Tag Archives: Dr Asim

ڈاکٹر عاصم نے چوہدری نثار بارے دل کی بات کہہ دی

کراچی(ویب ڈیسک) ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری نثارعہدہ چھوڑنے والوں میں سے نہیں ہیں یہ گدی نشین ہیں اور میں نے چوہدری نثار کو بددعا دی تھی،۔ڈاکٹرعاصم نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف نے حکومتی مشینری اپنی ذات کے لئے استعمال کی، ن لیگ کا مستقبل کچھ اچھا دکھائی نہیں دے رہا جب کہ نوازشریف سازش پرنہیں اپنی حرکتوں پر گئے ہیں، مجھے خوشی نہیں ہوئی بلکہ افسوس ہوا کہ ہمارے ملک کے لیڈر بھی اس طرح کے ہوسکتے ۔ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ مجھے پکڑ کر میرے خلاف ریفرنس بنایا گیا اور شریف فیملی فیصلہ آنے کے باوجود مزے سے گھوم رہی ہے، نیب کو نواز شریف کی کرپشن کا پتا تھا پھربھی کیس کیوں نہیں بنائے، چیرمین نیب کو اخلاقی طور پر استعفی دے دینا چاہیئے، لوگوں کو خوش نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ اور بھی لوگ زد میں آئیں گے، چور پولیس کا کیس ہرجمہوریت میں ہوتا ہے، طاقت ور بھی کبھی شکنجے میں آہی جاتا ہے جب کہ اچھا ہوا کہ سب کچھ کھل کرسامنے آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے میں بھاگنے والوں میں سے نہیں، میری باہر کوئی جائیداد یا فلیٹ نہیں ہےاوراگرگیا تو واپس آو¿ں گا، ہم نے اصولوں کے لئے لڑنا ہے جب کہ 5 سال پپلزپارٹی ان ہی اصولوں پر لڑتی رہی۔ڈاکٹرعاصم نے مزید کہا کہ چوہدری نثارعہدہ چھوڑنے والوں میں سے نہیں ہیں یہ گدی نشین ہیں، میں نے چوہدری نثار کو بددعا دی تھی، میرے اوپر چوہدری نثارنے تحقیقات کے بغیرجھوٹے کیس بنائے، میرے کیس گو مگو کی کیفیت سے دوچار ہیں جب کہ میں چیئرمین نیب کے خلاف درخواست دائرکروں گا۔

پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر عاصم کو بڑی خو شخبری سنادی

کراچی: (ویب ڈیسک) قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو اور دیگر پارٹی رہنماو¿ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی پی کے نومنتخب عہدیداروں کے متعلق بتایا۔ تفصیلات کے مطابق، ہمایوں خان کو پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا صدر، فیصل کریم کنڈی کو جنرل سیکٹری اور روبینہ خالد کو سیکرٹری اطلاعات بنا دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد بلوچستان کے لئے حاجی علی محمد جتک کو صدر، اقبال شاہ کو جنرل سیکرٹری، اعجاز بلوچ کو ڈپٹی سیکرٹری جبکہ سردار سربلند خان کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی ڈویڑن کا صدر، سینیٹر سعید غنی کو جنرل سیکرٹری اور شہلا رضا کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔ –