Tag Archives: asif-ali-zardari

پنجاب حکومت بارے آصف علی زرداری کا چونکا دینے والا اعلان

تونسہ(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہےکہ امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے اور اس بار پنجاب میں ہی حکومت بنانی ہے۔تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے کیسز بھی بھگتے ہیں اور نوازشریف مظلوم کیسے ہیں، 6 گاڑیاں آگے اور 6 پیچھے ہیں، یہ مظلوم ہیں، اپوزیشن میں خود ہیں اور حکومت ان کی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی ان کا ہے اس کے باوجود مظلوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مظلوم ہم تھے ہم بکتر بند میں آتے تھے، پہلے جج نے مجھے سزا دی پھر وہ سزا سپریم کورٹ نے ختم کی۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے، ہم نے اس بار حکومت ہی پنجاب میں بنانی ہے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ یہ منصوبے کا ایسے افتتاح کرتے ہیں جس کی شروعات اور اختتام ہی نہیں ہوتا جب کہ انہوں نے سی پیک کو سمجھا ہی نہیں، ان کے اور منگولیا کے سی پیک کو دیکھ لیں، آپ نے چین سے ٹرامے لگوائی ہیں، یہ سوچ سوچ کا فرق ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ پاناما باہر سے شروع ہوا، یہ کسی سیف الرحمان نے شروع نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا جس میں یہ بھی شامل ہوگئے۔آصف زرداری نے راو¿ انوار سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈزی جاری نہیں کیے جا رہے ،یہ ن لیگ کی تنگ نظری ہے ،جب ہماری حکومت تھی تو چوہدری نثار کو اپنی پارٹی کے رہنماﺅں سے بھی زیادہ فنڈزدیے تھے تاکہ وہ علاقے میں ترقیاتی کام کروا سکیں۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ نواز شریف مظلوم کیسے ہیں ،جب وہ عدالت میں آتے ہیں تو چھ گاڑیاں آگے اور چھ پیچھے ہوتی تھیں ،مظلوم تو ہم تھے جو بکتر بند گاڑی میں آتے تھے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن مودی کے بھارت میں کہیں سیکولر ازم نظر نہیں آرہا ،یہ نہر و کا انڈیا نہیں بلکہ مودی کا بھارت ہے جو ہٹلر کی طرح منفی سیاست کرتا ہے۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ شریف برادران سی پیک کو سمجھ نہیں پائے ،انہیں منگولیا میں چین کے سی پیک کی سٹڈی کرنی چاہیے۔

 

امید ہے خبریں جمہوری روایات کیلئے کرار ادا کرتا رہیگا : آصف زرداری

مجھے اس اطلاع سے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ روزنامہ خبریں نے اپنی اشاعت کے 25 سال پورے کرلئے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر میں روزنامہ خبریں کے ادارتی سٹاف‘ انتظامیہ اور تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صحافت کا 23 سال کا سفر کامیابی سے مکمل کرنا آپ کے اخبار سے منسلک صحافی اور دوسرے کارکنوں کی کوشش کا ثمر ہے اور آپ کو اس پر فخر کرنا چاہئے موجودہ دور مسابقت کا دور ہے اور اس دور میں پرنٹ میڈیا کی بقاءبہت محنت اور ریاضت کا تقاضا کرتی ہے۔ اس کاروباری اور پیشہ وارانہ مقابلہ کے دور میں آپ کا اخبار کامیابی سے اپنے صحافتی سفر پر رواں دواں ہے۔
مجھے توقع ہے کہ پاکستان میں جمہوری اندازفکر کی ترویج و اشاعت کے لئے آپ کا اخبار اپنا فرض ادا کرے گا اور آپ عوام کی جمہوری تربیت کے لئے اپنے اخبار میں زیادہ سے زیادہ مضامین/ کالم اور آرٹیکل شائع کیا کریں گے۔ایک دفعہ پھر میں آپ کے اخبار کے تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوںاور دعا کرتا ہوں کہ آپ کا اخبار ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔ آمین!
آصف زرداری

 

آصف زرداری نے عام انتخابات بارے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(خبر نگار)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امیدوار انتخابات کی تیاری کریں،پنجاب میں بھرپور مقابلہ کریں گے، مرکز ہی نہیں پنجاب میں بھی آئندہ انتخابات کے بعد جیالوں کی حکومت ہوگی۔بلاول ہاﺅس لاہور میں گزشتہ روز پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے صدر تسنیم قریشی،ملک خالد، قاضی غیاث الدین اور اقبال ٹکا نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی پارٹی امور اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف علی زرداری کا رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آر او الیکشن کے نتائج سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا نہیں دھاندلی پیمانہ ہوتے ہیں، ہم انتخابات سے قبل پنجاب میں سیاسی فضا بدل دیں گے، بڑی سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں بہت جلد بڑے اعلانات ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ جس جماعت کے پاس جیالے ہوں اسے شفاف انتخابات میں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وی آئی پی احتساب سے دیگر صوبوں کو غلط پیغام دیا جا رہا ہے، شریف خاندان کے ساتھ بھی وہ سلوک کیا جائے جو پیپلزپارٹی کیساتھ کیا جاتا ہے، موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہزاروں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس آنا پڑا ہے، آئندہ دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہے،اقتدار میں آکر عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کریں گئے۔وہ منگل کو پیپلزپارٹی سرگودھا کے ٹکٹ ہولڈرز تسنیم احمد قریشی، ملک خالد اعوان، ملک رضوان آصف، ملک خالدداد، نعیم صادق، سجاد خان بلوچ، ملک انور بلوچ اور دیگر سے بلاول ہاﺅس لاہور میں ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ،اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں، عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں منظم اور متحد ہو جائیں۔ آئندہ انتخابات میں فتح پاکستان پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی۔ سابق صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہزارون کی تعداد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس آنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک قانون ہونا چاہیے۔ شریف خاندان کے ساتھ بھی وہ سلوک کیا جائے جو پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی احتساب سے دیگر صوبوں کو غلط پیغام دیا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت میں معیشت مستحکم ہوئی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔ جن ملازمین کو ناانصافی کا شکار کرکے ملازمتوں سے زبردستی نکالا گیا تھا کو بحال کیا گیا۔ ان کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی کا ازالہ کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی ہے تو عوا م کو ریلیف ملتا ہے۔ مہنگائی کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور ریاست کے ثمرات پورے مک کے عوام تک پہنچتے ہیں۔ مگر جب پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں ہوتی تو اہل اقتدار عوام کو ریلیف دینے میں تنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آئندہ دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرے گی۔

 

لندن سے خفیہ پیغامات ،آصف زرداری نے گاڈ فادر کا بھید کھول دیا

لاہور (خبر نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ نوازشریف اور انکے خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے، ان کو اسی طرح احتساب کی چکی سے گزارا جائے جس طرح ہمار احتساب کیا گیا تھا،ان کے خلاف کرپشن کے سنگین مقدمات ہیں انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کے خفیہ پیغامات بھیجتا ہے لیکن مومن ایک سوراخ سے دوسری دفعہ ڈسا نہیں جاتا، ہم نے مفاہمت کے تمام پیغامات مسترد کردئیے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے تو سیف الرحمٰن کے احتساب بیورو کا بھی احتساب برداشت کیا ہے آج یہ نیب کے بارے میں باتیں کررہے ہیں انہیں یاد ہونا چاہیے کہ ان کا اپنا نیب کیا کرتا رہا ہے،آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کا وی آئی پی پروٹو کول کے ساتھ احتساب کیا جارہا ہے،جب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیںہوگا ہم نہیں مانیں گے، شریف فیملی کا فرد ہو تو ایک دن میں ضمانت ہوجاتی ہے، ہمارے لوگوں کی اڑھائی سال بعد ضمانت ہوتی ہے،یہ کیسا احتساب ہے، سابق صدر مملکت نے کہا کہ جس طرح ہمارا ٹرائل ہوتا رہا ہے کبھی ایک جگہ پھر دوسری جگہ کاش شریف فیملی کا ایک کیس میں وہی ٹرائل ہوجائے،ہمیں تو پہلے گرفتار کیا جاتا تھا پھر جیل بھیجا جاتا تھا پھر کیس ڈھونڈے جاتے تھے ان کے خلاف تو سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمات بنے ہیں اس کے باوجود یہ دندناتے پھرتے ہیں، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے ،انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف کو اس وقت 90 کی دہائی میں احتساب یاد نہیں تھا جب ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا پھر انہیں اپنے تیسرے ساڑھے چار سالہ دور میں انصاف یاد نہیں آیا جب ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیلوں میں بھیجا گیا اس وقت شریف خاندان فرعون بنا ہوا تھا، آصف زرداری نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ وہ سسلین مافیا کے بارے میں ضرور پڑھیں کہ وہ کیا کرتا تھا وہ صرف پاور گیم ہی نہیں کرتا تھا بلکہ اور بھی ہزاروں غلط کام کرتا تھا، مجھے ڈر ہے کہیں نواز شریف اور انکے ساتھی بھی اسی طرح کے کام نہ کررہے ہوں،اگرانہوں نے ایسا کیا تو قوم ان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گی،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف متضاد بیانات کے ذریعے قوم کو گمراہ کررہے ہیں،یہ دونوں کے ایک دوسرے کی وارداتوں کے ہزاروں راز جانتے ہیں، مغل بادشاہ کو پتہ ہونا چاہیے کہ قوم ان کے جنگل سے آزادی چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب وزیراعظم ہے نہ ہی ان کے پاس کوئی حکومتی عہدہ اس کے باجود لاہور میں انکے ساتھ 3ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی کرتے ہیں اور 40سرکاری گاڑیوں کا استعمال کررہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیںایل این جی کے ہرجہاز پر 4 ملین ڈالر کمیشن مل رہا ہے،اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ انہوں نے پائپ لائن معاہدوں کوختم کیوں کیا، ایران گیس پائپ لائن معاہدہ سے پاکستان کو سستی گیس ملتی ارو ملک ترقی کرتا لیکن نواز شریف ذاتی مفاد کےلئے پاکستان کے مفاد کو قربان کیا۔

عمران خان کی دلچسپی صرف وزیراعظم بننے میں ہے،آصف زرداری

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی دلچسپی صرف وزیراعظم بننے میں ہے،پنجاب جیالوں کاگڑھ ہے،پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ جبکہ ن لیگ صرف وسطی پنجاب کی حکمران جماعت ہے،کارکن الیکشن کی تیاری کریں،نوازشریف اور عمران خان کوپنجاب میں شکست دیں گے۔انہوں نے آج یہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک مشکل ترین دور سے گزررہاہے۔پاکستان کی معیشت خطرناک سطح پرپہنچ گئی ہے۔ہمیں بحرانوں سے نکلنے کیلئے ملکی فیصلے عقل مندی سے کرناہوں گے۔2013 میں معیشت کو جہاں ہم نے چھوڑا۔ آج وہاں سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جیالوں کا گڑھ ہے۔ یہ 2018 کے انتخابات میں ثابت ہوجائیگا۔ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ جبکہ ن لیگ صرف وسطی پنجاب کی حکمران جماعت ہے۔پنجاب بھی ن لیگ کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے۔شریف برادران کے لاہورمیں بھی پاؤں سرکناشروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ نوازشریف اور عمران خان کو پنجاب میں شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ نوازشریف یاد رکھیں اداروں سے محاذ آرائی خطرناک ہوسکتاہے۔ واضح رہے انہوں نے آج بلاول ہاؤس لاہورمیں پنجاب میں آئندہ الیکشن کے ٹکٹ ہولڈرزاور پارٹی کارکنان سے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی بنانے کیلئے مشاورت بھی کی گئی۔

کے پی میں ہر طرف کچرا اور ڈینگی ہے، نیا پاکستان دوربین سے بھی نظر نہیں آیا

پشاور:  پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں ہمایوں خان کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اپنی مگن میں مست ہیں، پشاور میں ہر طرف ڈینگی اور کچرا نظر آ رہا ہے، عمران کی نظر میں کے پی میں پرویز خٹک سب سے اچھا انسان ہے، تحریک انصاف نے سینیٹ میں ن لیگ سے اتحاد کر لیا ہے، میاں صاحب کو ابھی تک خود نہیں پتہ کہ انہیں کیوں نکالا گیا، شریف خاندان واپس آ جائے، جیلیں بھریں، جد و جہد کریں تو شاید کچھ بات بن جائے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ دیکھتے ہیں نواز شریف، مریم اور صفدر جیل جاتے ہیں یا نہیں، میاں صاحب کو چاہئے واپس آ کر جدوجہد کریں۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے قیام سے لیکر آج تک خطرات کا سامنا ہے، قوموں کو خطرات کا سامنا ہوتا ہے، یہ کوئی ایسا ایشو نہیں، خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے بھی ملک کو چلانا ہے لیکن خزانے پر منشی بٹھایا گیا تھا، اب اس منشی کو کیا کہوں؟آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرف مفرور ہے، وہ قوم کا اور ہمارا مجرم ہے، اگر وہ اتنا بہادر کمانڈو ہے تو ملک سے بھاگا کیوں ہے؟ پرویز مشرف اتنا بہادر اور کمانڈو ہے تو واپس آ کر کیسز کا سامنا کرے۔

”ہم ان کو سزا دلوا کر رہیں گے“

اسلام آباد (این این آئی) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پانچ جولائی کو یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ وہ دن تھا جب آج سے چالیس سال قبل ایک فوجی ڈکٹیٹرنے قوم کو ہائی جیک کرلیا تھا اور اس نے اداروں کو ایک ایک کر کے تباہ کرنا شروع کر دیا تھا، جہاد کو پرائیویٹائز کیا اور مذہب کے نام پر عورتوں اور غیر مسلموں کے خلاف کالے قوانین لاگو کرنے شروع کردیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب قوم کا تنزلی کی طرف سفر کی ابتداءہوئی اور یہ قومی اجتمائی گراوٹ اور افرا تفری آج تک مذہب کے نام پر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی کی بات ہے کہ جہاد کو پرائیویٹ کرنے سے اور مذہب کو اپنے سیاسی فائدوں کے لئے استعمال کرنے کی تباہ کن پالیسی آج تک جاری ہے۔ ان تباہ کن پالیسیوں کے مضمرات سمجھنے کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئیں آج عہد کریں کہ ان پالیسیوں کو بدلیں گے، مذہبی انتہا پسندی کی سوچ اور جہاد کی پرائیویٹائزیشن اور ڈکٹیٹر کی جانب سے پھیلائی گئی فرقہ پرستی کی لعنت کے خلاف لڑیں گے۔ آج کے روز ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان ایک جمہوری، کثیراجہتی اور ایک میانہ رو ملک بنے گا جہاں مذہبی انتہا پسندی، عسکریت پسندی، اور فرقہ بندی کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ عہد بھی کریں کہ ڈکٹیٹروں اور عوام کے حقوق اور آزادیوں کو غصب کرنے والوں کو ضرور سزا دلوائیں گے۔ آصف علی زرداری نے جمہوریت کے شہداءکو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قومی تاریخ کے سیاہ دنوں میں انھوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آج ہم ان لوگوں کو بھی یاد کرتے ہیں جنھوں نے دہشتگردی کی سوچ سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں اور مصائب جھیلے۔

پیپلزپارٹی چھوڑنے والے کارکنوں کو آصف زرداری نے ’گندے انڈوں‘ کا خطاب دیدیا

مورو(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ عمران خان ہماری پارٹی سے جانے والے گندے انڈوں کے ساتھ تصویریں تو کھنچوا رہے ہیں لیکن انہیں الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیں گے۔مورو میں تقریب سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں بہت دور تک سوچنا پڑتا ہے، اگر میں نے اپنے دور حکومت میں اقتدارمنتخب نمائندوں کو نہ سونپا ہوتا تو آج نواز شریف وزیراعظم نہیں صدر بنے ہوتے۔ نواز شریف چارسال میں 4 مرتبہ اسمبلی میں آئے ہیں، ان سے زیادہ تواسمبلی میں محمد خان جونیجو مرحوم آتے تھے۔ کیا جمہوری وزیر اعظم ایسا ہوتا ہے، اگر یہی معیار رہا تو دوسرا وزیراعظم ایک بار آئے گا یا آئے گا ہی نہیں۔آصف زرادری نے کہا کہ بھٹو نے چین دوستی کی بنیاد رکھی میں نے اسے آگے بڑھایا، ہم نے چین کی جانب اس لئے دیکھا کہ ہمیں اپنے ملک کا دفاع اور ترقی عزیز تھی، سی پیک پر صرف ایک ملک کو اعتراض ہے جو نواز شریف کا یار ہے، نواز شریف نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ہے، ہم دنیا کی جنگ ہار رہے ہیں، ہم نے کئی بار کہا کہ خارجہ پالیسی بنائی جائے اور وزیر خارجہ مقررکریں لیکن آپ نے ایک نہ سنی، پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو سال پہلے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں باقاعدہ وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔ عالمی طاقتیں مودی کو گلے لگارہی ہیں اوروزیراعظم نواز شریف مری میں جانوروں سے کھیلتے رہے۔پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والے سیاستدانوں سے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ اس خطے میں وڈیروں کا راج رہا ہے، انھوں نے عوام کی خدمت نہیں کی لیکن اب بلاول اورآصفہ مستقبل کی قیادت ہیں، بیٹیاں ایک ٹوئٹ کرتی ہیں۔ جس پر انہیں اور پارٹی کو سوچنا پڑتا ہے کہ کسی شخص کو پارٹی میں شامل کریں یا نہیں۔ عمران خان نے سیاست کو مذاق بنایا ہوا ہے، ہمارے جو چھوٹے موٹے گندے انڈے ادھر ادھر جارہے ہیں، عمران خان بھی ان گندے انڈوں کے ساتھ تصویریں کھنچوارہا ہے لیکن ان لوگوں کو وہ بھی ٹکٹ نہیں دیں گے، دوست پرامید رہیں اگلی فتح ہماری ہے۔

زرداری کے سیاسی پلان نے سب کو چوکنا کر دیا ،’شیر‘ شیر نہیں درندہ ہے

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ہم پولنگ اسٹیشنز سے نتائج لے کر اٹھیں گے اور پورا پاکستان جیت کر دکھائیں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ مجھے خیبر پختونخوا اور پختونوں سے پیار ہے کیونکہ اس دھرتی نے پاکستان کو بنانے، اس کے استحکام اور اس جنگ میں بڑی قربانی دی ہے جو ہم پر تھوپی گئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ ہم یہ جنگ ہار رہے ہیں، گردن کاٹنے والا اور جس کی کٹ رہی ہے دونوں کلمہ پڑ ھ رہے ہیں، دونوں طرف سے اللہ اکبر کا نعرہ بلند ہوتا ہےاور اس میں نقصان مسلم دنیا کا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھاکہ 2013 میں ہم نے انتخابی مہم ہی نہیں چلائی، میں نے پہلے دن ہی کہا تھاکہ یہ انتخابات آر او الیکشن ہیں۔ اس بار وہ خود ، بلاول اور آصفہ سمیت سب ہی میدان میں ہوں گے۔ الیکشن کے ٹکٹ خود تقسیم کریں گے، اب ہم این آر او الیکشن نہیں ہونے دیں گے، الیکشن کے نتائج لے کر اٹھیں گے اور پورا پاکستان جیت کر دکھائیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں پرویز مشرف سے جو پاکستان ملا اس میں ہمیں گندم اور چینی تک درآمد کرنی پڑی لیکن ہم نے ایک برس میں ہی ایسے اقدامات کئے جس سے ہمارے پاس گندم کے ذخائر جمع ہوگئے۔ ایک طرف کوئی کہتا ہے کہ میں شیر ہوں، شیر تو جنگل کا درندہ ہے جو ہر کمزور جانور کو کھاتا ہے، شیر کہتا ہے کہ میں کبوتر کھاجاو¿ں گا۔ حکومت کو 4 سال ہوگئے لیکن انہوں نے جو بڑے بڑے وعدے کئے وہ اب تک پورے نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں خام تیل فی بیرل 140 ڈالر تک تھا تو ہم بجلی 7 روپے فی یونٹ دے رہے تھے لیکن اب 40 ڈالر فی بیرل ہے اور حکومت بجلی 14 روپے فی یونٹ بجلی دے رہی ہے، اگر بجلی آبھی گئی تو اتنی مہنگی بجلی کون خریدے گا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ میں نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کارکنوں کے علاوہ شہدا اے پی ایس کے لواحقین سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی لیکن کسی نے بھی مجھے نہیں کہا کہ نئے پاکستان میں ہم خوش ہیں،انہیں تو یہاں پرانا پاکستان بھی اجڑا ہوا نظر آرہا ہے، پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی سب کے ساتھ انصاف ہوگا، خیبرپختونخوا میں برسراقتدار جماعت خود کو سونامی کہتی ہے، اس سونامی نے خیبر پختونخوا میں تباہی پھیلائی ہوئی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ یہ سونامی نہیں ہوگی بلکہ خیبر پختونخوا میں کوئی الگ جماعت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمش کاایسا دانہ نہیں جس میں تنکا نہ ہو، اب تو جج نے کسی کو گاڈ فادر کہہ دیا ہے اب میں کیا کہوں۔ نواز شریف کی حکومت ایک نیا فاٹا بل متعارف کرا رہی ہے، وزیر اعظم فاٹا والوں کو نیا لالی پاپ دے رہے ہیں لیکن ہم اس بل کی مخالفت کریں گے۔پڑوسی ملکوں سے تعلقات پر آصف زرداری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نواز شریف سے ملک سنبھل نہیں پارہا، ہمیں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تشویش ہے، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھارت سے لائن آف کنٹرول پر تو کشیدگی رہتی تھی لیکن ہم نے دیگر پڑوسی ملکوں سے تعلقات کو کبھی اس قدر کشیدہ نہیں ہونے دیا جتنے آج ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دور کے دوستوں سے دوستی کے ساتھ ہی محلے والوں سے بھی مراسم رکھنے چاہئیں۔کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کی ریلی پر شیلنگ پر آصف زرداری نے کہا کہ میں پی ایس پی کو سیاسی جماعت نہیں مانتا، انہیں جلسہ کرنا ہے تو کسی میدان میں جائیں لیکن ریڈ زون جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پانامہ فیصلہ پر برہم ،آصف زرداری میدان میں آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پاناما کا فیصلہ ’پگڑی گر گئی اور عزت بچ گئی‘ والی بات ہے کیونکہ ملک کے وزیراعظم اب ماتحت اداروں کے سامنے پیش ہوں گے۔کراچی میں سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین مولابخش چانڈیو نے پاناما کیس کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ نہیں سنایا بلکہ کیس مزید چلے گا، ملک کے وزیراعظم اب ماتحت اداروں کے سامنے پیش ہوں گے اس لیے اخلاقی طور پر نواز شریف کو وزیراعظم نہیں رہنا چاہیئے اور لیگی وزرا مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں شرم کی بات ہے۔