دبئی (ویب ڈیسک) دبئی ٹیسٹ میں چوتھے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے 462 رنز کے ہدف کے جواب میں 3 وکٹوں پر136 رنز بنا لیے۔دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، قومی ٹیم کو جیت کے لیے 7 وکٹیں درکار ہیں جب کہ کینگروز کو کامیابی کے لیے مزید 326 رنز بنانے ہیں، بظاہر اسپن بالنگ اٹیک کی وجہ سے قومی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط نظر آتی ہے۔دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنرز نے پراعتماد آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 87 رنز جوڑے جس کے بعد ایرون فنچ 49 کے انفرادی اسکور پر محمد عباس کی گیند پر ایلبی ڈبلیو ہوگئے، پہلی وکٹ گرنے کے بعد شان مارش اور مشل مارش بھی بغیر کھاتہ کھولے87 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی محمد عباس نے آؤٹ کیا۔پاکستان نے آخری سیشن میں تین اہم وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کو دباؤ میں لے لیا، آج جب کھیل ختم ہوا تو کینگروز نے 136 رنز بنا لیے تھے، عثمان خواجہ 50 اور ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر45 رنز بنائے تھے تاہم آج جب کھیل شروع ہوا تو 65 رنز کے اضافے کے بعد امام الحق 48 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد حارث سہیل بھی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم نے 71 رنز کی شراکت قائم کی، اسد شفیق نے 41 اور بابر اعظم نے 28 رنز بنائے۔ٹیسٹ میچ کے پہلے دن قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق نے انتہائی پراعتماد انداز میں کیا اور دونوں اوپنرز نے 205 رنز کی شراکت قائم کی، پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کی بدولت قومی ٹیم نے 482 رنز بنائے۔پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور حارث سہیل نے سنچری جب کہ اسد شفیق اور امام الحق نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کردی، پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 48، اسد شفیق نے 41 اور حارث سہیل نے 39 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنرز نے 142 رنز کا آغاز فراہم کیا، عثمان خواجہ نے 85 اور ایرون فنچ نے 62 رنز بنائے تاہم اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 202 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے صرف 36 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Tag Archives: Khabrain
حکومت پا کستان کا بڑا اقدا م،حساس معلو ما ت دینے پر ۔18عا لمی این جی او ز پر پا بندی
اسلا م آ با د(ویب ڈیسک )حکومت پا کستان کا بڑا اقدا م ۔18 عا لمی این جی او ز پر پا بندی لگا دی گئی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق یہ این جی اوز ملکی مفا د کیخلاف سر گر میوں میںملوث پا ئی گئی ہیںجس بناءپر ان پر پا بندی لگ گئی ہے۔ان این جی اوز کے نمائندوں کو فو ری طو ر پر پا کستان چھو ڑنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ان این جی اوز نے قو اعد وضوا بط مکمل کئے بغیر دفا تر کھو ل رکھے تھے۔کئی این جی اوز نے حسا س تنصیبات کے مذمو م مقا صد کے لئے منصو بو ں پر کا م کیا تھا۔غیر ملکی پا کستان کی حسا س تنصیبا ت کے قر یب بغیر اطلا ع گھو متے رہے۔حسا س معلو ما ت پا کستا ن سے با ہر بھیجنے میںبھی ملو ث پا ئی گئی ہیں۔
asif azam
الیکشن کا آخری مرحلہ آج مکمل، پارٹی پوزیشن واضح ہوجائے گی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری ہونے کے بعد آج عام انتخابات 2018 کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا جس سے تمام جماعتوں کی پوزیشن بھی واضح ہو جائے گی۔الیکشن کمیشن آج عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی 221 نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی کا نوٹیفیکشن جاری کرے گا جس سے پارٹی پوزیشن بھی واضع ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان سیاسی جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی ترجیحی فہرست کے مطابق کرے گا۔قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستیں ہیں جب کہ 10 نشستیں اقلیتی ارکان کے لیے مخصوص ہیں. اس طرح قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 70 مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشست پر جیتنے والے کامیاب امیدواروں کو حلف اُٹھانے سے قبل کسی ایک سیٹ کا انتخاب کرکے بقیہ نشستوں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ نومنتخب کامیاب امیدوار اپنی نشستیں چھوڑنے کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی آگاہ کر سکتے ہیں۔
بلوچستان میں فورسز کی گاڑی کو حادثہ ، 4 اہلکار شہید
خضدار(ویب ڈیسک) ضلع واشک کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب بلوچستان کے علاقے واشک میں فورسز کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔سیکورٹی اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایف سی کا دو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جارہا تھا کہ ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔
نیب نے پنجاب پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا
لاہور(ویب ڈیسک ) نیب نے پنجاب پولیس میں گھپلوں میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کے بعد پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار پرآگئی ہے اور نیب نے گھپلوں میں ملوث پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے نیب لاہور کی جانب سے آئی جی پنجاب کو لکھا گیا ہے جس میں سازوسامان کی خریداری کی تفصیلات اور ملوث افسران کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کو مکمل ریکارڈ کی فراہمی کے لئے متعدد مراسلے لکھے جا چکے ہیں لیکن پنجاب پولیس نے تاحال مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا اس لئے نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ بھیجا جائے۔نیب لاہور نے ایس ایس پی عبد الرب چوہدری کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر پنجاب پولیس میں 2012 سے 2015 کے دوران بلٹ پروف اور سردیوں کے جیکٹس کی خریداری کی چھان بین، ڈولفن ہیلمٹس، ہتھکڑیوں, چھتریوں اور اینٹی رائٹس فورس کے سامان کی خریداری میں مبینہ گھپلوں اور پولیس افسران نے کرپشن کے ذریعے ہاوسنگ سوسائٹی میں گھر اور بنگلے بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ آئی جی پنجاب آفس میں تعینات رجسٹرار اور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مبینہ کرپشن کے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
ن لیگ کے کئی امیدوارچوہدری نثار کی’ جیپ‘ میں سوار
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چوہدری نثار نے انتخابات لڑنے کے لیے ’’جیپ‘‘ کا نشان چنا ہے لیکن اسے اتفاق کہیں یا کچھ اور کہ جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے 5 امیدواروں نے اپنے انتخابی ٹکٹ واپس کرکے آزاد امیدوار سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے بھی ’’جیپ‘‘ کا نشان ہی الاٹ کرایا ہے۔چوہدری نثار قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 جب کہ پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پی پی 12 اور 10 سے انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے ناراضی کی وجہ سے چوہدری نثار اس بار 1985 کے بعد پہلی مرتبہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے چوہدری نثار کو چاروں حلقوں سے ان کی درخواست پر ’’جیپ‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔دوسری جانب ضلع راجن پور میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے اپنے انتخابی ٹکٹ واپس لے لئے ہیں، جن امیدوراوں نے انتخابی ٹکٹ واپس کئے ہیں ان میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی بھی شامل ہیں، (ن) لیگ کے انتخابی ٹکٹ واپس کرنے والے تمام امیدواروں نے بھی ریٹرننگ آفیسر سے ’’جیپ‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کرایا ہے۔اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان سے بھی مسلم لیگ (ن) کے 2 امیدواروں نے آزادانہ حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے، این اے 190 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار امجد فاروق کھوسہ جب کہ پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں پی پی287 اور پی پی 288 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار محسن عطا کھوسہ کو شیر کا انتخابی نشان بھی تفویض کردیا گیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے بالٹی یا جیپ کا نشان حاصل کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دی۔
اٹک: سرکاری بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
اٹک (ویب ڈیسک) اٹک کے علاقے بسال روڈ پر ڈھوک گاما میں ایک بس کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے سرکاری بس کو نشانہ بنایا اور دھماکا کر کے فرار ہو گئے۔ دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی بس میں سویلین ملازمین سوار تھے۔ اٹک دھماکے میں ایک شہید اور 13 افراد زخمی ہوئے۔ موٹر سائیکل سواروں نے تعاقب کرنے کے بعد بس کو نشانہ بنایا۔امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو چکا ہے جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
پی سی بی نے شمالی وزیرستان میں چھپا ٹیلنٹ سامنے لانے کی ٹھان لی
لاہور(ویب ڈیسک )پی سی بی نے شمالی وزیرستان کے کھلاڑیوں میں بھی کرکٹ کا فن منتقل کرنے کی ٹھان لی، اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ٹیم پاک فوج کے اشتراک سے شمالی وزیرستان کا دورہ کرے گی جہاں فاٹا کے نوجوانوں کے ٹرائل لئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ٹیم شمالی وزیرستان کا دورہ کررہی ہے۔ جہاں فاٹا کے نوجوانوں کے ٹر ائل لئے جائیں گے۔ دورہ کرنے والی ٹیم میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کے ہمراہ شاداب خان، یاسر شاہ اور علی ضیا ہوں گے۔ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے اس دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے بعد منتخب نوجوانوں کو پی سی بی اسکل ڈویلپمنٹ کیمپ میں شامل کیا جائے گا تاکہ فاٹا کے نوجوان قومی سطح پر کرکٹ کھیل سکیں ۔ اس پروگرام سے فاٹا کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔ کرکٹ پاکستانی قوم کو متحد کرتی ہے اس لیے پاک فوج کرکٹ کی بحالی کے لیے سیکیورٹی سمیت تمام تر ممکنہ تعاون کر رہی ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے بعد ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل نے ثابت کیا کہ روشنیوں کے شہر سے خوف کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ وزیرستان میں یو کے الیون اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے گئے میچ سے دہشت گردوں کو واضح شکست ہوئی ہے۔
وقت آیا تو نواز شریف سے حساب لیں گے، آصف زرداری
نوابشاہ(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف کی حکومت بچائی لیکن انہوں نے اچھا صلہ نہیں دیا اور وقت آیا تو ان سے حساب لیں گے۔نوابشاہ پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، نواز شریف کی حکومت ڈیڑھ سال میں ختم ہونے والی تھی جسے ہم نے بچایا کیونکہ حکومت ختم ہوتی تو کرسی کا کھیل شروع ہوجاتا، لیکن نواز شریف نے اچھا صلہ نہیں دیا، وقت آیا تو ان سے حساب لیں گے ،ان سے الیکشن میں مقابلہ ہوگا، وہ بھی اپنے گُرآزمائیں ہم بھی آزمائیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم ہر کام پاکستان کے فائدے میں کرتے ہیں، ذاتی مفاد کے لیے نہیں، پاکستان کی موجودہ صورت حال کو پیپلز پارٹی ہی سنبھال سکتی ہے، پیپلز پارٹی بہت بڑی طاقت ہے جس کی لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی۔دوسری جانب نوڈیرو ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے رہنما بیریسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت اور ملک کیلئے نہیں اپنی ذات کیلئے سیاست کرتے ہیں جب کہ ہم اپنی ذات اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک اورآئندہ نسلوں کیلئے سیاست کرتے ہیں، ہم نے بہت کوشش کی کہ نواز شریف ٹھیک ہوجائیں اور جمہوریت کے لئے سیاست کرے، ہم نے جمہوریت کی خاطر نواز شریف سے مفاہمت بھی کی لیکن نواز شریف نہ سدھر سکے، ہم نے نواز شریف کو بار بار بچایا لیکن انہوں نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا۔سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط اور نواز شریف نے کمزور کیا،نواز شریف کو اس بات کی فکر ہے اور نہ ادراک کہ ادارے کمزور ہوئے تو ملک کا کیا حشر ہوگا، ہمیں اندازہ ہے کہ ادارے کمزور ہوں گے تو پاکستان کا حال افغانستان جیسا ہو جائے گا، نواز شریف کی دولت اور اولاد باہر ہے وہ خود بھی بھاگ جائیں گے لیکن ہم کہاں جائیں گے، ہمیں اکیس کروڑ عوام کے ساتھ رہنا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے ساڑھے چار سال میں پاکستان کو تنہا کر دیا، وزیر خارجہ تک نہ لگایا، اب جو وزیرخارجہ ہے انہیں سفارتکاری کے آداب تو کیا الف ب بھی نہیں معلوم، ہمارے دور میں خطے کے ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے، یہ ہماری خارجہ پالیسی تھی کہ پاکستان ایران اور افغانستان ہاتھ ملا کر کھڑے ہوتے تھے، آج وہی ممالک بھارت کے ساتھ ہاتھ ملا کر کھڑے ہیں۔