Tag Archives: javaid-hashmi

جاوید ہاشمی کی گاڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی،گاڑی کی ایک سائیڈ مکمل تباہ

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، گاڑی کی ڈرائیونگ سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی اور ان کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مخدوم رشید کے قریب پیش آیا جب ان کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی تاہم حادثے میں جاوید ہاشمی اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے، جاوید ہاشمی نے یہ گاڑی چند روز قبل خریدی تھی، حادثے میں گاڑی کی ڈرائیونگ سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

 

جاوید ہاشمی کے بعد ایک اور بڑ ی شخصیت بھی شیر سواری کیلئے تیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ سید غوث علی شاہ جو اتنے سال ملک بدری میں رہے۔ واپس آئے تو انہوں نے کہاکہ سیاست پر مٹی ڈالو، وہ مسلم لیگ ن کے سندھ سے پارٹی کے صدر تھے۔ ان کو فارغ بھی کر دیا گیا۔ اس کے بعد سردار دوست محمد کھوسہ کا ایک گروپ بنایا گیا جس میں کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔اب جبکہ سندھ میں مسلم لیگ ن کی شنوائی نہیں ہے۔ اورغوث علی شاہ وہاں موجود ہیں تو انہیں بھی مریم نواز نے فون کر دیا ہے۔ عارف نظامی نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں واپسی پر بھی مریم نواز کا ایک کلیدی کردار ہے۔ انہیں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں لانے کا مطلب یہ تھا کہ ان کے پاس ایک ٹائٹل آ جائے کہ اب وہ سیاست کریں گی۔

جاوید ہاشمی کی واپسی ،اہم خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاوید ہاشمی کی بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت، بالآخر وہ خبر آ ہی گئی جس کی توقع تھی، تفصیلات کے مطابق ایک قومی اخبار کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماو¿ں کو پارٹی میں واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی کو سب سے پہلے راضی کیا جائے گا، اخبار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے ملتان کے دورہ کے دوران مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر بھی جائیں گے، اس طرح سابق وزیراعظم نواز شریف نے کسی وجہ سے ناراض ہو کر پارٹی چھوڑ کر جانے والے لیگی رہنماو¿ں کو پارٹی میں واپس لانے کا فیصلہ کیاہے۔

آئندہ 8 سے 10سال میں کیا ہو گا ۔۔۔جاوید ہاشمی نے دل کی بات کہہ دی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا عدالتی فیصلوں پر تبصرہ کرنا ہمارا حق ہے ،پاناما فیصلے کے دورس اثرات مرتب ہونگے ملکی معیشت اور سیاسی تسلسل بھی اس کے اثرات سے نہیں بچ سکیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا ہے آنے والے 8 سے 10 سال میں ججزپاناما فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے ان کا کہنا تھا دھرنے میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس مرتبہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے ہٹائیں گے وہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونگے۔

جاوید ہاشمی نے نواز شریف اور عمران خان کا کچا چٹھا کھو ل کررکھ دیا

ملتان(ویب ڈیسک)سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ صرف سیاست دانوں کا ہی نہیں بلکہ ججوں اور جرنیلوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے یہ میرے سیاسی کیریئر کی آخری پریس کانفرس ہو۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جے آئی ٹی کا تماشا بند کیا جائے، ججوں کو احتیاط سے کام لینا چاہئے، انہوں نے فیصلے سے پہلے ہی حکومت اور نواز شریف کو سسلین مافیا اور گاڈ فادر قرار دے دیا۔جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ان سے کہا تھا کہ تصدق حسین جیلانی کے بعد سپریم کورٹ میں جو جج آئیں گے وہ پارلیمنٹ توڑ دیں گے، اس پر میں نے عمران سے کہا یہ بھی تو مارشل لاء ہوگا، جس کے جواب میں عمران نے کہا کہ جب جج حکومت توڑیں گے تو اسے کون مارشل لاءکہے گا۔سینئرسیاستداں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا کوئی جج ، فوج کا کوئی جرنیل اور میدان سیاست میں کوئی بھی سیاستدان صادق اور امین نہیں ، ملک میں سیاستدانوں کا احتساب ہوتا ہے توججوں اورجرنیلوں کا بھی ہونا چاہئے، سپریم کورٹ کے حاضرسروس جج کا پاناما میں نام آیا لیکن ان کے احتساب کی جرات کون کرے گا، سپریم کورٹ کا موجودہ بینچ اپنا وقار کھوچکا ہے، عدالت عظمیٰ کے فیصلوں سے قوم کے سرشرم سے جھک جاتے ہیں۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ حساس ادارے ملک کے مالک نہیں وہ اپنی سوچ تبدیل کریں، فوجی جرنیلوں کے انگلی ہلانے سے پورا ملک ہل جاتا ہے تو نوازشریف کی کیا حیثیت ہے، جرنیلوں نے 3 مرتبہ آئین کو گھوڑوں کے پاو¿ں تلے روند دیا ، کیا کبھی کسی نے ان کا احتساب کیا، تین جرنیلوں نے ملک میں آئین کو کچلا، کیا کبھی کسی نے ان سے پوچھا۔ان کا شیخ رشید کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ تو پرویز مشرف، عمران خان، نوازشریف اور میرا درباری رہا ہے۔

جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت ،حقائق سے پردہ اٹھ گیا

ملتان (آن لائن) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسین نواز آئین سے بالاتر نہیں ،سپریم کورٹ سب کو بلائے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ پنجاب حکومت نے میرے جائیداد پر بلڈوزر چلا دیا میرے خاندان پر دہشتگردی کے جوٹھے مقدمات درج کئے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں جے آئی ٹی کا توازن ٹھیک نہیں ججز کو بھی ریمارکس سوچ سمجھ کر دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کیا انہوںنے کہا کہ 3سال میں موجودہ حکومت نے جو زیادتیاں کی ان کی مثال نہیں ملتی پنجاب حکومت نے میری جائیداد پر بلڈوزر چلا دیئے اور میرے خاندان پر دہشتگردی کے جوٹھے مقدمات درج کر کے انہیں عزیتیںدی گئی لیکن کبھی نواز شریف اور شہباز شریف سے زیادتیوں کا ذکر نہیں کیا انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسین نواز آئین سے بالاتر نہیں ہے باپ اور بیٹے دونوں کا احتساب ہونا چاہیے ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ جے آئی ٹی پر تحفظات اٹھانے کے بعد جے آئی ٹی توازن برقرا نہیں نہال ہاشمی نے غلط بات کی لیکن ججز بھی تو یکطرفہ بات کررہے ہیں ججز کو بھی ریمارکس سوچ سمجھ کر دینا چاہیے اور انہیں اپنا مقام دیکھنا چائیے کیونکہ کسی جج کی جانب سے کسی کو گارڈ فادر سیس مافیا کے ریمارکس دینا مناسب نہیں جب کہ ایک جج نے تو یہ بھی کہاکہ بھٹو کو پھانسی دبا¶ کے باعث دی گئی ،عدالت مجھے توہین عدالت کا نوٹس بھیجے خود پیش ہو کر جواب دوں گا،انہوںنے کہا کہ عمران خان نے کئی بار کہا کہ تصدق جیلانی ٹھیک نہیں دوسرا آئے گا تو وہ اپنا ہوگا ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہورہے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہے۔تین سال میں موجودہ حکومت نے جو زیادتیاں کیں ان کی مثال نہیں ، نوازشریف سے کبھی صدر بننے کا مطالبہ نہیں کیا، پانامہ کا احتساب لازمی ہے ، منی ٹریل لازمی دینا چاہئیے۔

”لیگی ہوں “….جاوید ہاشمی نے اہم اعلان کر دیا

ملتان (خصوصی رپورٹ) کسی کو شک وشبہ میں نہیں ہونا چاہیے ،میں مسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگ کے پرچم میں ہی دفن ہونگا۔سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے چیف آرگنائزر سابق وفاقی وزیر کنور قطب الدین خان اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری محمد اشرف قریشی سے خصوصی ملاقات کے موقع پرآج یہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے تمام سیاستدانوں اور مقتدر قوتوں کو ملک کی سلامتی او ر ترقی ،عوام کی خوشحالی کےلئے اہم فیصلے کرنے ہونگے۔اس وقت عوام اورعام سیاسی کارکن پریشانی کاشکارہیں۔سیاسی کارکنوں کی نرسریاں ختم ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ،اگر عمران خان اچھا لیڈر ہوتاتو آج ملک میں بہت مثبت تبدیلی آچکی ہوتی ۔میری نئی کتاب عنقریب مارکیٹ میں آنے والی ہے جس میں بہت سے اہم انکشافات ہونگے۔اس موقع پر کنور قطب الدین نے کہاکہ پاکستان کی بقائ،سلامتی اور اس کی ترقی سب سے پہلی ترجیح ہے ۔میں پیرپگاڑا کی ہدایت پر ملک بھر کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کررہاہوں تاکہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کی تیاری کے ساتھ ساتھ مسلم لیگی کارکنوں کو متحرک بھی کیا جاسکے ۔بعد ازاں کنور قطب الدین نے سینئر مسلم لیگی اور نامور سیاسی شخصیت مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

جاوید ہاشمی کی ”ن لیگ“ میں شمولیت بارے خاص خبر

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی سے پارٹی چھوڑنے کے بعد پہلی بار ملاقات کر لی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملتان میں میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا جہاں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کو بھی مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے ماضی میں ساتھ دینے پر جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی گئے اور جاوید ہاشمی وہاں بھی موجود تھے۔ بہاﺅالدین ذکریا یونیورسٹی کے دورے کے بعد وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ملتان ائیر پورٹ جانے کے لیے اپنی گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے جاوید ہاشمی کو بھی گاڑی میں بٹھا لیا جہاں مسلم لیگ ن چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ شریف برادران اور جاوید ہاشمی نے ملاقات کر لی۔

ادارکارہ شین کیساتھ دوسری شادی ….جاوید ہاشمی کے بیان نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف سیاست دان جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ادا کارہ شین کیساتھ دوسری شادی کی خبریں من گھڑت ہیں۔نجی ٹی وی اینکر نے میری کردار کشی کی شرمناک حرکت کی۔ان کیخلاف کاروائی کا حق ہے ۔وایا گرا متعارف کروانے کا الزام بھی غلط ہے ۔یہ تو پاکستان میں رجسٹرڈ ہی نہیں ۔

مسلم لیگ ن میں شمولیت ….جاوید ہاشمی کا ایک اور حیران کن بیان

خانیوال (آئی این پی ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پیدائشی مسلم لیگی ہوں ،مسلم لیگ میری جماعت ہے ،مسلم لیگ میں شمولیت سے کوئی نہیں روک سکتا،مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان وقت آنے پر کروں گا،جب ملک میں کوئی مسلم لیگی نہیں تھا میں نے قربانیاں دیکر مسلم لیگ کو زندہ رکھااور سالوں پابند سلال کی صعبتیں کاٹیں،مسلم لیگ پاکستان بنانے والی پارٹی ہے،موجودہ پارلیمنٹ تین سال قبل ختم ہوجانی تھی میں پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے قربانی دی،میں پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا نہ کبھی کروں گا،ملک کا واحد سیاستدان ہوں جس کو 11مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے،،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر138دس آر میں ممتاز بزرگ سیاستدان آرائیں برادری کی سرکرد ہ شخصیت چوہدری حاجی احمد دین آرائیں مرحوم کی وفات پر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی چند غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہوئی، میں ملک وقوم کے اصولی معاملات کی جدوجہد کر رہاہوں اگر مسلم لیگ (ن) کو میری یہ بات منظور ہوئی میں اسی وقت مسلم (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دوں گا، انہوں نے کہا کہ جس عوام نے مجھ پر اعتماد کو اظہار کرتے ہوئے 11مرتبہ ایم این اے بنایا ان کے کردار اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا، اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 219 جہانیاں چوہدری خالد جاوید آرائیں، چوہدری ماسٹر ظفر اقبال آرائیں، چوہدری طارق جاوید آرائیں، چوہدری امجد آرائیں،چوہدری خالد مسعود آرائیں، محمد مکی،فریاد چوہدری، محمد عرفان، مصعب ،سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔