Tag Archives: maryam-nawaz

افتخار کی جارحانہ اننگز رائیگاں، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس شکست کے باوجود گرین شرٹس کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا

مریم نواز نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مریم نواز نے اپنی میڈیا ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا، نواز دور میں وزیراعظم ہاو¿س میں قائم میڈیا سٹریٹجی اینڈ کیمونیکشن سیل کودوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مریم نواز رواں ہفتہ اپنی سابق میڈیا ٹیم سے ملاقات کریں گی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر میڈیا حکمت عملی طے کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے ابتدائی مرحلہ پر خود آگے آنے کے بجائے اپنی ٹیم کو از سر نومنظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قوی امکان ہے کہ رواں ہفتہ کے آخر میں مریم نواز اپنی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی ، اس تناظر میں ماڈل ٹاﺅن لاہور کے پارٹی آفس میں مریم نوازکے لئے آفس قائم کیا جارہا ہے جہاں وہ باقاعدگی کے ساتھ بیٹھا کریں گی۔یاد رہے کہ ان کی میڈیا ٹیم میں مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، ڈاکٹر طارق فضل، محمد زبیر، مصدق ملک، محسن شاہنواز رانجھا، طلال چودھری، بیرسٹر دانیال، مائزہ حمید نمایاں ہیں، ٹیم کاجلد مشاورتی اجلاس ہوگا۔

ناممکن کو ممکن کس نے بنایا ،،مریم نواز نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی کہ مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ہے، ان کی ہر بات نوازشریف سے شروع ہو کر انھیں پر ختم ہوتی ہے اور یہ اپنی ساڑھے چار سالہ ناکامی کی شرمندگی کو نوار شریف پر الزامات لگا کر چھپا رہے ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی دس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا ناممکن کام بھی کر گیا اور کوئی ساڑھے چار سال بعد بھی ناکامی کی شرمندگی کو الزامات میں چھپا رہا ہے ۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے اور عوامی خدمت کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے ۔ لیڈروں کو اپنا آرام قربان کرنا پڑتا ہے۔

پانامہ پانامہ کہنے والے خالی کرسیوں کے سامنے رو رہے ہیں ،مریم نواز کا دبنگ خطاب

ہری پور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے والوں نے چار سال میں کوئی کام کیا ہوتا تو انہیں امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ سازشیوں نے جب پہلاحملہ کیا تھا تو ہری پور والوں نے ہی انہیں مزا چکھایا تھا۔ ہر الیکشن میں عوام نے نوازشریف کو زیادہ ووٹ دیے،  عوام کی محبت نوازشریف کی برسوں کی کمائی ہے۔ یہ کیسی نااہلی ہے کہ اقامہ کے سزایافتہ تو محبتیں سمیٹ رہے ہیں اور پاناما پاناما کہنے والے خالی کرسیوں کے سامنے رو رہے ہیں۔ دودن پہلےدیکھا کہ سازشیوں کی پوری ٹیم عوام سےشکست کھاگئی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین کا نام لو تو دھاندلی کا رونا دھونا یاد آتا ہے، مخالفین نا تو استعفیٰ لے سکے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات کراسکے۔ 2018 میں دھاندلی کارونا مت رونا کیونکہ خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، کنٹینر پر چڑھنے والوں کی شکلوں پر 2018 کا فیصلہ واضح تھا۔ عوام مسلم لیگ (ن) کو پھرسے کامیابی دلائیں گے کیونکہ جب نواز شریف بجلی گھر بنارہے تھے تو وہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دے رہے تھے۔ اگر انہوں نے چارسال میں کوئی کام کیا ہوتا تو امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا، انہوں نے ناکامی کا بدلہ پارلیمنٹ کوگالی دے کرلیا۔

احتساب کے نام پر انتقام ،تمام پردے اُٹھ گئے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءاور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی بھی سازش ، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نواز شریف ہے،اب شک کی گنجائش نہیں ہے ۔ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں۔ٹوئیٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آجے کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جانبدارنہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں مریم نواز نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ اقامہ صرف بہانا تھا نواز شریف صرف بہانہ تھا مریم نواز نے کہا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا حدف صرف نواز شریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نواز شریف ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب کا نام لئے بغیر اضافی نوٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جج صاحب آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی کیا آپ پانامہ بینچ کا حصہ تھے کیا نواز شریف کیخلاف کسی سماعت کا حصہ رہے۔

 

اسحاق ڈا ر کے ریڈ وارنٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کر کے وطن واپس لایا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق انہیں ایسی کوئی بیماری نہیں جس کا پاکستان میں علاج نہ ہو سکے، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت اسحاق ڈار کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے اس لئے انہیں انٹرپول کے ذریعے ملک واپس لایا جائے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں استغاثہ کے مزید 2 گواہان کے بیان قلمبند کرا دیئے گئے، استغاثہ کے گواہ نے سابق وزیر خزانہ کے 3 بینک اکاونٹس کی تفصیل احتساب عدالت میں پیش کردی جبکہ ملزم کے ضامن کی غیر حاضری پر عدالت نے ان کی منقولہ جائیداد کی قرقی کا حکم دیدیا، عدالت نے سماعت18دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید 5گواہان کو طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ محمد عظیم عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، جب کہ دوسرے گواہ فیصل شہزاد اپنی بہن کی شادی کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔گواہ عظیم خان نے اسحق ڈار اور فیملی کے 3 بینک اکاونٹس کی کمپیوٹر سے نکالی گئی تفصیل پیش کی اور بتایا کہ اسحاق ڈار کا پہلا اکاونٹ اکتوبر 2001 تا اکتوبر 2012 ءفعال رہا، دوسرا اکاونٹ اگست 2012 ءتا دسمبر 2016 ءفعال رہا جبکہ تیسرا اکاونٹ جنوری 2017ءسے اگست 2017 ءکے درمیان فعال رہا۔گواہ نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے نام پر لاکر کے ریکارڈ سمیت ہجویری ہولڈنگ کمپنی کے اکاونٹ کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کیں۔ دوسری جانب عدالت نے گواہ مسعود الغنی اور عبدالرحمان گوندل کو بھی ریکارڈ سمیت جمعرات کو دوبارہ پیشی کا حکم دیا تھا، جن کا بیان پہلے ہی ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔ گواہ عبد الرحمان نے اسحاق ڈار کی 2005 ءسے 2017 ءتک کی آمدن کا ریکارڈ فراہم کر دیا، جس کے بعد عدالت نے گواہ عبدالرحمان گوندل اور مسعود غنی کو جا نے کی اجازت دے دی۔ نیب پراسیکیوشن نے آئندہ سماعت پر 9 گواہوں کو پیش کرنے کی استدعا کی، تاہم احتساب عدالت نے 5 گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کر دئیے۔جن گواہوں کو اگلی سماعت پر طلب کیا گیا ہے، ان میں ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن واصف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس قمر زمان، برطرف ڈائریکٹر نادرا قابوس عزیز، ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیر دل خان اور نجی بینک کے فیصل شہزاد شامل ہیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے جمعرات کو اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کو طلب کر رکھا تھا، کیس کی سماعت کے آغاز پر جب انہیں طلب کیا گیا تو وہ عدالت سے غیر حاضر تھے جس کے بعد سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ دیا گیا۔عدالت نے جمعرات کو احمد علی قدوسی کے پیش نہ ہونے پر ان کی منقولہ جائیداد کی قرقی کا حکم دے دیا۔اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کو جمعرات کو 50 لاکھ روپے کے زرِ ضمانت جمع کرانے تھے جو جمع نہ کرانے پر عدالت نے جائیداد ضبط اور قرقی کا حکم دیا۔عدالت نے نیب کو ضامن کی جائیداد کی تفصیلات معلوم کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

 

فوج کو بدنام کرنے کیلئے میڈ یا سیل پر مریم نواز کی نوازشیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز اپنے کام سے باز نہیں آئیں۔ انہوں نے بتایاکہ مریم نواز نے اپنے میڈیا سیل کے ملتان سے تعلق رکھنے والے چھ یا آٹھ مبرز پر مشتمل سیل کو آج یا کل ستر ستر ہزار روپے نقد دے دئے ہیں اور انہیں فوج کے خلاف بیان بازی کرنے پر لگا دیاہے۔
انہیں ٹاسک دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود سیاسی گروپس میں جا کر فوج کو گالم گلوچ اور لعن طعن کرنی ہے ۔ ستر، ستر ہزار روپے اب دئے گئے ہیں جبکہ دو دو لاکھ روپے بعد میں دیے جائیں گے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ آج کل ایسی باتیں چھپی نہیں رہتیں، جو پیسے لے کر آتے ہیں وہ خود آ کر بتاتے ہیں۔ مریم نواز ایک مرتبہ پھر سے فوج کے خلاف مہم چلا رہی ہیں ، ان کا سارا کام چوپٹ ہو گیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ فوج نے ملک میں امن کیوں بحال کر دیا ہے ۔ یہ چاہتے تھے کہ ملک میں دھرنے ہوتے اور سو دو سو بندہ مر جاتا ۔ان سے کوئی پوچھے کہ اگر یہ صحیح ہیں تو یہ لوگ اپنے جلسے کیوں ملتوی کررہے ہیں ، یہ لوگ عوام سے بات کیوں نہیں کر رہے کیونکہ یہ بھاگ گئے ہیں اور ان کے وزیر بھی بھاگتے پھر رہے ہیں،

”ان کی موجودگی میں میرا با ت کرنا نہیں بنتا “ مریم نواز کی گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بہت سی باتیں کرنی ہیں لیکن ایک دو روز ٹھہر جائیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس میں پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچے جہاں سماعت شروع ہونے سے قبل انہوں نے صحافیوں سے مختصر اور غیر رسمی گفتگو کی۔صحافیوں نے پہلے مریم نواز سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی میں میرا بات کرنا بنتا نہیں۔ جس کے بعد صحافیوں نے نواز شریف سے پوچھا کہ آپ عدالتی فیصلے پر کیا کہیں گے جس پر نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دینے سے گریز کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ ہر بات کا ایک وقت ہوتا ہے، بہت سی باتیں کرنی ہیں، بس ایک دو روز ٹھہر جائیں۔

نواز شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ معزز جج نے انہیں کمرہ عدالت میں میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا ہے اس لئے وہ بات نہیں کرسکتے۔

مولوی ترلوں پر آ گیا ، ویڈیو وائرل

لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے انتشار پھیلانے والے مولوی خادم حسین رضوی کی منت سماجت پرمبنی ویڈیوجاری کردی ہے،ویڈیو میں مولوی خادم حسین رضوی آپریشن روکنے کیلئے سکیورٹی فورسزکے ترلے کررہاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر20روزبعد آج صبح فیض آباددھرنے کے شرکاء کیخلاف آپریشن شروع کردیاہے۔آپریشن میں پولیس ،ایف سی اور رینجرزکی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔آپریشن کے دوران مظاہرین اور فورسزکے تصادم میں ایک پولیس اہلکارشہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اسی طرح درجنوں مظاہرین کوحراست میں بھی لے لیاگیاہے۔سکیورٹی فورسز نے فیض آبادعلاقے کوچاروں اطراف گھیرے میں لے رکھاہے۔پولیس ،ایف سی اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سوشل میڈیاپرمولوی خادم حسین کی ویڈیوجاری کی ہے ۔جس میں مولوی خادم حسین نہ صرف دھرنے کے شرکاء کوپولیس پرحملے کیلئے اکسارہے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ لاؤڈ اسپیکرپرپولیس سے آپریشن روکنے کیلئے منت سماجت بھی کررہے ہیں۔مریم نوازنے کہاکہ اسلام کاغلط استعمال کرنے والامولوی ترلوں پرآگیا ہے۔

مریم نوازکے لیٹر ہیڈ پر نوکریاں ،نیٹ ورک بارے تہلکہ خیز خبر

کراچی (خصوصی رپورٹ) حساس اداروں اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وزیراعظم ہاﺅس اور مریم نواز کے جعلی لیٹر ہیڈ پر شہریوں کو نوکریوں کا جھانسہ دینے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم سے لیٹر ہیڈ ،سرکاری ہسپتالوں کی میڈیکل رپورٹس ،مختلف وفاقی اداروں کی مہریں بھی برآمد کرلی گئیں۔ ملزم کو تفتیش کے لئے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پربدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈیفنس میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد ممتاز نامی ملزم کو کلفٹن سے گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ملزم کے خلاف تحریری درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس گروہ نے کراچی، پشاور، لاہور، کوئٹہ میں اپنے دفاتر بھی قائم کر رکھے ہیں۔