Tag Archives: army chief cap

نئے سپہ سالار کے نام کا اعلان

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) موجودہ آرمی چیف کو وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے الوداعی عشائیہ کے بعد نئے آرمی چیف کا اعلان آج نہ ہوا تو 28 نومبر کو ہوگا۔ وزیراعظم دو روزہ دورے پر ترکمانستان جا رہے ہیں جو اطلاعات کے مطابق پہلے سے طے تھا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات میں نئے آرمی چیف کے نام پر مشاورت ہوئی ہے۔ نئے آرمی چیف کا اعلان آج نہ ہو سکا تو دو دن کے لئے مو¿خر ہو جائے گا اور وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر اعلان ہوگا۔