Tag Archives: kalsoom nawaz

کلثوم نواز کی بیماری بارے شہباز شریف کی اہلیہ کا ایسا انکشاف کہ سب نے سر پکڑ لئے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کی جانب سے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے حوالے سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ تہمینہ درانی نے کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔جبکہ تہمینہ درانی نے مزید کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ کلثوم نواز کی جن میڈیکل رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ امید ہے وہ جلد آجائیں اور ان میں کلثوم نواز کیلئے اچھی خبر ہو۔ اس حوالے سے معروف صحافی شاہین صہبائی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹس اب تک آئی ہی نہیں ہیں تو پھر ان کی کینسر سرجری کیسے ہو گئی ہے؟ شاہین صہبائی کے مطابق تہمینہ درانی کے بیان نے نواز شریف کی اہلیہ کی کینسر سرجری پر سوالیہ نشانہ لگا دیا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کےحلق میں کینسرکی تشخیص

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو حلق کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے،کینسر قابل علاج ہے،بیگم کلثوم نواز جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکو حلق میں کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔ برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو گلے کا کینسر قابل علاج ہے۔تاہم اگلے چند دنوں میں ان کا کینسر کا  علاج شروع کر دیا جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔ واضح رہے بیگم کلثوم نواز حلق میں کینسر کی تشخیص کے باعث لندن میں مقیم ہیں۔ بیفم کلثوم نوازضمنی الیکشن این اے 120میں مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔ تاہم بیماری کی وجہ سے انہیں اچانک لندن جانا پڑ گیا۔ جس کے باعث وہ حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کیلئے بھی میدان عمل میں نہ نکل سکیں۔

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں مسترد

 لاہور: ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر تمام اپیلوں کو مسترد کردیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی ایپلیٹ ٹربیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں معلومات ظاہر نہیں کیں اور کاغذات نامزدگی میں اقامہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف تمام اپیلیں مسترد کردیں۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست دائر کی تھیں۔

کلثوم نواز نے اقامہ کے ساتھ ساتھ کونسی اہم چیز بھی چھپائی جس پر الیکشن کمیشن نے بُلالیا

این اے 120میں کاغذات نامزدگی کا کام شروع ہو گیا ۔کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 10اعتراضات اُٹھائے گئے ہیں ۔جن میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نوا ز نے اقامہ لیا لیکن اس کا ذکر نہیں کیا گیا ٹیکس گوشواروں میں تنخواہ کا ذکر نہیں کیا گیا الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے بلاوا بھیج دیا ہے ۔

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 10اعتراضات

لاہور (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی پر 10 اعتراضات سامنے آگئے۔ تفصےلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی پر خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی تاہم ان کے کاغذات نامزدگی پر 10 اعتراضات اٹھا دیے گئے ہیں۔ کلثوم نواز کے کاغذات پر اٹھائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 4 جون 2012 سے 4 جون 2015 تک کا اقامہ لیا لیکن اس کا ذکر نہیں کیا، ٹیکس گوشواروں میں تنخواہ کا ذکر بھی نہیں کیا، کلثوم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ طلب کر کے دیکھا جائے کہ جعلی ہے یا اصلی ہے۔ اعتراضات میں مزید کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے اپنی ملکیت میں مری کے مال روڈ پر 5 کنال کا گھر ظاہر کیا ہے لیکن اس میں فرنیچر اور دیگر سامان ظاہر نہیں کیا، گھر کا سامان اور دیگر اشیا ظاہر نہ کر کے حقائق چھپائے گئے۔ اسی طرح خاتون امیدوار نے اپنے موبائل فون، گھڑی اور دیگر سامان کی ملکیت بھی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جو کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ان کے ساتھ دبئی کے اقامے کی بنیاد والے معاہدہ کی دستاویزات منسلک نہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد دبئی کمپنی کی تنخواہ بطور اثاثہ ثابت کرنا بیگم کلثوم نواز کیلئے لازم تھا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ کمپنی کا اقامہ منسلک کیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کمپنی تنخواہ کا معاہدہ منسلک نہیں کیا ذرائع کے مطابق دبئی قوانین کے مطابق اقامہ کسی تنخواہ کے معاہدے کے بعد جاری ہوتاہے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنے اضافی نوٹ میں نواز شریف کی تنخواہ کو اثاثہ تسلیم کیا ہے جبکہ اپنے کاغذات نامزدگی میں انہوں نے کمپنی کے ساتھ معاہدے یا تنخواہ کا ذکر نہیں کیا۔ 2015ءاور 2016ءکی ویلتھ سٹمنٹ میں بھی تضادات شامل ہیں 2015ءکی سٹمنٹ میں ہاﺅس ہولڈظاہر کیا جبکہ 2016ءمیں ہاﺅس ہولڈ ظاہر نہیں کیاگیا 2016ءکی ویلتھ سٹمنٹ میں مری کے گھر کا ہاﺅس ہولڈ ظاہر نہیں کیاگیا۔

این ا ے 120،بیگم کلثوم نواز بارے بڑ ی خبر مقتدر حلقوں میں کھلبلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) باخبرذرائع کے مطابق سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نواز نے کہا ہے کہ وہ لاہور کے حلقہ این اے۔120 سے قومی اسمبلی میں ضمنی انتخاب لڑنے کے لئے تیار ہیں اور اس مقصد کے لئے اپنی توانائیاں یکجا کر چکی ہیں بشرطیکہ انہیں اس حلقے سے امیدوار نامزد کیا گیا۔ اس کا اختیار صرف نوازشریف کو حاصل ہے۔ کلثوم نواز نے کہا ہے کہ اس حلقے کے رائے دہندگان سے میرا عرصہ دراز سے رابطہ ہے۔ یہ حلقہ میرا میکہ ہے کوئی خاتون میکے سے اپنے تعلق پر ہمیشہ خوش ہوتی ہے۔ بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ اس حلقے کے عوام کی محبت اور لگا? پر ہمارے پورے خانوادے کو بے پناہ اعتماد رہا ہے ان سے دریافت کیا گیا کہ وہ مقابلے کے لئے تیار رہیں تو انہوں نے بڑے عجز سے جواب دیا کہ مجھے اپنے رب تعالیٰ کی رحمت پر پورا بھروسہ ہے۔ان سے دریافت کیا گیا کہ حلقہ این اے120 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کا کب تک فیصلہ ہو جائے گا تو محترمہ کلثوم نواز نے قدرے فاصلے پر لیگی کارکنوں اور رہنما?ں میں گھرے اپنے شریک حیات نوازشریف کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ اس سوال کا جواب آپ ان سے لیں۔ اخبار کے مطابق منگل کی شام لاہور میں محترمہ کلثوم نواز اور محترمہ مریم نوازشریف دونوں کے لئے کاغذات نامزدگی تیار کرلئے گئے ہیں۔ پارٹی کی قیادت ان دونوں میں سے جسے بھی امیدوار نامزد کرے گی اس کے کاغذات دائر کر دیئے جائیں گے۔

”کلثوم نواز وزیر اعظم“ بارے وفاقی کابینہ کا فائنل فیصلہ آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی بات پر وفاقی کابینہ تقسیم ہوگئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف حکمت عملی طے کرلی۔ خیبرپختونخواہ اور سندھ میں حکومت توڑنے اور 85سے زائد ایم این ایز کا مستعفی ہوجائینگے۔ اپوزیشن جماعتیں عوام کے پاس جائینگی۔ مسلح افواج نے سپریم کورٹ اور کو یقین دہانی کرادی کہ جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو فوج ایک اشارے پر عملدرآمد کرانے کو تیار ہوگی۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آرمی چیف سے غیررسمی طور پر تمام اداروں کو کہہ دیا ہے کہ عدلیہ اورفوج کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے اس طرح کی مہم بالکل برداشت نہیں کرینگے۔

”دھوکہ کو ن دے رہا ہے “….بیگم کلثوم نواز نے صحافیوں کو کیا جوا ب دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار ہمیں دھوکہ دے رہا ہے، نواز شریف کے باہر جانے کے بعد کلثوم نواز نے موومنٹ کے دوران ماڈل ٹاﺅن کی رہائش گاہ پر مجھے اور تین صحافیوں کو یہ بات کہی، معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےعارف حمید بھٹی نے نواز شریف اور ان کے اہلخانہ اور چوہدری نثار کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے باہر جانے کے بعد جب کلثوم نواز یہاں موومنٹ چلا رہی تھیں تو ماڈل ٹاﺅن میںان کی رہائش گاہ میں مجھ سمیت چار صحافی موجود تھے جہاں بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ہمیں دھوکہ دے رہا ہے۔