All posts by Sultan Malik

سری لنکا سے شکست کھاکر پاکستان ایشیا کپ سے باہر

دبئی: انڈ 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 22 رنز سے ہرادیا۔

سری لنکا کی ٹیم انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں49.3 اوورز میں 125 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

شارجہ میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ  کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 103 رنز سے ہرادیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان فائنل جمعے کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

گاندھی اور مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے والا انتہا پسند ہندو رہنما گرفتار

بھارت کو برطانیہ سے آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہندو رہنما مہاتما گاندھی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے والے انتہا پسند ہندو رہنما کالی چرن مہاراج کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کالی چرن مہاراج نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں ایک تقریب کے دوران مہاتما گاندھی اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی جس پر تقریب میں شریک سابق میئر اور کانگریس رہنما پرامود ڈوبے نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
اپنی تقریر میں انتہا پسند ہندو رہنما کالی چرن مہاراج نے کہا تھا کہ مہاتما گاندھی نے بھارت کو تباہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے گاندھی کو قتل کرنے والے نتھو رام گوڈسی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
اس کے علاوہ کالی چرن مہاراج نے مسلمانوں کے خلاف بھی زہر اگلتے ہوئے کہا کہ اسلام کا مقصد اپنے نظریات کے ذریعے قوم پر قابض ہونا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل بھی کی کہ ہندوازم کو بچانے کے لیے کٹر ہندو سیاسی رہنماؤں کو منتخب کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد کالی چرن مہاراج روپوش ہو گئے تھے اور ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی مہاراج کو گرفتاری سے بچانے کے لیے اپنے موبائل فون بند کر دیے تھے۔
تاہم اب رائے پور پولیس نے کالی چرن مہاراج کو متازع تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

آسٹریلیا میں احتجاج، مظاہرین نے پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کو آگ لگادی

آسٹریلیا میں قبائلی خودمختاری کے لیے احتجاج کرنے والے افراد نے پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کو آگ لگادی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں جمعرات کے روز ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی پرانی کے داخلی دروازے کو نذر آتش کردیا۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دو ہفتوں سے جاری احتجاج کے بعد پیش آیا جس کے بعد عمارت میں موجود ملازمین فوری طور پر باہر نکل گئے اور آتشزدگی میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میوزم قرار دی جانے والے اس عمارت کو احتجاج کے باعث 20 دسمبر کو بند کردیا گیا تھا جہاں مظاہرین عمارت کے سامنے احتجاج کررہے تھے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی پارلیمنٹ 1988 میں پرانی عمارت سے کچھ فاصلے پر موجود کیپیٹل ہل میں منتقل ہوئی اور پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کو اب میوزمیم کا درجہ حاصل ہے۔

دادا دادی کو قتل کرنے والا پوتا گرفتار

شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں ڈیڑھ ماہ قبل بزرگ میاں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے، ملزم نے برف توڑنے والا سوا مار کر دادا دادی کو قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے بیان میں ملزم ذیشان نے بتایا کہ دادی اس کی ماں سے اچھا سلوک نہیں کرتی تھیں، اسی رنجش پر دادا دادی دونوں کو قتل کر دیا۔

لیموں کے ڈبوں میں چھپا کر 9 ملین نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لبنان میں لیموں کی شپمنٹ کی آڑ میں نشے کے طور پر استعمال ہونے والی 90 لاکھ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیر داخلہ نے نشے کے طور پر استعمال ہونے والی 90 لاکھ گولیوں کی بڑی کھیپ پکڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گولیاں ایک خلیجی ملک میں اسمگل کی جانی تھیں۔
لبنانی حکام کی جانب سے خلیجی ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ لیموں کی طرح دکھنے والے پلاسٹک کی گیندوں میں چھپائی گئی گولیاں کویت اسمگل کی جانی تھیں۔
لبنان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہم یہ تو ظاہر نہیں کر سکتے کہ یہ گولیاں کہاں اسمگل کی جا رہی تھیں اور اس کیس میں کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ہم اپنے خلیجی دوست ممالک کو یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ لبنان نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سنجیدہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں انار کی ایک شپمنٹ میں 50 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں پکڑے جانے کے بعد سعودی عرب نے لبنان سے زرعی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیپٹاگون نامی نشہ آور گولیاں لبنان، شام اور اردن میں تیار ہوتی ہیں اور سستے نشے کے طور پر استعمال ہونے والی گولیاں بڑی تعداد میں خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب اسمگل کی جاتی ہیں۔

جنسی اسکینڈل: جیفری ایپسٹین کی دوست گزلین میکسویل بھی مجرم قرار

امریکی سرمایہ کار اور جنسی اسکینڈل میں بدنام جیفری ایپسٹین کی دوست گزلین میکسویل کو بھی مجرم قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وفاقی عدالت میں میکسویل پرکمسن لڑکیوں کی جنسی مقاصد کے لیے اسمگلنگ کے 6 میں سے 5 الزامات ثابت ہوگئے جس کے بعد انہیں مجرم قرار دے دیا گیا۔
خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ کم عمرلڑکیوں کی جنسی مقاصد کے لیے اسمگلنگ کی زیادہ سے زیادہ سزا 40 سال ہے چنانچہ 60 سالہ میکسویل اپنی بقیہ زندگی سلاخوں کے پیچھے گزارسکیں گی۔
گزلین میکسویل کو مجرم قرار دیے جانے کے حوالے سے امریکی اٹارنی کا کہنا تھا کہ انصاف کا راستہ بہت طویل تھا لیکن آج انصاف ہوگیا۔
خیال رہے کہ میکسویل کے دوست جیفری ایپسٹین امریکی سرمایہ کارتھے جنہیں جنسی جرائم میں 2019 میں سزاہوئی تھی تاہم سزا کاٹنے کے دوران جیفری ایپسٹین نیویارک جیل میں پراسرارطورپر مردہ پائے گئے تھے۔
دوسری جانب گزلین میکسویل شہزادہ اینڈریوکے بھی قریب رہی ہیں جو جیفری ایپسٹین کےدوست تھے، جیفری کی ہوس کا نشانہ بننے والی خاتون نےشہزادہ اینڈریو پربھی جنسی زیادتی کا الزام لگایاتھا جس کی شہزادہ اینڈریو نے تردید کی تھی۔

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منی بجٹ کے حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ کی۔
وفاقی کابینہ نے سفارشات کے ساتھ منی بجٹ کی منظوری دے دی جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ اپوزیشن نے ایوان میں منی بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے الیکشن پر دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئرکے انتخابات پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی، جے یو آئی اور آزاد امیدوار کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کریں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بنوں کی تحصیل ککی میں ایک ہفتے میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسرنے پہلی گنتی میں ایک امیدوارکے علاوہ کسی کو نوٹس نہیں دیا تھا۔

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اس تحصیل سے پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے۔

امریکا نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

امریکا نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی سفارتی بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے کر شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکا نے چین کے خلاف سخت موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے عہدیداروں کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نے بیجنگ اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے امریکی وزارت خارجہ اور پینٹاگون کے 18 عہدیداروں کے لیے ویزے کی درخواست کی ہے۔ 

اس سے قبل امریکا نے چین میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کو بنیاد بنا کر بیجنگ اولمپکس 2022 کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ 

امریکی اعلان کے بعد کینیڈا، آسٹریلیا، اور برطانیہ نے بھی کہا تھا کہ وہ بھی اس معاملہ میں امریکہ کی پیروی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ امریکی اعلان کے بعد چین نے سخت الفاظ میں اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اعلان کیا تھا کہ امریکا سمیت اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا سفارتی بائیکاٹ کرنے والے ممالک کو غلطی کا خمیازہ بھگتا پڑے گا۔ 

بھارتی انتہاپسند باز نہ آئے تو خانہ جنگی ہوسکتی ہے: نصیرالدین شاہ

نصیر الدین شاہ  کا کہناتھا کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مسلمانوں کی جانب سے جواب دیا جائے گا جس سے خانہ جنگی کا خطرہ ہے

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے  رکھ کر انہیں دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے۔  اور ایک دو جگہوں پر نہیں یہ صورت حال  تقریباً ہر شعبے میں ہے اور یہ کوششیں دانستہ ہیں۔ مسلم کشی پر بھارتی وزیر اعظم کی مکمل خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ انہیں کوئی پرواہ نہیں ۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ مسلمانوں میں ایک خوف کا فوبیا پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے  انتہا پسند ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم مجھے یہاں خوف محسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ میرا گھر ہے لیکن میں اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہوں کہ ان کا کیا ہو گا۔