اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر مملک برائے داخلہ امور شہر یار آفریدی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود ہیں۔اجلاس میں ملکی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال سمیت چین، روس اور امریکا کے ساتھ تعلقات کی صورتحال بھی زیر غور ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Tag Archives: asif azam
شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرکے پیسے نکلوائے جانے کا انکشاف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کو ہیک کرکے پیسے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔شہریوں کے اکاؤنٹس ہیک کرکے پیسے نکلوائے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر ونگ نے بتایا ہے کہ متعدد شہریوں کے اکاؤنٹس سے پیسے نکالے گئے، جس کے خلاف متعدد افراد کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے نے اکاؤنٹ ہیکنگ کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ سے 30 لاکھ روپے غائب ہوگئے ہیں۔اس سے چند روز قبل بینک اسلامی کے پے منٹ کارڈز کے ڈیٹا پر بھی سائبر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 80 کروڑ روپے کی رقم چوری ہوچکی ہے۔ ملک کے متعدد بینکوں نے انٹرنیشنل پے منٹ اسکیم سے ہونے والی تمام بین الاقوامی ٹرانزیکشن کو بھی معطل کردیا ہے۔
دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
دبئی (ویب ڈیسک) دبئی ٹیسٹ میں چوتھے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے 462 رنز کے ہدف کے جواب میں 3 وکٹوں پر136 رنز بنا لیے۔دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، قومی ٹیم کو جیت کے لیے 7 وکٹیں درکار ہیں جب کہ کینگروز کو کامیابی کے لیے مزید 326 رنز بنانے ہیں، بظاہر اسپن بالنگ اٹیک کی وجہ سے قومی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط نظر آتی ہے۔دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنرز نے پراعتماد آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 87 رنز جوڑے جس کے بعد ایرون فنچ 49 کے انفرادی اسکور پر محمد عباس کی گیند پر ایلبی ڈبلیو ہوگئے، پہلی وکٹ گرنے کے بعد شان مارش اور مشل مارش بھی بغیر کھاتہ کھولے87 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی محمد عباس نے آؤٹ کیا۔پاکستان نے آخری سیشن میں تین اہم وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کو دباؤ میں لے لیا، آج جب کھیل ختم ہوا تو کینگروز نے 136 رنز بنا لیے تھے، عثمان خواجہ 50 اور ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر45 رنز بنائے تھے تاہم آج جب کھیل شروع ہوا تو 65 رنز کے اضافے کے بعد امام الحق 48 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد حارث سہیل بھی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم نے 71 رنز کی شراکت قائم کی، اسد شفیق نے 41 اور بابر اعظم نے 28 رنز بنائے۔ٹیسٹ میچ کے پہلے دن قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق نے انتہائی پراعتماد انداز میں کیا اور دونوں اوپنرز نے 205 رنز کی شراکت قائم کی، پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کی بدولت قومی ٹیم نے 482 رنز بنائے۔پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور حارث سہیل نے سنچری جب کہ اسد شفیق اور امام الحق نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کردی، پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 48، اسد شفیق نے 41 اور حارث سہیل نے 39 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنرز نے 142 رنز کا آغاز فراہم کیا، عثمان خواجہ نے 85 اور ایرون فنچ نے 62 رنز بنائے تاہم اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 202 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے صرف 36 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
asif azam
ڈی پی اوپاکپتن معاملہ؛ چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈی پی او پاکپتن اور خاور مانیکا کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈی پی او پاکپتن اور خاور مانیکا کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ابوبکر خدابخش، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی اوپاک پتن کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جب کہ کیس کل سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی پی او پاکپتن کی جانب سے خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے کا معاملے سامنے ا?یا تھا جس کے بعد آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔خاور مانیکا کو 23 اگست کو گارڈز سمیت پولیس نے ناکے پر روکا لیکن خاور مانیکا نے گاڑی نہ روکی اور آگے نکل گئے، جس پر پولیس اہلکاروں نے پیچھا کرکے ان کی گاڑی روکی تو پولیس اہلکاروں اور خاور مانیکا کے گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی، رپورٹ ملنے کے بعد وزیراعظم نے واقعہ کو محکمانہ معاملہ قراردیتے ہوئے معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
الیکشن کا آخری مرحلہ آج مکمل، پارٹی پوزیشن واضح ہوجائے گی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری ہونے کے بعد آج عام انتخابات 2018 کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا جس سے تمام جماعتوں کی پوزیشن بھی واضح ہو جائے گی۔الیکشن کمیشن آج عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی 221 نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی کا نوٹیفیکشن جاری کرے گا جس سے پارٹی پوزیشن بھی واضع ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان سیاسی جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی ترجیحی فہرست کے مطابق کرے گا۔قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستیں ہیں جب کہ 10 نشستیں اقلیتی ارکان کے لیے مخصوص ہیں. اس طرح قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 70 مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشست پر جیتنے والے کامیاب امیدواروں کو حلف اُٹھانے سے قبل کسی ایک سیٹ کا انتخاب کرکے بقیہ نشستوں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ نومنتخب کامیاب امیدوار اپنی نشستیں چھوڑنے کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی آگاہ کر سکتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد کے حملے میں میجر سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک
سری نگر(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں میجر سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگئے۔ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گوریز میں بھارتی فوج گشت میں مصروف تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگاکر اس پر حملہ کردیا۔ فائرنگ سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جن میں ایک میجر بھی شامل ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ آپریشن کے دوران قابض فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے کر شہید کردیا۔حریت رہنماو¿ں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یسین ملک نے مشترکہ بیان میں میں آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی سازش کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی ائین کے تحت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو زمینیں خریدنے کی اجازت نہیں تاہم بھارتی حکومت نے آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔عدالت کی جانب سے بھارتی حکومت کی درخواست منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے تنیجے میں بھارتی حکومت اسرائیل میں یہودی بستیوں کی طرز پر ملک بھر سے ہندوو¿ں کو لاکر مقبوضہ کشمیر میں آباد کرے گی اور مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کردیا جائے گا۔
بلوچستان میں فورسز کی گاڑی کو حادثہ ، 4 اہلکار شہید
خضدار(ویب ڈیسک) ضلع واشک کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب بلوچستان کے علاقے واشک میں فورسز کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔سیکورٹی اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایف سی کا دو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جارہا تھا کہ ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔
نیب نے پنجاب پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا
لاہور(ویب ڈیسک ) نیب نے پنجاب پولیس میں گھپلوں میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کے بعد پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار پرآگئی ہے اور نیب نے گھپلوں میں ملوث پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے نیب لاہور کی جانب سے آئی جی پنجاب کو لکھا گیا ہے جس میں سازوسامان کی خریداری کی تفصیلات اور ملوث افسران کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کو مکمل ریکارڈ کی فراہمی کے لئے متعدد مراسلے لکھے جا چکے ہیں لیکن پنجاب پولیس نے تاحال مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا اس لئے نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ بھیجا جائے۔نیب لاہور نے ایس ایس پی عبد الرب چوہدری کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر پنجاب پولیس میں 2012 سے 2015 کے دوران بلٹ پروف اور سردیوں کے جیکٹس کی خریداری کی چھان بین، ڈولفن ہیلمٹس، ہتھکڑیوں, چھتریوں اور اینٹی رائٹس فورس کے سامان کی خریداری میں مبینہ گھپلوں اور پولیس افسران نے کرپشن کے ذریعے ہاوسنگ سوسائٹی میں گھر اور بنگلے بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ آئی جی پنجاب آفس میں تعینات رجسٹرار اور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مبینہ کرپشن کے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
اٹک: سرکاری بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
اٹک (ویب ڈیسک) اٹک کے علاقے بسال روڈ پر ڈھوک گاما میں ایک بس کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے سرکاری بس کو نشانہ بنایا اور دھماکا کر کے فرار ہو گئے۔ دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی بس میں سویلین ملازمین سوار تھے۔ اٹک دھماکے میں ایک شہید اور 13 افراد زخمی ہوئے۔ موٹر سائیکل سواروں نے تعاقب کرنے کے بعد بس کو نشانہ بنایا۔امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو چکا ہے جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔