تازہ تر ین

پیپلزپارٹی چھوڑنے والے کارکنوں کو آصف زرداری نے ’گندے انڈوں‘ کا خطاب دیدیا

مورو(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ عمران خان ہماری پارٹی سے جانے والے گندے انڈوں کے ساتھ تصویریں تو کھنچوا رہے ہیں لیکن انہیں الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیں گے۔مورو میں تقریب سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں بہت دور تک سوچنا پڑتا ہے، اگر میں نے اپنے دور حکومت میں اقتدارمنتخب نمائندوں کو نہ سونپا ہوتا تو آج نواز شریف وزیراعظم نہیں صدر بنے ہوتے۔ نواز شریف چارسال میں 4 مرتبہ اسمبلی میں آئے ہیں، ان سے زیادہ تواسمبلی میں محمد خان جونیجو مرحوم آتے تھے۔ کیا جمہوری وزیر اعظم ایسا ہوتا ہے، اگر یہی معیار رہا تو دوسرا وزیراعظم ایک بار آئے گا یا آئے گا ہی نہیں۔آصف زرادری نے کہا کہ بھٹو نے چین دوستی کی بنیاد رکھی میں نے اسے آگے بڑھایا، ہم نے چین کی جانب اس لئے دیکھا کہ ہمیں اپنے ملک کا دفاع اور ترقی عزیز تھی، سی پیک پر صرف ایک ملک کو اعتراض ہے جو نواز شریف کا یار ہے، نواز شریف نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ہے، ہم دنیا کی جنگ ہار رہے ہیں، ہم نے کئی بار کہا کہ خارجہ پالیسی بنائی جائے اور وزیر خارجہ مقررکریں لیکن آپ نے ایک نہ سنی، پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو سال پہلے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں باقاعدہ وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔ عالمی طاقتیں مودی کو گلے لگارہی ہیں اوروزیراعظم نواز شریف مری میں جانوروں سے کھیلتے رہے۔پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والے سیاستدانوں سے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ اس خطے میں وڈیروں کا راج رہا ہے، انھوں نے عوام کی خدمت نہیں کی لیکن اب بلاول اورآصفہ مستقبل کی قیادت ہیں، بیٹیاں ایک ٹوئٹ کرتی ہیں۔ جس پر انہیں اور پارٹی کو سوچنا پڑتا ہے کہ کسی شخص کو پارٹی میں شامل کریں یا نہیں۔ عمران خان نے سیاست کو مذاق بنایا ہوا ہے، ہمارے جو چھوٹے موٹے گندے انڈے ادھر ادھر جارہے ہیں، عمران خان بھی ان گندے انڈوں کے ساتھ تصویریں کھنچوارہا ہے لیکن ان لوگوں کو وہ بھی ٹکٹ نہیں دیں گے، دوست پرامید رہیں اگلی فتح ہماری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain