تازہ تر ین

منگولیا میں شدید زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ

منگولیا کے مختلف حصوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت عالمی میڈیا کے مطابق 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ اتنی شدت کا زلزلہ مکانات یا کمزور ڈھانچوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain