مکہ المکرمہ ( ویب ڈیسک ) ایک ”حاجی صاحب“ نے سال کی سب سے بہترین سیلفی بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور ایسا کام کرتے ہوئے سیلفی بنائی ہے جو آج تک کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ یہ حاجی صاحب فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران جب شیطان کو کنکریاں مارنے پہنچے تو اس موقع پر سیلفی بنانا بھی ضروری سمجھا۔بس پھر کیا تھا، ایک ہاتھ میں سمارٹ فون تھاما اور دوسرے میں کنکر پکڑ کر شیطان کو مارنے کا سٹائل بنایا اور ”کڑچ“ کر کے سیلفی بنا لی۔ ان کے اس انداز میں سیلفی لیتے ہوئے وہاں موجود ایک اور نامعلوم شخص نے تصویر بنا لی جو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے اور ہر کوئی ”حاجی صاحب“ کے اس سٹائل پر ’فدا‘ نظر آ رہا ہے۔
Tag Archives: hajj
حج کے مقدس مقامات کو بین االاقوامی بنانے کا مطالبہ،دنیا حیران
سعودی عرب نے قطر کی جانب سے حج کے مقدس مقامات کو بین االاقوامی بنانے کے مطالبے کو جارحانہ فعل قرار دیا ہے۔عرب نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ہم ایسے کسی بھی فریق کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جو مقدس مقامات کو بین الاقوامی قرار دینے کے لیے کام کررہا ہے۔عادل الجبیر نے قطر کی جانب سے حج کے معاملات کو سیاسی بنانے کی کوششوں کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب قطر کی جانب سے اپنے عازمین حج کی مملکت میں آمد کو روکنے کے لیے اور حج امور کو سیاسی بنانے کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ” مملکت کی عازمین حج کے خیر مقدم اور انہیں سہولتیں مہیا کرنے کی تاریخ بڑی واضح ہے اور انہیں ہر طرح سے سہولتیں مہیا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔دوسری جانب قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن الرحمان الثانی نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ قطر نے اس قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے، یہ جھوٹی خبریں اور ہمارے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔
حج آپریشن شروع ،پروازیں روانہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری حج سکیم کے تحت آج سے پروازوں کا آغاز ہوگیا۔ پہلی حج پرواز 328 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو الوداع کہا۔ اس موقع پر خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حجاج کے لئے سفر کو پرآسائش بنا رہے ہیں۔ عازمین سعودی حکام‘ رضا کاروں اور معاونین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ دوسری جانب کراچی سے بھی پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔ پرواز 300 سے زائد عازمین کو لے کر حجاج مقدس روانہ ہوئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے عازمین کو الوداع کہا۔ ایئرپورٹ لبیک اللھم لبیک کی صداﺅں سے گونج اٹھا۔ اِدھر لاہور سے پہلی پرواز کو سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چودھری الوداع کہیں گے جبکہ پشاور سے عازمین حج کی پرواز کو گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا روانہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت یہ فلائٹ آپریشن 26 اگست تک جاری رہیں گے۔ اس دوران 426 پروازوں سے ایک لاکھ 7 ہزار 5 سو 25 عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔
حج پہ جانے والے افراد کیلئے اہم خبر….جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی 15 سے 18اپریل تک ہوگی جس کیلئے مختلف بنکوں کی شاخیں نامزد کی جائیں گی۔ کامیاب درخواست گزاروں کی قرعہ اندازی 28 اپریل کو متوقع ہے۔ سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 60 فیصد اور پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ 40 فیصد مختص کیا گیا ہے۔
حج اداکرنے والے افراد کیلئے افسوسناک خبر….بڑی پابندی لگا دی گئی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت نے گزشتہ 7 برس کے دوران فریضہ حج ادا کرنے والے حاجیوں پر سرکاری اسکیم کے تحت حج 2017ءکیلئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب ایسے عازمین سرکاری اسکیم کے تحت حج 2017 ءکیلئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے، تاہم حج بدل ادا کرنے والے عازمین حج کو صرف پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواست دینے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو حج انتظامات 2017 ءکے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اجلاس کو بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کے وڑن کی روشنی میں گزشتہ تین سال کے دوران حج انتظامات کو بہت بہتر بنایا گیا ہے۔ 2013 میں سرکاری سکیم کے تحت 86ہزار 919 درخواستیں آئی تھیں جو 2016 ئ میں بڑھ کر 28ہزار 617 ہوگئیں۔ تین سال میں درخواستوں میں 300 فیصد اضافہ حکومت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے حج انتظامات کو بہتر بنانے کی تعریف کی اور کہاکہ سردارمحمدیوسف کی سربراہی میں وزارت کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجیوں کی سہولتوں کیلئے اچھے اقدامات کیے گئے ہیں لیکن بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہے۔ لہٰذا وزارت مذہبی امور حج انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کرے۔ حج اخراجات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جائے۔ سہولتوں کو مزید بہتر کیا جائے۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ حج 2017ئ کے انتظامات کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ حرم شریف میں توسیع کے کام کی وجہ سے پاکستان کا حج کوٹہ کم کرکے ایک لاکھ 43 ہزار 3 سو 68 کردیا تھا۔ اب پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 2 سو 10 بحال کردیا گیا ہے۔ حاجیوں کیلئے عمارتوں کے حصول کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سعودی حکومت کو درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کی موجودہ آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ میں کم از کم 15 ہزار کا اضافہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ کم سے کم لاگت میں زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر انتظامات، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں یومیہ تین اوقات کا کھانا فراہم کرنے، سفر اور رہائش کی معیاری سہولت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ حکومت اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کے آرام اور سہولیات کیلئے وزارت کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت مذہبی امور حج انتظامات کے کام کو محض سرکاری ڈیوٹی سمجھ کر ادا نہ کرے بلکہ مذہبی جذبے کے ساتھ یہ فریضہ انجام دے۔ میٹنگ میں وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد اور سیکرٹری مذہبی امور چودھری خالد مسعود سمیت اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔