اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)محکمہ انسداد دہشت گردی نے 20دہشت گردوں کی ریڈ بک جاری کر دی، مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50لاکھ سے ایک کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری کی جانے والی ریڈ بک میں مطلوب 20دہشت گردوں کی تصاویر، نام اور پتے درج ہیں۔مطلوب دہشت گرد بینظیر بھٹو، جنرل مشرف اور شجاع خانزاہ پر حملوں میں ملوث ہیں، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سخی سرور دربار، قاسم بیلہ، کاکول اکیڈمی دھماکوں میں بھی ملوث ہے۔
Tag Archives: counter-terrorism-departmen
لیہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی…. 5 دہشت گرد ہلاک
لیہ(ویب ڈیسک) لیہ میں کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک مکان کو گھیرے میں لیا تو اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 سے 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے قبضے سے 4 ہینڈ گرینیڈ، 2 رائفل اور دیگر دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا جب کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاش شروع کردی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار سے ہے جب کہ دہشت گردوں کو عمر خالد خراسانی کی جانب سے آج ملتان میں کارروائی کے احکامات ملے تھے۔