Author: Khabrain News

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آزادی و حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت غیرقانونی قبضے سے کشمیریوں کے جذبہ حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے آج سے 74 سال قبل کشمیر پر ناجائز تسلط قائم کیا، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان ان غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نام نہاد مقابلوں میں کشمیریوں کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کریں گے۔  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے معاشی و آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔ میاں شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو قومی معاشی خود کشی سے روکنا ہوگا وگرنہ ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔…

مزید پڑھیں

محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ آپریشن کےدوران  آلودگی پھیلانے والی 8 فیکٹریوں کو سربمہر کردیا ۔محکمہ ماحولیات کے مطابق متعدد بار وارننگ کے باوجود فیکٹریوں میں آلودگی کنٹرول کرنے والے آلات آویزاں نہیں کیے گے نومبر میں شہر لاہور میں سموگ کی صورتحال بگڑسکتی ہے  محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی سموگ کا باعث بننے والی 8 فیکٹریوں کو سر بمہر کردیا گیا، اینٹی سموگ ٹیموں نے کرول گھاٹی،رنگ روڈ ،محموڈ بوٹی کے علاقہ میں کارروائیاں کیں۔ آلودگی پھیلانے کا سبب بننے والی محمود سٹیل فرنس منیر سٹیل فرنس ،راوی سٹیل…

مزید پڑھیں

پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 51 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تاہم اجلاس کی کارروائی لیگی رکن نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے باعث مختصر کی گئی۔ اجلاس میں نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرار داد مسلم لیگ (ق) کی خدیجہ عمر، بسمہ چوہدری اور (ن) لیگ کے مولانا الیاس چنیوٹی نے مشترکہ طور پر پیش کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یونیورسٹی آف لاہور…

مزید پڑھیں

عوام پر مہنگائی کا قہر ٹوٹنے کو تیار، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اضافے کی منظوری نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی، سی پی پی اے نے بجلی 2روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ مذکورہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، دیگر صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت کے دوران وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں…

مزید پڑھیں

عدالت یا جرگہ شرعی وراثتی جائیداد کی تقسیم کے قانون کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ سپریم کورٹ میں سوات میں جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ جرگے کا فیصلہ دین الٰہی سے بڑا نہیں ہو سکتا، اور اس کے ذریعے دین الٰہی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، جائیداد کی تقسیم سے متعلق دستاویزات پر سات سالہ بچے کا انگوٹھے کا نشان لگایا گیا، 7 سالہ بچے کو تو قتل کیس میں پھانسی بھی نہیں ہوسکتی، ایسے…

مزید پڑھیں

وبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیزکردی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 522 مریض سامنے آئے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے 408 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 33، سرگودھا میں 10 جبکہ شیخوپورہ اور فیصل آباد سے 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ روز بہاولپور سے ڈینگی کے 5 جبکہ خانیوال اور ننکانہ سی4 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹک، بہاولنگر، گوجرانولہ اور قصور سے ڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں…

مزید پڑھیں

قبوضہ وادی سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام کی جانب سے یوم سیاہ منانے کا عمل دراصل اس امر کا اعلان ہے کہ مقبوضہ سر زمین پر بھارتی تسلط قبول نہیں کریں گے ،طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد کو کسی قیمت پر دبایانہیں جاسکتا،کرکٹ میں بھارت کی شکست پر کشمیریوں کا جشن اصل میں نئی دہلی سے نفرت کا اظہارتھا۔جہاں تک 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کے عمل کا سوال ہے تو یہ رد عمل دراصل اس مؤقف کا اظہار ہے کہ ہم مقبوضہ وادی میں بھارت کا غاصبانہ قبضہ تسلیم نہیں کرتے اور یہ کہ کشمیری…

مزید پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر چلائے اور ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔ ڈیوڈ ایلس نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھاکہ ویلڈن پاکستان، سکیورٹی کا مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا۔ خیال…

مزید پڑھیں

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچز کی تاریخ پر نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے درمیان 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 14 میچز میں کامیابی سمیٹی۔ اس کے علاوہ …

مزید پڑھیں