وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان بھارت میں نریندر مودی سے زیادہ مقبول ہیں اور وہ چاہیں تو وہاں بھارتی وزیراعظم کے جلسے سے بڑا جلسہ کرسکتے ہیں فواد چوہدری نے پاک بھارت تعلقات ميں کشیدگی کی بنیادی وجہ نریندر مودی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔
Author: Khabrain News
ہالی وڈ کی مشہور فلم ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ کےکردار وین ڈیزل نے اپنے آنجہانی دوست پال واکر کی کمی پوری کرتے ہوئے ان کی بیٹی میڈو واکر کی شادی میں اس کا ہاتھ تھاما اور ایک باپ کی طرح اسے اسٹیج تک لے گئے۔ ہالی وڈ کی ایکشن، تھرل اور خطرناک مناظر سے بھرپور فلمی سیریز ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ کے ہیرو آنجہانی پال واکر کی اکلوتی بیٹی اور ماڈل میڈو واکر نے شادی کرلی ہے۔ میڈو واکر نے شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وین ڈیزل اپنے کی دوست کی…
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ٹیکس میں کمی کرکے خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپے کم کررہے ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ اس سال چینی کی پیداوار زیادہ ہوگی جبکہ مکئی کی فصل میں 18 فیصداضافہ نظر آرہاہے اور گندم کی نئی فصل میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم وہ اقدامات کررہےہیں جو 30 سال میں نہیں لیے گئے، ٹیکس میں کمی کرکے خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپےکم کررہے ہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ہم نے یوریاکی قیمت…
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں، وزیراعظم 3 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے، گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے استقبال کیا۔ عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دیں گے، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کریں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوسرے مرحلے میں مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر…
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہجوم سے نمٹنے کیلئے پولیس کا نیا یونٹ بنایا جائے گا۔ یونٹ جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون سے لیس ہوگا جبکہ اس کی فورس اعلیٰ تربیت یافتہ ہوگی۔ فورس کیلئے آلات کی خریداری اور افرادی قوت کیلئے 1 ارب 80 کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی۔ وفاقی حکومت کا ترکی طرز پر احتجاجی مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے سپشل فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس فورس تشکیل دینے کی اصولی منطوری دیدی گئی۔ بھاری جانی ومالی نقصان کے بغیر احتجاجی مظاہرین کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔ فورس…
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئےگروپ 1 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوورز میں دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9…
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کے حوالے سے سابق بھارتی بلے باز سنیل گواسکر نے اعتراف کیا ہے کہ 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارت کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ آئی پی ایل اور ٹی ٹوئنٹی کے تجربے پر بھارتی ٹیم کو کوئی بڑا ٹائٹل جیتنا چاہیے تھا۔ بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی گواسکر کی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی لیگ بھارت کے پاس ہونے کے باوجود 2007 کے بعد کوئی بڑا ٹائٹل بھارت کے پاس…
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم سرکل نےکراچی اور سکھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے پہلی کارروائی میں سکھر سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر سرکل عمران ریاض کے مطابق ملزمان نے کم عمر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس واردات میں مقامی گلوکارکو جھوٹے الزام میں پھنسانے کی نیت سے بچے سے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں محمد قاسم، ہیبت خان، شاہد حسین اور فراز شیخ شامل ہیں،…
اسلام آباد : ملک میں ڈینگی کے وار قابو سے باہر ہو گئے۔ پنجاب میں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی۔ جڑواں شہروں میں ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔ شہر اقتدار میں ایک دن میں 118 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2721 ہو چکی ہے۔ شہر میں اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق دیہی علاقوں میں 79 جبکہ شہری علاقوں میں 39 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں…
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم جمیل احمد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے باورچی جمیل احمد کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے باورچی جمیل کی ضمانت پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض باورچی جمیل کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد 21 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا ہے ۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری…
