Tag Archives: mohammad hafeez

محمد حفیظ کو بڑا سرپرائز مل گیا

دبئی(نیوزایجنسیاں)جنوبی افریقہ آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس میں جنوبی افریقہ 5957 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 5505 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان 3885 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارت 5266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بالنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقا کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹاک تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر بھومرا 27 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھومرا نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں اور انہوں نے ٹنڈولکر کا 887 پوائنٹس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 330رنز بنائے۔ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔آل راو¿نڈر رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز تیسرے، انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چھٹے، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک ساتویں، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل دسویں نمبر پر ہیں۔باﺅلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے، بھارت کے جسپریت بمرا چوتھے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا پانچویں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹے، پاکستان کے حسن علی ساتویں، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نوویں اور انڈیا کے اشر پٹیل دسویں نمبر پر ہیں۔

عائشہ گلا لئی کے بارے محمد حفیظ کے الفاظ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والی ایم این اے عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس کے بعد ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کر رہا ہے۔ کوئی ان کے الزامات کو یکسر مسترد کر رہا ہے تو کوئی ان کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے مطالبے میں مصروف ہے۔ایسے میں کرکٹرز بھی اس معاملے سے دور نہیں رہ سکے کیونکہ عمران خان اگر سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں تو وہ کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈ بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے تقریباً تمام ہی کرکٹرز ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ بھی اس معاملے سے دور نہ رہ سکے اور اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے طنزیہ طریقے سے عائشہ گلالئی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے سستی شہرت کے حصول کی کوشش قرار دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ”کیا ٹیلنٹ ہے، سستی شہرت“ اس کیساتھ ہی انہوں نے اپنے پیغام میں جوڑے ہوئے ہاتھوں والا ایموجی بھی استعمال کیا جیسے وہ کہنا چاہ رہے ہوں کہ ”او بی بی معاف کرو۔“

 

محمد حفیظ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

گیانا(نیوز ایجنسیاں) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں سابق جنوبی افریقن بلے باز ہنسی کرونیے اور بھارت کے سریش رائنا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، حفیظ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، اسطرح حفیظ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 59ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ ہنسی کرونیے نے 5565 اور رائنا نے 5568 رنز بنا رکھے تھے جبکہ حفیظ نے 183 میچز میں 11 سنچریوں کی مدد سے 5615 رنز بنا رکھے ہیں۔