اسپین ،جرمنی اور دیگرممالک میں جشن ولادت کی خوشی میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ روح پرورمحافل میلاد بھی سجائی گئیں۔ برطانیہ میں عاشقان رسول ﷺ نے سرکار دوعالم کی آمد پر محافل اور جلوسوں کا اہتمام کیا۔ لندن، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، گاسگو، ڈنڈی سمیت پورے برطانیہ میں پیارے نبیﷺ کی آمد کا جشن منایا گیا اور محافل سجائی گئیں۔ چپہ چپہ درودپاک سے مہک اٹھا۔ ملائیشیا میں جہاں لوگوں نے گھروں میں عید میلا النبی ﷺ کی محافل منعقد کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا وہیں ہائی کمیشن کوالالمپور میں…
اسلام آباد بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے۔ سی پی سی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔ نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ اس سے قبل 15 اکتوبر کو حکومت نے بجلی ایک روپے 3 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ…
