Tag Archives: cheif justice

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے باہر موجود سائلین کوعمارت کے اندر بلوالیا

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت کے باہر جمع ہونے والے سائلین کے مسائل دریافت کیے اور انہیں عمارت کے اندر بلوالیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے مختلف مقدمات کی سماعت کی، اس موقع پر سائلین کی بڑی تعداد عمارت کے باہر اپنی درخواستیں اور پلے کارڈز لے کر موجود رہی۔مقدمات کی سماعت کے بعد جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت سے باہر آئے اور سائلین کے مسائل سنے، اس دوران ایک خاتون نے چیف جسٹس پاکستان کے پاؤں پکڑ لیے۔اس موقع پر جھنگ کے رہائشی حسین عباس نے اپنے پلاٹ پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا جب کہ ایک خاتون حسینہ بی بی نے اندراج مقدمہ کے خلاف احتجاج کیا اور عدالت سے انصاف کی اپیل کی، حسینہ بی بی نے دو روز قبل بھی سپریم کورٹ کے باہر خود سوزی کی کوشش کی تھی۔چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کے مسائل سننے کے بعد انہیں عمارت کے اندر بلوا لیا۔

”ساری رات مچھر مار تا رہا “چیف جسٹس برہم ،انتظامیہ کوکھری کھری سنادیں

کراچی(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے شہر میں گندگی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں شہر کی صفائی کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی رپورٹ سے متعلق سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے واٹر کمیشن کی عبوری رپورٹ پر چیف سیکریٹری سے مکالمہ کیا کہ اس رپورٹ پر کوئی اعتراض ہے توبتائیں۔اس پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ میں نے رپورٹ نہیں دیکھی مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگلے ہفتے یا اتوار کو یہ کیس سنیں گے۔جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت کہا کہ گندگی ہٹانا کس کا کام ہے؟ یہ سب وسیم اختر کا کام ہے، میئر کراچی کے کام ہم کررہے ہیں۔