Tag Archives: icc

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان آمد ….پاک بھارت سیریز نا ہونے کی رکاوٹ مودی ہے

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ دیکھنے ضرور جاو¿ں گا۔اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے لیے قومی کرکٹرز کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ،تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے، میچ دیکھنے لازمی انگلینڈ جاﺅں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیئے اور دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے بی سی سی آئی کو نہیں بھارتی حکومت کو مسئلہ ہے۔قبل ازیں شاہد آفریدی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ ایدھی ہوم کھارادر پہنچے اور بلقیس ایدھی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی ایدھی ہوم میں بچوں سے گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

دبئی(ویب ڈیسک) بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر ناصرف سیریز اپنے نام کر لی ہے بلکہ ٹیسٹ رینکنگ میں 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ بھی مضبوط کر لیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور یونس خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم باﺅلرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی باﺅلر شامل نہیں ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے اور آسٹریلیا کا 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ فہرست میں جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کے 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ بھارت کے چتیشور پجارا دوسرے، جو روٹ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے، کین ولیم سن پانچویں، اظہر علی چھٹے، یونس خان ساتویں، ڈیوڈ وارنر آٹھویں، ہاشم آملہ نویں اور کوانٹن ڈی کوک دسویں نمبر پر ہیں۔اسی طرحباﺅلرز کی فہرست میں رویندرا جدیجہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، رنگانا ہیراتھ تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، جیمز اینڈرسن پانچویں، سٹورٹ براڈ چھٹے، ڈیل سٹین ساتویں، کاگیسو ربادا آٹھویں، ویرنون فلینڈر نویں اور نیل ویگنر دسویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ؟آئی سی سی کا اہم فیصلہ

برسبین (نیوز ایجنسیاں)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے تعلق آئندہ ماہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرسکتی ہے۔ پاکستان میں مجوزہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی آمد پر بھی فیصلہ آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپریل میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں آئی سی سی ان مختلف بورڈ ممبران کے سیکیورٹی منیجرز کی رپورٹ کا جائزہ لے گی، جو پی ایس ایل فائنل کے موقع پر لاہور میں موجود تھے۔ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ کی روشنی میں بورڈ ممبران پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی حوالے سے ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید بات ہو گی۔ پاکستان ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک نے اس سال ستمبر میں چار ٹی ٹوئنٹیز کیلئے ورلڈ الیون ٹیم پاکستان بھیجنے کی بات کی ہے۔ترجمان آئی سی سی کے مطابق اس بارے میں کوئی فیصلہ اپریل کے اجلاس میں ہوسکتا ہے۔ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر آئی سی سی کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی منیجرزبھی پاکستان میں موجود تھے۔

سپر لیگ فائنل ….پی سی بی کا سب سے بڑ امتحان ،سخت دباﺅ کا شکار

لاہور(نیوز ایجنسیاں) پی ایس ایل فائنل میں شریک غیرملکی کرکٹرز کی 5 لاکھ ڈالرز کی انشورنس کرائی جائے گی۔سیکیورٹی خدشات کے باوجود حکومت و پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ ٹو کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں غیرملکی کھلاڑی شرکت سے گریزاں اور کئی بڑے نام دستبردار ہو چکے ہیں، موجودہ حالات کے تناظر میں بورڈ فارن کرکٹرز کی 5،5 لاکھ ڈالرز کی انشورش کرائے گا جبکہ فائنل میں جو بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی شریک ہوئے وہ پہلے سے ہی انشورڈ ہوں گے، دیگر کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پی سی بی فائنل کی انشورنس نہیں کرائے گا۔واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں میچز کو ہی انشورڈ کرا لیا جاتا ہے تاکہ موسم، دہشت گرد حملے یا کسی قدرتی آفت کی وجہ سے انعقاد نہ ہو تو نقصان کی تلافی میں مدد ملے، رواں برس بھارتی ٹیم کے انگلینڈ سے کٹک میں ہونے والے ون ڈے کا انشورنش کور تقریباً22کروڑ روپے تھا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی بڑے ناموں کی جانب سے لاہور آنے سے انکار پر سخت دباو¿ کا شکار ہے،ناقدین پہلے ہی کہہ چکے کہ تیسرے درجے کے غیرملکی کرکٹرز کو بلانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ادھر سری لنکا اور بنگلہ دیش کے حال ہی میں ریٹائرڈ یا ٹیم سے باہر کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا گیا، مگر بیشتر اہل خانہ کی جانب سے دباو¿ کے سبب کوئی وعدہ نہیں کر رہے، جو آنے کو تیار ہیں وہ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اتنی بڑی رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں جو ان کے رتبے سے میل نہیں کھاتی۔

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کی فہرست جاری

دبئی( ویب ڈیسک) پاکستان اور کینگروز کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا جوڑ 13 جنوری کو برسبین کے میدان میں پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم اس وقت 89 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔پاکستان کو موجودہ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کم از کم ایک میچ میں لازمی فتح درکار ہے، اگر 2 میچز میں کامیابی حاصل کی تو پوائنٹس91 ہو جائیں گے لیکن اسکے باوجود بنگال ٹائیگرز نمبر 7پر براجمان رہیں گے۔ سیریز میں فتح کی صورت میں پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دے گی اور ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔اس وقت رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم 120 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر 116 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ ، بھارت 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 107 پوائنٹس لیکر 5 ویں، سری لنکا 101 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، بنگلہ دیش 7ویں، پاکستان 8 ویں، ویسٹ انڈیز 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔مئی 2019 میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ اور7 ٹاپ رینکنگ سائیڈز براہ راست شرکت کریں گی جبکہ باقی 4 ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ کی 6 ٹیموں کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں حصہ لیں گی اور ٹاپ 2 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کی اہل ہوں گی۔