Tag Archives: imran-khan-pti

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، طاہر القادری کا ساتھ دینگے یا نہیں ؟؟ عمران خان نے واضح کر دیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ طاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے لئے سڑکوں پر نکلے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سب کو ماڈل ٹاون رپورٹ دیکھنی چاہیے، شہباز شریف اوررانا ثناء اللہ فوری استعفے دیں، رانا ثناء اللہ نے گولیاں چلانے کا حکم جاری کیا اورشہبازشریف کا جھوٹ پکڑا گیا، مقدمہ شہباز شریف اورعابد شیرعلی پرچلنا چاہیے، طاہرالقادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں، طاہرالقادری اگرسانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اورشفاف الیکشن کے لئے  پرامن احتجاج کیا پھربھی ہم پرالزامات لگائے گئے، آمرکی گود میں پلنے والے میرے خلاف مقدمات درج کررہے ہیں۔ عمران خان نے نوازشریف سے ہاتھ  ملانے کے سوال پر جواب دیا کہ میں مجرموں اور قوم کے دشمنوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے اور اس متعلق ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم کو طیب اردگان جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 11 دسمبر تک توسیع دے دی گئی جب کہ مقدمہ سیشن عدالت بھجوانے کی استدعا پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

نواز شریف سے میرا موازنہ ،”ناں بابا ناں“۔۔۔عمران خان نے ایسا جواب دیدیا کہ سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے موازنہ کرنا میری توہین ہے اور ایسا ہی ہے جیسے سلطانہ ڈاکو سے موازنہ کیا جائے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان پیش ہوئے، عدالت میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ کیا ضمانت قبل از گرفتاری میں استثنیٰ کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ٹرائل بہت اہم ہے لیکن استثنیٰ مل سکتا ہے، ایف آئی آر میں عمران خان پر صرف اشتعال دلانے اور للکارنے کا الزام ہے۔عمران خان کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست پر سرکاری وکیل چوہدری محمد شفقت نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری میں ملزم کو استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا جب کہ ملزم عمران خان عدالتی حکم کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوئے، عمران خان نے کسی کے ہاتھ تفتیش کے لیے ایک کاغذ بھجوایا تھا۔اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان نے اپنا تحریری بیان تفتیشی افسر کو جمع کرایا ہے، سرکاری وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہونا ضروری تھا جہاں سوال و جواب ہونے تھے۔عدالت نے عمران خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 7 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش ہونے اور چاروں مقدمات میں بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تھانے میں جانے کے لیے بھی تیار ہوں لیکن نواز شریف پاکستان کی عدلیہ، فوج اور اداروں پر حملہ کر رہا ہے، ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا دھرنا سیاسی تھا، ووٹ کے تقدس کو نقصان ہو رہا تھا، دھاندلی کی بنا پر دھرنا دیا تاہم یہ ایسے مقدمات سے ہمارا منہ بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مقدمات سے جمہوریت کو نقصان پہنچارہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سے موازنہ کرنا میری توہین ہے، نوازشریف سے میرا موازنہ کرنا ایسا ہے جیسے سلطانہ ڈاکو سے جب کہ پاکستان کا پیسہ باہر لے کر جانے والا چور ہے، نوازشریف 300 ارب روپے کی 29 جائیدادوں کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک چور کو بچا رہے ہیں جب کہ قوم کو مقروض بنانے والا پارٹی کا سربراہ کیسے بن سکتاہے۔

صحافی کی جانب سے سوال پر کہ سابق صدر پرویز مشرف عدالتوں میں کیوں پیش نہیں ہورہے، عمران خان نے کہا کہ میں نواز شریف سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے پرویز مشرف کو کیوں نکالا اور کیوں جانے دیا۔

پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ،ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4مقدمات میں کپتان کو بڑی خوشخبری مل گئی ،کھلاڑیوں کے بھنگڑے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چار مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں پی ٹی وی حملہ ،پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس سمیت 4مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔عدالت نے عمران خان کو آج ہی پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دیا ۔عدالت نے چار مقدمات میں 2,2لاکھ کے مچلکے اور2شخصی ضمانتوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی ۔

نواز شریف اربوں روپے بچانے کے لئے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن بے نقاب کرنے پر نواز شریف سپریم کورٹ کے ججز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی جانب سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف غیرقانونی طریقے سے کمائی جانے والی رقم اور کرپشن بے نقاب کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز پر حملے کر رہے ہیں جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف قوم کے لوٹے گئے اربوں روپے بچانے کے لئے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ ‘مجھے پتہ تھا کہ فیصلہ میرے خلاف ہی آئے گا، کیونکہ یہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں اور ان کا غصہ فیصلے کے الفاظ کی صورت میں سامنے آگیا ہے’۔

 

گرفتاری کا خوف یا ۔۔۔؟عمران خان نے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کردیئے۔الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا۔تاہم مزید سماعت کے بعد چیرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے جس میں چیف الیکشن کمشنر اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت بارے عمران خان کا انتہائی تشویشناک ٹوئٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا حکومت کو گرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پرپی ٹی آئی ورکرزاورسپورٹرز کوعائشہ گلا لئی کی بہن ماریہ طور پر تنقید کرنے سے روک دیا ہے۔ عمران خان نے اپنے حامیوں کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کارکن یا سپورٹرماریہ طور پر تنقید نہ کرے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل قرار دلوانے اورمیرے خلاف داغدار مہم چلانے میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ (ن) وہ سب کررہی ہے جو وہ کرنا جانتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اپنے ضمیر کو فروخت کرنے والوں کو بے نقاب ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔عمران خان نے کہا کہ کے پی کے حکومت گرانے کے لیے ارکان کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، یقین رکھیں کہ پی ٹی آئی جواب میں ایسی پیشکش نہیں کرے گی اور چھانگا مانگا کی سیاست بھی نہیں چلے گی۔

بھارت کو ڈر ہے کہ نواز شریف گئے تو۔۔۔

پشاور،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، ایجنسیاں) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کارروائی پر بھارت میں ایک کہرام برپا ہے اور اسے خدشہ ہے کہ اگر نوازشریف چلے گئے تو اس کا ایک اتحادی چلا جائے گا۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات سے پہلے ہمارا منشور تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ہم سب سے پہلے تعلیم اور صحت کا نظام درست کریں گے اور جب ہم نے خیبرپختون خوا کا نظام سنبھالا تو ہم نے سرکاری اسپتالوں کو بہتربنانے کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کا ہیلتھ بجٹ 18 سے 65 ارب روپے تک کیا گیا، صوبے میں مزید ساڑھے 6 ہزار ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا اور اب 95 فیصد ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز ہیں جب کہ ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کی سب سے بڑی کامیابی ہیلتھ کارڈ ہے یہ کارڈ 18 لاکھ خاندانوں سے شروع کیا گیا اور آج 24 لاکھ خاندانوں تک پہنچ چکا ہے اور بہت جلد 70 فیصد آبادی کے پاس آجائے گا جب کہ 6 ماہ میں ہیلتھ کارڈ پر 70 کروڑ روپے خرچ کئے گئے اس کارڈ کے ذریعے ساڑھے 5 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کرایا جاسکتا ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک دم سب ٹھیک نہیں ہوگا لیڈی ریڈنگ پشاور سمیت دیگر بڑےاسپتالوں کی مینجمنٹ میں مسائل ہیں جب مینجمنٹ کی سیٹ خالی ہوگی تو اسپتال میں کام نہیں ہوگا اسپتال والوں کی پرانی عادتیں تبدیل کرنا ایک عذاب ہے تاہم ہم اسپتالوں کی منیجمنٹ کے حوالے سے عدالت میں جائیں گے۔ اسپتالوں میں چھاپا مارنا پڑا تو ہم میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ پرائیویٹ اسپتال کو کمرشل بنا دینا پیسے بنانے کا آسان طریقہ ہے اور یہ کام وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وزیراعظم جھوٹ بولنے پر استعفیٰ دے دیتے ہیں لیکن یہاں اقتدار بچانے کی کوشش میں جھوٹ نہیں جھوٹوں کی بارش ہورہی ہے، جب سے نوازشریف کے اقتدار کو خطرہ ہوا ہے اس وقت سے بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے، بھارت کو خدشہ ہے کہ کہیں اس کا ایک اتحادی نہ چلا جائے کیوں کہ نوازشریف کے جانے سے پاکستانی فوج اور معیشت مضبوط ہوگی اور بھارت یہ نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا میں بھی نوازشریف کی حکومت کے حوالے سے چہ میگوئیاں ہورہی ہیں اور بھارتی اخبارات میں لکھا گیا ہے کہ نوازشریف کی حکومت نہ چلی جائے۔مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں صرف اتنا کافی ہے نوازشریف پیسے بڑھاو¿ ہم تمھارے ساتھ ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کئے بغیر ان کو مضبوط نہیں بنایا جاسکتا ، شوکت خانم میں ایک سفارشی نہیں لگایا اور نہ کسی کی سفارش کی، ان کا کہنا تھا سسٹم کی درستی تک ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا اسلام نے تعلیم اور اساتذہ کو اہم مقام دیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہماری یونیورسٹیوں کو مقابلے کا سامنا ہے، جس کیلئے مضبوط ادارے بنانا اور اساتذہ کو پرکشش تنخواہیں دینا ہونگی، انہوں نے کہا اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا ، طبقاتی تقسیم سے معاشرے میں امیر اور غریب بچے پیدا ہوتے ہیں جن کو عام پیاس ہوتی ہے ان کو اوپر لانا ناگزیر ہوتا ہے ، قومی ترقی کیلئے بچوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو سخت سزائیں دی جائینگی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیرمین ظفر حجازی کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔جمعرات کوتحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا شخص کیسے عہدے پر برقرار رہ سکتا ہے جس کے خلاف انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کی تحقیقات کی جارہی ہوں۔ عمران خان نے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین ایس ای سی پی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں، اس کے باوجود ملزم کو عہدے سے نہ ہٹایا جانا ناقابل یقین ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے ظفر حجازی کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے ریکارڈ میں رد و بدل کرنے کے الزام میں ایس ای سی پی کے چیرمین ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں سنگین نوعیت کے الزامات کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر ظفر حجازی کو 14 برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے، تاہم وزارت خزانہ نے ظفر حجازی کو عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد عمران خان کو بھی بڑ ا جھٹکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نے متفرق درخواستوں کے جواب نہیں دئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلی تقاریر سمیت متعدد درخواستوں کا جواب بھی نہیں دیا۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے کہا تھا کہ عمران خان جب جواب دینا چاہیں وہ دے سکتے ہیں۔کچھ خلا موجود ہے جنہیں پ±ر کرنا ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی خلا کی وجہ سے سماعت میں رکاوٹ پڑے۔الیکشن کمیشن کے جواب پر جواب الجواب میں تاخیر پر بھی چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔ وکیل پی ٹی آئی کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ صرف معذرت سے کچھ نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئے عمران خان آ کر بتائیں کہ کیس کو کیسے چلانا ہے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو کل طلب کر لیا۔

پانامہ فیصلہ کے بعد کیا ہو نے والا ہے ؟دھماکہ دار خبر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پاناما کیس کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا جو اشرافیہ کا طرز حکومت بدل دے گا۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا تھا لیکن 80 کی دہائی سے مسائل پیدا ہونا شروع ہوئے اور آج ملکی اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اگر برطانیہ میں پیدا ہوتا تو کبھی سیاستدان نہ بنتا لیکن میں نے یونیورسٹی میں سیاست سیکھی، پاکستان میں لوگ صرف پیسا بنانے کےلئے سیاست میں آتے ہیں اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کے سیاسی ادارے تباہ کر دئے ہیں جب کہ میں نے سیاست میں اس لئے قدم رکھا کہ ملک کے سیاسی نظام کو بہتر بنا سکوں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کی طرح ملکی کرکٹ کا بھی برا حال ہے الیکشن فکسرز اب میچ فکسرز بن گئے ہیں اور ہمارے ملک میں کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی اہلیت کا معیار الیکشن فکس کرنا ہے۔ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی حالت بدتر ہوتی جارہی ہے خراب ڈومیسٹک سسٹم کی وجہ سے ہی مصباح الحق کرکٹ میں 34 سال کی عمر میں شامل ہوئے جب کہ آسٹریلیا میں 34 سال کی عمر کا کھلاڑی ریٹائر ہوجاتا ہے۔اسلام آباد میں لیڈرز ان اسلام آباد کے نام سے منعقدہ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری توجہ اس وقت پاناما کی پچ پر ہے۔کرکٹ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں عبد القادر بہترین اسپن بولر تھے، اگر عبد القادر کھیلتے رہتے تو شین وارن سے زیادہ وکٹیں لے لیتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں لوگ صرف پیسہ بنانے آتے ہیں،ہم اپنے جمہوری حق کے لیے کھڑے ہوئے ہیں، 60ءکی دہائی میں پاکستان میں کرپشن نہیں ہوتی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب حکمران کرپٹ ہوں گے تو لوگ بھی کرپٹ بنیں گے، کرپشن ہمارے ڈی این اے میں نہیں ہے، حکمرانوں نے کرپشن کو قابل قبول بنایا ہے۔

پی ٹی آئی چیئر مین پھنس گئے ….

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام میں پھنس گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان ایئرپورٹ پر جاتے ہوئے شاہراہ فیصل پر شدید ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں پھنس گئے۔کراچی میں ایم جناح روڈ پر فائر فائٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہے۔