Tag Archives: ishaq dar

افتخار کی جارحانہ اننگز رائیگاں، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس شکست کے باوجود گرین شرٹس کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا

ڈی جی ایل ڈی اے نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی، اسحاق ڈار

لندن(ویب ڈیسک )سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) نے خود کہا تھا کہ وہ میرے گھر کے سامنے سڑک چوڑی کرنا چاہتے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈی جی ایل ڈے اے نے جب مجھ سے کہا کہ وہ میرے گھر کے سامنے والی سڑک چوڑی کرنا چاہتے ہیں تو میں نے ڈی جی سے کہا کہ مجھے تو اعتراض نہیں لیکن آپ چاہیں تو قریبی مکینوں سے پوچھ لیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے غلط بیانی کی کہ میں نے انہیں فون کیا تھا، عدالت کوتمام حقائق اکھٹے کرنا چاہیے تھے، ڈی جی ایل ڈی اے کو میں نے کبھی زبانی حکم نہیں دیا،ایل ڈی اے کیا فون پر چلتاہے؟ میں نے تو کبھی کسی کو کام نہیں کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے ملک دشمنوں کی طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے ملک کو 8 کھرب روپے کا نقصان ہوا، خبردار کرتا ہوں کہ مہنگائی نہ روکی نہ گئی تو تباہی آئے گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ٹیک آف کے مرحلے میں تھے کہ ملک کی ٹانگ کھینچ لی گئی، ہر کوئی ماہرمعیشت بنا ہوا ہے پاکستان میں میری پالیسی جاری رکھی جاتی تو آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ نہ جانا پڑتا۔خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کیلئے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کے از خود نوٹس کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے کو 10 روز میں پارک اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے لیے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے پر از خودنوٹس کی سماعت کی جس کے سلسلے میں ڈی جی لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ اسحاق ڈارنے پارکنگ کے لیے سڑک چوڑی کرنے کی درخواست کی تھی، اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا، آپ کو اسحاق ڈارنے تحریری طور پر درخواست دی تھی؟ ڈی جی نے کہا کہ مجھے اسحاق ڈار نے فون کرکے سڑک بنانے کا کہا تھا۔چیف جسٹس نے ڈی جی ایل ڈی اے کو 10 روز میں پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارک کی جگہ سڑک بنانے اور سڑک کی جگہ دوبارہ پارک بنانے کا خرچہ اسحاق ڈار سے لیں۔

اسحاق ڈا ر کے ریڈ وارنٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کر کے وطن واپس لایا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق انہیں ایسی کوئی بیماری نہیں جس کا پاکستان میں علاج نہ ہو سکے، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت اسحاق ڈار کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے اس لئے انہیں انٹرپول کے ذریعے ملک واپس لایا جائے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں استغاثہ کے مزید 2 گواہان کے بیان قلمبند کرا دیئے گئے، استغاثہ کے گواہ نے سابق وزیر خزانہ کے 3 بینک اکاونٹس کی تفصیل احتساب عدالت میں پیش کردی جبکہ ملزم کے ضامن کی غیر حاضری پر عدالت نے ان کی منقولہ جائیداد کی قرقی کا حکم دیدیا، عدالت نے سماعت18دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید 5گواہان کو طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ محمد عظیم عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، جب کہ دوسرے گواہ فیصل شہزاد اپنی بہن کی شادی کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔گواہ عظیم خان نے اسحق ڈار اور فیملی کے 3 بینک اکاونٹس کی کمپیوٹر سے نکالی گئی تفصیل پیش کی اور بتایا کہ اسحاق ڈار کا پہلا اکاونٹ اکتوبر 2001 تا اکتوبر 2012 ءفعال رہا، دوسرا اکاونٹ اگست 2012 ءتا دسمبر 2016 ءفعال رہا جبکہ تیسرا اکاونٹ جنوری 2017ءسے اگست 2017 ءکے درمیان فعال رہا۔گواہ نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے نام پر لاکر کے ریکارڈ سمیت ہجویری ہولڈنگ کمپنی کے اکاونٹ کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کیں۔ دوسری جانب عدالت نے گواہ مسعود الغنی اور عبدالرحمان گوندل کو بھی ریکارڈ سمیت جمعرات کو دوبارہ پیشی کا حکم دیا تھا، جن کا بیان پہلے ہی ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔ گواہ عبد الرحمان نے اسحاق ڈار کی 2005 ءسے 2017 ءتک کی آمدن کا ریکارڈ فراہم کر دیا، جس کے بعد عدالت نے گواہ عبدالرحمان گوندل اور مسعود غنی کو جا نے کی اجازت دے دی۔ نیب پراسیکیوشن نے آئندہ سماعت پر 9 گواہوں کو پیش کرنے کی استدعا کی، تاہم احتساب عدالت نے 5 گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کر دئیے۔جن گواہوں کو اگلی سماعت پر طلب کیا گیا ہے، ان میں ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن واصف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس قمر زمان، برطرف ڈائریکٹر نادرا قابوس عزیز، ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیر دل خان اور نجی بینک کے فیصل شہزاد شامل ہیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے جمعرات کو اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کو طلب کر رکھا تھا، کیس کی سماعت کے آغاز پر جب انہیں طلب کیا گیا تو وہ عدالت سے غیر حاضر تھے جس کے بعد سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ دیا گیا۔عدالت نے جمعرات کو احمد علی قدوسی کے پیش نہ ہونے پر ان کی منقولہ جائیداد کی قرقی کا حکم دے دیا۔اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کو جمعرات کو 50 لاکھ روپے کے زرِ ضمانت جمع کرانے تھے جو جمع نہ کرانے پر عدالت نے جائیداد ضبط اور قرقی کا حکم دیا۔عدالت نے نیب کو ضامن کی جائیداد کی تفصیلات معلوم کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

 

ڈار بارے مہنگے ترین ڈاکٹرز کیا کرنیوالے ہیں ؟؟اہم خبر

اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا امریکہ کے مہنگے ترین ڈاکٹرز سے دل کی سرجری کرانے کا فیصلہ اسحاق ڈار کو لندن سے واشنگٹن ڈی سی تک حکومت پاکستان ائیر ایمبولنس فراہم کریگی تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ جو کہ طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اورت لندن میں زیر علاج ہیں اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید دل کی سرجری امریکہ میں ہونی چاہئے اور اس حوالے سے انہوں نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو بھی آگاہ کردیا ہے جسکے بعد فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 دنوں میں اسحاق ڈار امریکہ علاج کے لئے جائیں گے اور حکومت پاکستان انکو لندن سے امریکہ کے لئے ائیر ایمبولینس فراہم کریگی۔

 

اسحاق ڈار کو دل کی نہیں کونسی بیماری ہے ؟؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیرخزانہ اسحق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اسحق ڈار کو دل کی بیماری نہیں ہے، اسحق ڈار کےخلاف احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسحق ڈار نے ریفرنس میں تاخیر کیلئے بھارتی ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جبکہ برطانوی ڈاکٹر بیکر کی رپورٹ کے مطابق اسحق ڈار کو دل کی بیماری لاحق نہیں ہے، تفصیلی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ اسحق ڈار کے دونوں ڈاکٹروں کے مشاہدات ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور انہیں دل کی سرجری کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی بلکہ جان بوجھ کر سماعت سے راہ فرار اختیار کی، احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اسحق ڈار کے دل کی شریان بند نہیں ہوئی، خیال رہے کہ اسحق ڈار کے وکیل نے گذشتہ روز سماعت کے دوران احتساب عدالت میں میڈیکل رپورٹ جمع کرادی تھی جبکہ عدالت نے فیصلہ سنادیاتھا جس کی تفصیلات بھی جاری کردی گئیں ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کو اشتہاری قرار دیکر ان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ سنادیاتھا، اسحق ڈار کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے نئی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اسحق ڈار کو اشتہاری قرار نہ دیا جائے، انہوں نے کہا کہ تھا کہ میڈیکل رپورٹ کیلئے ہمیں اسحاق ڈار کی ایم آر آئی رپورٹ کا انتظار تھا جبکہ انکے سینے میں اب بھی تکلیف ہے اور دل کی شریان میں بھی معمولی مسئلہ ہے ، ان کا کہناتھا کہ اسحق ڈار کے ابھی مزید ٹیسٹ ہونے ہیں جبکہ نیب نے پچھلی رپورٹس کی ابھی تک تصدیق نہیں کروائی۔

 

اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آئیں گے ،اہم شخصیت نے راز کھول دیا

مانچسٹر‘ اسلام آباد (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اسحاق ڈار واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ ان کی کرپشن نواز شریف سے زیادہ ہے۔ گزشتہ روز مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ سارے ہی لندن آئیں گے۔ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ کوئی بیمار ہو یا نہ ہو یہاں آجاتا ہے۔ انھوں نے طنزیہ کہاکہ نیب کو اچھا سا اسپتال بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ شیخ رشید نے دعوی کیا کہ دھرنا کریک ڈان میں زیادہ اموات ہوئیں، صرف 7ہلاکتیں میرے حلقے میں ہوئیں۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ زخمی اہلکاروں کے پاس جاناچاہیے تھا۔

 

اسحاق ڈار کی عدم پیشی پر عدالت برہم، ضامن کو 4 دسمبر تک مہلت

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مفرور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی جب کہ ملزم کو پیش کرنے کے لیے ان کے ضامن کو 4 دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے اور عدم پیشی کی صورت میں ضمانت ضبط ہوجائے گی۔تفصیلات  کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ ضامن کو ملزم پیش کرنے کیلئے 4 نوٹسز جاری کئے گئے لیکن ملزم پیش نہ ہوا۔ضامن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دومرتبہ دل کے اسٹنٹس تبدیل ہوچکے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اب آپ کہہ رہے ہیں کہ اسٹنٹ ڈالے گئے، جبکہ پہلے کہا گیا کہ شریانوں میں لیکیج ہے۔ ضامن نے کہا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیلئے تین سے چار ہفتے درکارہیں، ان کی انجیو گرافی ہوچکی ہے رپورٹس کا انتظار ہے، اسحاق ڈار کا پتہ کرنے میں خود بھی برطانیہ جا رہا ہوں ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضامن کے بیانات میں تضاد ہے، ملزم کی مسلسل عدم حاضری کی وجہ سے ان کا زرضمانت ضبط کیا جائے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن کو ملزم کو پیش کرنے کیلئے 4 دسمبر تک مہلت دے دی اور عدم پیشی کی صورت میں 50 لاکھ روپے کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔آج آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوا اور ان کی طلبی کا اشتہار نیب عدالت کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اشتہارکے متن میں اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیتے ہوئے انہیں 10 روز میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ اشتہار میں کہا گیا کہ اگر سابق وزیر خزانہ 10 دن میں پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو ہونے والی سماعت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی نے انہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے تین ہفتوں کی مہلت طلب کی تھی۔

تیاریاں مکمل

اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ ،نیب کی طرف سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مراسلہ پر کاروائی شروع ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نہ ڈالنے کا معاملہ خصوصی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے ۔وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی نے کاروائی شروع کر دی ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی نے نیب سے اسحاق ڈار کے کیس کی تفصیلات مانگ لیں ،وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی اسحاق ڈار کے کیس کا جائزہ لے کر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے رپورٹ تیار کرے گی ۔ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر اسحاق ڈار کے متعلق حتمی فیصلہ وزیر داخلہ کریں گے ۔

اسحاق ڈار کے بیانات جھوٹے نکلے ،بڑی خبر آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ)معیشت کے حوالے سے سابق وزیر خرانہ اسحاق ڈار کے دعوے جھوٹ نکلے، دسمبر میں آئی ایم ایف سمیت غیر ملکی قرضوں کی واپسی آئی ایم ایف سے مزید قرض لئے بغیر ناممکن بن گئی، غیر ملکی قرضوں کی واپسی نہ ہونے سے مزید 2سو ارب کے قریب ود دینا پڑے گا پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت 11ملین ڈالر ہیں جبکہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے حکومت پاکستان کو تین بلین ڈالر درکار ہیں۔ حکمرانوں نے غیر ملکی قرضوں کی رقم منصوبوں میں لگا کر اس سے پرافٹ حاصل کرنے کی بجائے کرپشن کی نذر کردی، اگلے سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ انوسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق حکومت کے تمام دعوے ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے اور آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیں گے دعوے جھوٹے نکلے، حکومت نے آئی ایم ایف سمیت غیر ملکی قرضوں کی مد میں 17بلین ڈالر اس سال ادا کرنے ہیں جس کی ادائیگی میں ایک ماہ آٹھ دن کا وقت رہ گیاہے۔ مگر حکومتی خزانوں اورموجودہ معیشت کو دیکھا جائے گا تو آئی ایم ایف سے قرض لئے بغیر ادائیگی ممکن نظر نہیں آتی، اگر آئی ایم ایف سے قرض لیا جاتا ہے تو پھر عوام پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین مہنگائی بم گرایا جائے گا اور اگر تیس دسمبر تک قرض کی رقم ادا نہیں کی جاتی تو پھر سود کی مد میں مزید 2سو ارب سودا ادا کرنا پڑے گا۔

 

”اسحاق ڈار مستعفی“

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزارت خزانہ کے امور ماہرین کی ٹیم چلائے گی۔واضح رہے کہ طبعیت خراب ہونے کے باعث اسحاق ڈار اس   وقت لندن میں زیر علاج ہیں اور وہیں سے وزارت خزانہ کے امور چلا رہے تھے ۔